• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب التوحید:قرآن اور احادیث کی روشنی میں

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
کتاب التوحید
قرآن اور احادیث کی روشنی میں
انسانی زندگی میں کفر و الحاد اور شرک کی آمد تاریخ کے آئینے میں
الباب الاول
فصل اول
انسانی زندگی میں انحراف
نفس انسانی سلیم الفطرت ہے؛
نفس انسانی کو اگر اپنی فطرت پر چھوڑا جائے تو وہ ضرور اللہ کی الوہیت کا اقرار کرے گا، اس کی ذات بابرکت سے محبت کرے گا، اس کی عبادت کرے گا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائے گا، لیکن جب اسے جن و انس میں شیطان صفت افراد ورغلاتے ہیں، اپنی چکنی چپڑی اور دھوکے کی باتوں سے بہکاتے ہیں تو اس کے اندر بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے، پھر اسے صراط مستقیم سے ہٹا کر غلط راہوں پر ڈال دیتے ہیں، چونکہ توحید انسانی فطرت میں ودیعت ہے اور شرک عارضی اور نووارد چیز ہے لہذا انسان کو اگر اپنی حالت پر چھوڑ دیا جائے تو ضرور وہ اپنی فطرت کی طرف لوٹ آئے گا۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے؛
سورۃ الروم:سورۃ نمبر 30،آیت نمبر 30
سو سیدھا رکھو تم اپنا رخ دین اسلام کی سمت یکسو ہو کر۔
جو اللہ کا دین فطرت ہےجس پر پیدا فرمایا ہے اس نے انسانوں کو نہیں بدلی جا سکتی اللہ کی بنائی ہوئی ساخت۔یہی ہے دین راست اور درست لیکن بہت سے انسان ۰اس بات کو۰ نہیں جانتے ۰30۰
آنحضرت ﷺ نے فرمایا؛
ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔
بخاری، کتاب الجنائز، باب اذاُسلم الصبی فمات؛1358
لہذا اولاد آدم کی اصلیت توحید ہے اور حضرت آدم علیہ السلام کے عہد سے صدیوں بعد تک اسلام ہی ان کا دین رہا ہے۔
ارشاد ربانی ہے؛
سورۃ البقرۃ:سورۃ نمبر 2،آیت نمبر 213
پہلے تو سب؛ لوگوں کا ایک ہی مذہب تھا ۰لیکن پھر وہ آپس میں اختلاف کرنے لگے۰ تو اللہ نے ۰ان کی طرف۰ بشارت دینے والے اور ڈر سنانے والے پیغمبر بھیجے۔ ۰213۰
 
Top