• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب التوحید:قرآن اور احادیث کی روشنی میں

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
شرک کی اقسام​
شرک اکبر،شرک اصغر​
شرک اکبر؛

جو بندہ کو دائرہ اسلام سے نکال دیتا ہے اور اس کو ہمیشہ کے لیے جہنم رسید کر دیتا ہے، یہ اس صورت میں ہے جب وہ شرک ہی پر مرا ہو اور توبہ کی توفیق نہ ملی ہو۔ شرک اکبر کا مطلب ہے کوئی عبادت غیر اللہ کے لیے ادا کی جائے، جیسے غیر اللہ سے دعا کرنا، غیر اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے اس کی بارگاہ میں قربانی کرنا، نذر و نیاز چڑھانا۔ غیر اللہ کے ضمن میں مقابر و مزارات، جنات و شیاطین سب آ جاتے ہیں، اسی طرح فوت شدہ گان سے خوف کھانا کہ وہ اسے تکلیف نہ پہنچا دیں، اس کو بیماری میں مبتلا نہ کر دیں اور غیر اللہ سے ایسی امیدیں وابستہ رکھنا جس پر صرف اللہ قدرت رکھتا ہے مثلاُ حاجت پوری کرنا، مصیبت دور کرنا، اس طرح کے شرک کی مشق آج کل اولیا و بزرگوں کی پختہ قبروں پر خوب ہو رہی ہے۔ اسی چیز کی طرف اشارہ فرماتے ہوئے
اللہ تعالی نے فرمایا؛
سورۃ یونس:سورۃ نمبر 10،آیت نمبر 18
اور یہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا اُن کی جو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں اُنہیں اور نہ نفع دے سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ہماری سفارش کرنے والے ہیں اللہ کے حضور۔ کہہ دو! کیا خبر دیتے ہو تم اللہ کو ایسی بات کی جو نہیں جانتا وہ، آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ پاک ہے اُس کی ذات اور بلند ہے وہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
 
Top