• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب درکار ہے

سیماب

مبتدی
شمولیت
اگست 06، 2013
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
73
پوائنٹ
17
اس کتاب میں صوفی محمدعبداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے کچھ انوکھے واقعات تحریر ہوئے ہیں۔اصل بات یہ ہے صوفی محمد عبداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ بڑے ہی نیک انسان دعا المستجاب تھے۔بڑے ہی اللہ والے تھے۔ ایک خاص واقعہ سورۃ فاتحہ کے حوالے سے بھی قلمبند ہوا ہے۔اب نیا ایڈیشن میں یہ سب کچھ ملتا ہے یا نہیں، پہلا ایڈیشن میں ہی سب کچھ ہے۔ اسی لیے پہلا نسخہ چاہیے۔
کتاب مل جائے گی ، آپ اسلام آباد سے کتنے دور ہیں۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
اسحاق بھٹی صاحب سے میری کئی دفعہ ملاقات ہوئی۔ اس کتاب کے حوالے سے میں نے کوئی بات ان سے نہیں کی۔
البتہ
ملاقات سے پہلے ہی کچھ احباب نے مجھے بتا دیا تھا کہ محترم اسحاق بھٹی صاحب نے اس کتاب میں مندرج بہت سی غلط باتوں سے رجوع کر لیا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب۔
اگر بھٹی صاحب نے اپنی تحریر کردہ باتوں سے رجوع کر لیا ہے تو یہی وجہ ہوگی اس کتاب کے دوبارہ نہ چھپنے کی۔ کیونکہ بھٹی صاحب حیات ہیں اور ان کی تمام کتب مارکیٹ میں موجود ہیں۔ مختلف اداروں نے مختلف کتب چھاپ رکھی ہیں۔ لہٰذا
جب بھٹی صاحب نے اپنے موقف سے رجوع کر لیا ہے تو اب ان کی پہلی بات کو لینا اور رجوع والی بات کو نظر انداز کرنا نامناسب معلوم ہوتا ہے۔
پھر بھی اگر آپ تسلی و تشفی کرنا چاہیں تو بھٹی صاحب سے بات کر لیجیے۔ کوئی بھائی فون نمبر دے سکتا ہو تو ٹھیک ہے ورنہ آصف بھائی سے پوچھ لیں ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کی اس سلسلے میں رہنمائی کر دیں۔
 
عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43

معذرت کیساتھ بھائی! میری کئی مرتبہ بھٹی صاحب حفظ اللہ صاحب سے گفتگو ہوئی ہے۔وہ خود منکرین تصوف سے تنگ ہیں ، اور ان لوگوں کی پرواء بھی نہیں کرتے۔اور منکرین تصوف کے لئے بھٹی صاحب کے یہ الفاظ کافی ہیں۔
افسوس اہلحدیث حضرات اس اہم نقطے کو لائق التفات نہیں گردانتے ،ان میں سے بعض حضرات اس قسم کے کام چھوڑ آجکل صوفیاء کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ انھوں نے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی اور یہ غلط کردار لوگ ہیں ۔
ممکن ہے کہ انکا واسطہ ایسے ہی لوگوں سے پڑا ہو،جنھیں صوفی کہا جاتا ہو،اور وہ غلط کردار ہیں ،حالانکہ غلط کرداری کسی صوفی کیساتھ مختص نہیں ،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ، ہمارا واسطہ کسی غلط کردار صوفی سے نہیں پڑا،ہمارا تعلق ہمیشہ نیک سیرت صوفیاء اور عالی مرتبت اہل علم سے رہا ہے۔‘‘( بزم ارجمند ص۲۸)
میرے پاس اس وقت لکھوی صاحب کی کرامات موجود ہیں اور انکے راوی بھی زندہ ہیں۔اگر انکی میں آج اشاعت کر دوں یہی متشدد طبقہ اس پر بھی اعتراض کریں گا۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
معذرت کیساتھ بھائی!
میرے پاس اس وقت لکھوی صاحب کی کرامات موجود ہیں اور انکے راوی بھی زندہ ہیں۔اگر انکی میں آج اشاعت کر دوں یہی متشدد طبقہ اس پر بھی اعتراض کریں گا۔
آپ معذرت نہ کریں، لکھوی صاحب کی کرامات چھاپ کر اپنا شوق پورا فرما لیں اور کتاب چھاپ کر ایک کاپی مجھے بھیج دیں۔ قیمت ایڈوانس لے لیں۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
شکریہ حسن شبیر بھائی۔
آپ معذرت نہ کریں، لکھوی صاحب کی کرامات چھاپ کر اپنا شوق پورا فرما لیں اور کتاب چھاپ کر ایک کاپی مجھے بھیج دیں۔ قیمت ایڈوانس لے لیں۔
آپ نے میری پوسٹ کو ناپسند فرما دیا ہے۔ وجہ بتا کر عنداللہ ماجور ہوں۔
 
حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
شکریہ حسن شبیر بھائی۔

آپ نے میری پوسٹ کو ناپسند فرما دیا ہے۔ وجہ بتا کر عنداللہ ماجور ہوں۔
جناب لکھوی صاحب نیک انسان، آپ نے تنزیہ لکھا جو پسند نہیں آیا۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جناب لکھوی صاحب نیک انسان، آپ نے تنزیہ لکھا جو پسند نہیں آیا۔
حسن بھائی!
شاید آپ سمجھنے نہیں سکے۔
ابراہیم حنیف کا مطلب یہ نہیں ہو گا جو آپ سمجھ رہے ہیں بلکہ
اگر آپ کو یہ جملہ طنزیہ لگا۔
تو
وہ لکھوی صاحب کے لئے نہیں تھی
بلکہ ان صاحب کے لئے تھی جو باعث نزاع بن رہے ہیں۔

چھوڑیے ان باتوں کو۔ یہ تو خواہ مخواہ موضوع سے ہٹانے والی باتیں تھیں جن کی طرف شروع میں ہی ابراہیم حنیف صاحب نے اشارہ کر دیا تھا۔ لیکن عزمی صاحب تو پورے عزم صمیم کے ساتھ موضوع سے ہٹانے کے لئے باربار تحریرات کرتے چلے جا رہے ہیں۔ جو کہ ان کے لئے کسی طور بھی زیبا نہیں۔

میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں؟
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
یہ کتاب مکتبہ سلفیہ لاہور نے چھاپی تھی۔ بس ایک دفعہ کی غلطی کے بعد دوبارہ چھاپنے کی ہمت نہیں کی۔
اس کتاب کے متعلق بہت سے لوگوں کی رائے ٹھیک نہیں ہے۔ اور بہت سے یار لوگ اس کتاب کے مندرجات کو مسلک اہلحدیث کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔
اسحاق بھٹی صاحب سے میری کئی دفعہ ملاقات ہوئی۔ اس کتاب کے حوالے سے میں نے کوئی بات ان سے نہیں کی۔
البتہ
ملاقات سے پہلے ہی کچھ احباب نے مجھے بتا دیا تھا کہ محترم اسحاق بھٹی صاحب نے اس کتاب میں مندرج بہت سی غلط باتوں سے رجوع کر لیا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب۔
محترم سیماب صاحب!
آپ کو کیا سوجھی کہ بیٹھے بٹھائے اس پوسٹ ناپسند کر ڈالا جس میں آپ کی ذات عالیہ کو مخاطب ہی نہیں کیا گیا؟
جذبات قابو میں رکھ کر کام کرنا آپ کے لئے بہتری پیدا کرے گا۔
 
Top