• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتاب زندگی کے ورق برابر الٹ رہے ہیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
کتاب زندگی کے ورق برابر الٹ رہے ہیں !!!

کتاب زندگی:

کتاب زندگی کے ورق برابر الٹ رہے ہیں۔ ہر آنے والی صبح ایک نیا ورق الٹ دیتی ہے۔ یہ الٹے ہوئے ورق برابر بڑھ رہے ہیں اور باقی ماندہ ورق برابر کم ہو رہے ہیں ۔

اور ایک دن وہ ہو گا جب آپ اپنی زندگی کا آخری ورق الٹ رہے ہو ں گےجونہی آپ کی آنکھیں بند ہوں گی، یہ کتاب بھی بند ہو جائے گی۔ اور آپ کی یہ تصنیف محفوظ کر دی جائے گی۔

کبھی آپ نے غور کیا اس کتاب میں آپ کیا درج کر رہے ہیں؟

روزانہ کیا کچھ لے کر آپ اس کا ورق الٹ دیتے ہیں۔ آپ کو شعور ہو یا نہ ہو آپ کی یہ تصنیف تیار ہو رہی ہے اور آپ اس کی ترتیب و تکمیل میں اپنی ساری قوتوں کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ اس میں آپ وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں۔ جو آپ سوچتے ہیں، دیکھتے ہیں، سنتے ہیں، سناتے ہیں، چاہتے ہیں، کرتے ہیں، اور کراتے ہیں۔ اس میں صرف وہی کچھ نوٹ ہو رہا ہے۔ جو آپ نوٹ کر رہے ہیں۔


اس کتاب کا مصنف تنہا آپ ہیں۔ ذرا آنکھیں بند کریں۔ اورسوچئے ؛

کل یہی کتاب آپ کے ہاتھ میں ہو گی اور شہنشاہ واحد و قہار آپ سے کہے گا؛

پڑھ اپنی کتاب آج اپنے اعمال نامہ کا جائزہ لینے کیلئے تو خود ہی کافی ہے۔ پھر سوچئے ان خوش نصیبوں کی خوشی کا کیا ٹھکانہ ہو گا۔ جن کا نامہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اور ان مجرموں پر کیا بیتے گی جن کی کتاب زندگی ان کے بائیں ہاتھ میں پکڑائی جائے گی۔

ذرا غور کریں؛
کہ آپ اپنی کتاب زندگی میں کیا درج کر رہے ہیں جو آپ کو جنت یا جہنم کی طرف لے جائے گی۔

طالبِ دُعا ريحان قطبى
 
Top