• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتے کی نجاست

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ہاں (گائے' بکری) کے گوشت کی جو مارکیٹ ہے وہ ہمیشہ کھلے بازار میں ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے دکانوں میں گوشت کے ختم ہوتے ہی اور وہاں سے دکاندار کے ہٹتے ہی کتوں کا بسیرا ہوجاتاہے۔ اور پھرکتے وہاں دوسرے دن صبح تک بھی کبھی کبھار موجود ہوتے ہیں۔ مستقل پاکی وصفائی کا کوئی اہتمام بھی نہیں ہوتا۔جب کہ یہ سبھی مسلمانوں کی دکانیں ہیں۔ہر دن علی الصبح گوشت لاکر انہیں چبوتروں پر رکھ کر گوشت فروخت کیا جاتا ہے جن پر کتوں نے رات بسر کی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ان دکانوں سے گوشت خریدنا کیسا ہے؟ اس کا کھانا کیساہے۔ اُن دکانداروں کو کیسے سمجھایا جائے۔ اللہ کی توفیق سے تسلی بخش جواب سے نوازیں۔؟
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
جزاک اللہ خیر۔
بہت ہی عمدہ مسئلہ شیئر کیا ہے جس کی طرف عام طور پر لوگوں کی توجہ نہیں ہوتی۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ہمارے ہاں (گائے' بکری) کے گوشت کی جو مارکیٹ ہے وہ ہمیشہ کھلے بازار میں ہوتی ہے۔
ہمارے ہاں پر سوال پوچھنے والا کونسے شہر و ملک سے تعلق رکھتا ھے اگر اس پر بھی بتا دیا جائے تو معلومات میں مزید اضافہ ہوتا۔

والسلام
 
Top