رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ہاں (گائے' بکری) کے گوشت کی جو مارکیٹ ہے وہ ہمیشہ کھلے بازار میں ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے دکانوں میں گوشت کے ختم ہوتے ہی اور وہاں سے دکاندار کے ہٹتے ہی کتوں کا بسیرا ہوجاتاہے۔ اور پھرکتے وہاں دوسرے دن صبح تک بھی کبھی کبھار موجود ہوتے ہیں۔ مستقل پاکی وصفائی کا کوئی اہتمام بھی نہیں ہوتا۔جب کہ یہ سبھی مسلمانوں کی دکانیں ہیں۔ہر دن علی الصبح گوشت لاکر انہیں چبوتروں پر رکھ کر گوشت فروخت کیا جاتا ہے جن پر کتوں نے رات بسر کی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں ان دکانوں سے گوشت خریدنا کیسا ہے؟ اس کا کھانا کیساہے۔ اُن دکانداروں کو کیسے سمجھایا جائے۔ اللہ کی توفیق سے تسلی بخش جواب سے نوازیں۔؟