• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں بس پر فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق، متعدد زخمی !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
کراچی میں بس پر فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے






امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کردیا ہے، فوٹو: فائل

کراچی: صفورا گوٹھ کے قرین بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا چورنگی پر 4 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد ایک بس پر دو اطراف سے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کردیا جہاں طبی حکام نے 5 افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ جب کہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

لائف دیکھیے

http://live.samaa.tv/
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ بلا تفریقِ رنگ و نسل تمام انسانوں کے قتل کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ اسلام میں کسی انسانی جان کی قدر و قیمت اور حرمت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیاہے۔ اﷲ عزوجل نے تکریم انسانیت کے حوالے سے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا :

مَنْ قَتَلَ نَفْسًام بِغَيْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَکَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيْعًا. المائدة، 5 : 32

''جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔''

اس آیت مبارکہ میں انسانی جان کی حرمت کا مطلقاً ذکر کیا گیا ہے جس میں عورت یا مرد، چھوٹے بڑے، امیر و غریب حتی کہ مسلم اور غیر مسلم کسی کی تخصیص نہیں کی گئی۔ مدعا یہ ہے کہ قرآن نے کسی بھی انسان کو بلاوجہ قتل کرنے کی نہ صرف سخت ممانعت فرمائی ہے بلکہ اسے پوری انسانیت کا قتل ٹھہرایا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
کراچی: صفورا گوٹھ کے قریب بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں 16 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھئے : http://www.express.pk/story/356446/


 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
محتاط اندازے کے مطابق بس میں سوار تمام کے تمام اسماعیلی تھے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
کراچی میں 44 گھر اُجڑ گئے لیکن قومی لیڈر بے نیاز ہو کر سرعام کھانا کھانے میں مصروف
براہ راست دیکھئے : http://live.express.pk/
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
امریکی سفیر اولسن کاکراچی بس حملے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی عوام کی جانب سے بدھ کو کراچی میں بس پر ہونے والے بہیمانہ حملے سے متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بے حسی پر مبنی اس دہشتگردانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔


امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام کی کوششوں میں ان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہےاور ہر شہری کےخوف وخطرے، جبر اور تشددکےبغیر اپنی مرضی سے عبادت کرنے کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ہم اس المناک حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف حکام کو ہرمناسب مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں



ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov


https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top