عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
نظرثانی
ناشر
کرسمس دو الفاظ کرائسٹ او ر ماس کا مرکب ہے کرائسٹ مسیح کو کہتے ہیں اور ماس کا مطلب اجتماع، اکٹھا ہونا ہے یعنی مسیح کے لیے اکٹھا ہونا گویا کرسمس سے مراد حضرت عیسیٰ ؑ کا یوم ولادت منانا ہے ۔ دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہےاور عالم عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے اس دن کو کرسمس کے نام سے ایک مقدس مذہبی تہوارکے طور پر بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات کی جاتی ہیں ایک مسلمان کا کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے قطعاً جائز نہیں ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں ‘‘ محترم عبدالوارث گل ( جو کہ مسیحت کے خارزار سے گلشن اسلام میں آئے ہیں ) کی ایک اہم تحریر ہے جس میں انہوں نے تاریخ کےآئینے میں کرسمس کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت کو دلائل سے واضح کیاہے ۔اس سے صدق دل سے اسلام کے چشمہ صافی سے اپنی پیاس بجھانے کی جستجو کرنے والوں کو بے جا مشرکانہ رسوم اوربدعات سے کنارہ کشی کرنے کی رہنمائی ملتی ہے۔ اللہ تعالی محترم عبد الوارث کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)(م۔ا)کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں
مصنف
عبدالوارث گل ( سابقہ وارث مسیح)
نظرثانی
پروفیسر محمد یحیٰ جلالپوری ، محسن فارانی ، خاور رشید بٹ
ناشر
ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
تبصرہ
Last edited: