• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کر لے جو کرنا ہے،آخر موت ہے!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بحرِ غفلت یہ تیری ہستی نہیں
دیکھ جنت اس قدر سستی نہیں
راہ گزر دنیا ہے یہ بستی نہیں
جائے عیش و عشرت و مستی نہیں

ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے

ہو رہی ہے عمر مثلِ برف کم
چپکے چپکے،رفتہ رفتہ،دم بدم
سانس ہے اک راہ روئے ملکِ عدم
دفعتا اک روز یہ جائے گا تھم

ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے

ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن
قبر میں ہو گا ٹھکانہ ایک دن
منہ خدا کو ہے دکھانا ایک دن
اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن

ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے

آخرت کی فکر کرنی ہے ضرور
جیسی کرنی،ویسی بھرنی ہے ضرور
عمر اک دن یہ گزرنی ہے ضرور
قبر میں میت اترنی ہے ضرور

ایک دن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے

آنے والی کس سے ٹالی جائے گی؟
جان ٹھہری جانے والی،جائے گی
روح رگ رگ سے نکالی جائے گی
تجھ پہ اک دن خاک ڈالی جائے گی

ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے

عیش کر غافل نہ تو آرام کر
مال حاصل کر نہ پیدا نام کر
یادِحق دنیا میں صبح و شام کر
جس لیے آیا ہے ،وہ اپنا کام کر


شاعر:مجذوب سہارن پوری
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
جزاک اللہ خیرا
اگر آپ کے پاس اس کی آڈیو یا ویڈیو ہو تو پلیز اپلوڈ کردیں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جزاک اللہ خیرا
اگر آپ کے پاس اس کی آڈیو یا ویڈیو ہو تو پلیز اپلوڈ کردیں
پچھلے سال پیغام ٹی وی کے پروگرام "سحری سپیشل" میں جعفر طیار نے پڑھی تھی۔"ٹیون پی کے" پرقریبا آدھے گھنٹے سے زائد کی مکمل پروگرام کی ویڈیو تھی ۔۔میرے پاس "سحری سپیشل پروگرام" نہیں چل رہا۔۔
"سحری سپیشل" کے ایک پروگرام کا لنک درج ذیل ہے،یہاں سے کوشش کے بعد ڈھونڈا جا سکتا ہے:

https://tune.pk/video/266011/sehri-special-transmission-13th-ramzan
 
Top