• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی جگہ پر زبردستی قبضہ کر کے مسجد اور قبر بنانا اسلامی قوانین کے خلاف ہے:چیف جسٹس افتخار محمد چوہدر

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

ایکسپریس نیوز،اسلام آ باد:
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کسی کی جگہ پر زبردستی مسجد اور قبر بنانے کی اجازت نہیں دیتا، رینجرز کا قابض زمین پر اسکول بنانا قانونا ،اخلاقا اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ میں ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ کی زمین پر رینجرز کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ کل کوئی سپریم کورٹ میں آجائے اور یہاں سپریم کورٹ ماڈل اسکول بنادے تو کیا ہم اس کی اجازت دے دیں، انہوں نے کہا کہ بندوقیں لے کر زمین پر قبضہ کیا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ اسکول بنارہے ہیں کیسے اجازت دے دیں، اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار والدین کو رینجرز سے ہرجانہ طلب کرنے کا حکم دے دیا جس پر متاثرہ والدین نے درخواست واپس لے لی۔
لنک​
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
تکفیری حضرات کے لئے لمحہ فکریہ!


اب کس منہ سے چیف جسٹس آف پاکستان پر کفر کا فتوی لگاو گے جب کہ وہ اسلامی قوانین کے مطابق بات کر رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی کرتے آئے ہیں!!

اور

لال مسجد سمیت گرین بیلٹ میں موجود قبضہ کی جگہ پر کئی غیر قانونی حنفی مساجد کے گرانے پر نفاذ شریعت کا نعرہ لگا کر ملک و قوم کو خون میں نہلانے والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام


اللہ ظالموں کو ہدایت عطا کرے یا ان کو کافی ہوجائے۔ آمین
 
Top