• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی صاحب نے مجھ سے حدیث کے نام پر یہ بات بیان کی کہ ------ !!!

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
بھائی! لیکن یہ علماء کے اقوال ہیں جو صحیح بھی ہو سکتے ہیں غلط بھی ہو سکتے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ کیا یہ بات کسی صحیح حدیث سے بھی ثابت ہے، کیونکہ عمل کرنے کا تب دل کرتا ہے جب مسنون عمل ہے۔
میرے علم کے مطابق ایسی کوئی حدیث موجود نہیں ہے مگر نبی اکرم نے جو اس دنیا سے جانے سے پہلے مسواک کی تھی اس کو دلیل بنایا گیا ہے
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا

خضر بھائی! میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ خاص کر دیوبندی حضرات وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف شہادت والی انگلی اٹھا کر دعا پڑھتے ہیں، مسنون دعائیں تو پڑھنی چاہئیں، لیکن کیا شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھانا بھی کسی حدیث سے ثابت ہے یا یہ بدعت ہے؟
شہادت کی انگلی آسمان کی جانب اٹھانا بدعت ہے۔
اہل دیوبند خود اس پر یہ فتوی دیتے ہیں۔ اس قسم کے مسائل میں "بعض حضرات" یا "بعض دیوبندی حضرات" کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔ کیا آپ نے سب کو ایسا کرتے دیکھا ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شہادت کی انگلی آسمان کی جانب اٹھانا بدعت ہے۔
اہل دیوبند خود اس پر یہ فتوی دیتے ہیں۔ اس قسم کے مسائل میں "بعض حضرات" یا "بعض دیوبندی حضرات" کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔ کیا آپ نے سب کو ایسا کرتے دیکھا ہے؟
بھائی یہاں اگر تمام دیوبندی حضرات لکھتا تب آپ اعتراض کر سکتے تھے، لیکن خیر کوئی بات نہیں، آپ کے ہاں بھی اگر کوئی صحیح فتویٰ دیتا ہے تو اچھی بات ہے، میں ایسے اقدام کو اچھی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ شکریہ
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
بھائی یہاں اگر تمام دیوبندی حضرات لکھتا تب آپ اعتراض کر سکتے تھے، لیکن خیر کوئی بات نہیں، آپ کے ہاں بھی اگر کوئی صحیح فتویٰ دیتا ہے تو اچھی بات ہے، میں ایسے اقدام کو اچھی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ شکریہ
بہت اچھی بات ہے یہ۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
وضوء کے بعد شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھانا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
ایک بار میں نے اپنے ایک دیوبندی کولیگ کو وضوء کے بعد کلمہ شہادت کے وقت انگلی آسمان کی طرف بلند کرنے سے منع کیا کہ یہ عمل سنّت سے ثابت نہیں اور جو چیز سنّت سے ثابت نہ ہو وہ بدعت ہوتی ہے -جس پر موصوف فرمانے لگے کہ "کیا نماز کے دوران آپ کلمہ شہادت کے وقت انگلی بلند نہیں کرتے؟؟" -جس پر میرا جواب یہ تھا کہ آپ جو جنازے کو کندھا دیتے وقت کلمہ شہادت پڑھتے ہیں تو اس وقت انگلی آسمان کی طرف بلند کیوں نہیں کرتے ؟؟ جس پر وہ کوئی جواب نہ دے پاے -

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں کوئی زیادہ علم و فہم رکھنے والا انسان نہیں ہوں لیکن جب مقصود حق بات کہنا ہو تو الله خود ہی دل میں ڈال دیتا ہے -

والسلام -
 
Top