وضوء کے بعد شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھانا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
ایک بار میں نے اپنے ایک دیوبندی کولیگ کو وضوء کے بعد کلمہ شہادت کے وقت انگلی آسمان کی طرف بلند کرنے سے منع کیا کہ یہ عمل سنّت سے ثابت نہیں اور جو چیز سنّت سے ثابت نہ ہو وہ بدعت ہوتی ہے -جس پر موصوف فرمانے لگے کہ "کیا نماز کے دوران آپ کلمہ شہادت کے وقت انگلی بلند نہیں کرتے؟؟" -جس پر میرا جواب یہ تھا کہ آپ جو جنازے کو کندھا دیتے وقت کلمہ شہادت پڑھتے ہیں تو اس وقت انگلی آسمان کی طرف بلند کیوں نہیں کرتے ؟؟ جس پر وہ کوئی جواب نہ دے پاے -
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں کوئی زیادہ علم و فہم رکھنے والا انسان نہیں ہوں لیکن جب مقصود حق بات کہنا ہو تو الله خود ہی دل میں ڈال دیتا ہے -
والسلام -