• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی نے سوال پوچھا تھا کہ کیا ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو عربی آتی تھی؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
کسی نے سوال پوچھا تھا کہ کیا ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو عربی آتی تھی؟

[emoji421]محمد عبد الرحمن کاشفی

کسی عالم کا علمی معیار اور ان کی زبان شناسی ان کے شاگردوں کے ذریعہ سے بھی پتا لگائی جا سکتی ہے-

اس میں بھلا کیسے کوئی تردد ہو سکتا ہے کہ ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو عربی آتی تھی بھی یا نہیں؟

ان کے شاگرد رشید امام محمد رحمہ اللہ کو علماء نے لغویین میں شمار کیا ہے-.《سیر اعلام النبلاء》 https://islamweb.net/ar/library/index.php?page=bookcontents&idfrom=1487&idto=1487&bk_no=60&ID=1379

استاذ کو عربی نہیں آتی ہو اور کوئی ماہرِ لغت عالم، "فقہ اور فتاوی" کے سلسلہ میں ایک غیر عربی داں کی طرف رجوع کرے، یہ متصور نہیں ہے.

جبکہ یہ بھی اہل علم پر مخفی نہیں ہے کہ: دین کے تمامتر مآخذ عربی زبان میں ہیں اور اس میں کلی طور پر مہارت حاصل کئے بغیر استنباط کی پہلی سیڑھی بھی چڑھ پانا ناممکن اور مستحیل ہے. فافہم.

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امام ابو حنیفہ کو عربی آتی ضرور تھی، مگر ان کی عربی اتنی اچھی نہیں تھی!
ویسے امام محمد الشیبانی کو عربی دان میں شمار کیا ہے، تو اس سے یہ اخذ کرنا کہ ان کے استاد امام ابو حنیفہ بھی بہت بڑے عربی دان ہی ہون گے بہت بعید قیاس ہے!
پھر کوئی منچلا یہ قیاس بھی کرسکتا ہے کہ امام محمد بن الشیبانی کو کذاب بھی قرار دیا گیا ہے تو ان کے استاد بھی بہت بڑے کذاب ہوں گے!!
بہر حال کم کہے کو زیادہ جانیئے اور ایک کی حوالہ پر قناعت فرمائیں:
وأما أبو حنيفة فلم يكن مجتهدا لأنه كان لا يعرف اللغة وعليه يدل قوله ولو رماه بأبو قبيس وكان لا يعرف الأحاديث ولهذا ضري بقبول الأحاديث الضعيفة ورد الصحيح منها ولم يكن فقيه النفس بل كان يتكايس لا في محله على مناقضة مآخذ الأصول
ابوحنیفہ مجتہد نہیں تھے،کیونکہ انہیں عربی لغت کی معرفت نہیں تھی، جس پر ان کا قول ''بأبو قبيس'' دلالت کرتا ہے، اور نہ ہی وہ احادیث کی معرفت رکھتے تھے، اس وجہ سے وہ ان میں ضعیف احادیث قبول کر لیتے اور صحیح احادیث رد کردیتے تھے، وہ ( فقیہ النفس )حقیقی فقیہ نہ تھے ، بس بے موقع اپنی خلاف اصول دانائی کا اظہار فرماتے رہتے۔
ملاحظہ فرمائیں: صفحه 471 المنخول من تعليقات الأصول - أبو حامد محمد بن محمد الغزالي (المتوفى: 505هـ) - دار الفكر، دمشق
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
"طحطاوی حنفی" نے امام صاحب کے "طلب علم" کی کیفیت میں لکھا ہے
کہ جب آپ نے "صرف و نحو اور عربیت" سیکھنے کا ارادہ کیا اور اس کے نتیجے پر غور کیا تو فرمایا "وهذا لا عاقبة له" "یعنی اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے"
[حاشية الطحطاوي على الدر المختار ج ۱ ص ۲۶]
 
شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
"طحطاوی حنفی" نے امام صاحب کے "طلب علم" کی کیفیت میں لکھا ہے
کہ جب آپ نے "صرف و نحو اور عربیت" سیکھنے کا ارادہ کیا اور اس کے نتیجے پر غور کیا تو فرمایا "وهذا لا عاقبة له" "یعنی اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے"
[حاشية الطحطاوي على الدر المختار ج ۱ ص ۲۶]
میں جانکاری کے لیے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اہل سنت نے ان کی امامت کو تسلیم کیا ہے یا نہیں۔
عربی کا یہ عالم ہو تو پھر۔۔۔۔۔۔ بات بڑی دور تک جاتی ہے نا @عدیل سلفی بھائی۔
میرا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ آپ ان کے۱۰۰% مسائل میں آمنا و صدقنا کہیں اور بلا چوں و چرا کے فالو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح سے کیا ائمہ موثوقین نے ان کے حق میں تعریفی کلمات نہیں کہے ہیں۔

اس پر روشنی بھی ڈال دیں۔ فجزاکم اللہ۔

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی کو کم تر یا کسی کو برتر کہنا مقصود نہیں ۔ @محمد عبد الرحمن الكاشفي بھائی آپ اپنی معلومات بھی لکھیں ، ھم سب کی معلومات میں اضافہ ھوگا ۔ بات فالو کرنے کی بھی نہیں ، ایسی کوئی فرضیت لازم نہیں ۔ تعریفی کلمات اور تنقیدی کلمات دونوں موجود ہیں ۔ امامت تسلیم کرنا کن معنوں میں اسکی وضاحت فرمادیں ۔ ساتھ ہی اہل سنت میں تمام اہل سنت بشمول وہابی ، اہل حدیث یا برصغیر کے مخصوص اہل سنت ؟
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
امام ابو حنیفہ کو عربی آتی ضرور تھی، مگر ان کی عربی اتنی اچھی نہیں تھی!
ویسے امام محمد الشیبانی کو عربی دان میں شمار کیا ہے، تو اس سے یہ اخذ کرنا کہ ان کے استاد امام ابو حنیفہ بھی بہت بڑے عربی دان ہی ہون گے بہت بعید قیاس ہے!
ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے فقہ مدون کرنے کے لئے ہر فن کے ماہر سے استفادہ کیا ۔
یہی فقہ حنفی کا کمال ہے کہ یہ ماہرین کی مشاورت سے مدون کی گئی۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
کمال + کمال

جملے پڑھنے میں اچھے لگے ۔ کیا کہیں ان جملوں کو علم الکلام یا علم الکلام کا کمال؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے فقہ مدون کرنے کے لئے ہر فن کے ماہر سے استفادہ کیا ۔
یہی فقہ حنفی کا کمال ہے کہ یہ ماہرین کی مشاورت سے مدون کی گئی۔

اسی لیئے احادیث انتہائی قلیل ہیں؟
رائے اور قیاس اور تاویل ان سب کا مجموعہ ھوا "کمال" !
سرٹیفکٹ بھی خود ہی دینا ، عجیب !
خوش ھوتے رھو ۔۔۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@محمد طارق عبداللہ بھائی! ویسے میری نظر میں یہ واقعی ''كمال'' ہے کہ خود میں تو ایسا کوئی ''كمال'' نہ ہو مگر صاحب ''كمال'' لوگوں کو جمع کر کے کوئی ''كمال'' کا کام کروایا جائے!
جیسے اورنگزیب عالمگیر میں خود تو یہ ''كمال'' نہ تھا کہ فتاوی ہندیہ جیسی کتاب مرتب کر سکتا! مگر قریبا 500 صاحب ''كمال'' لوگوں کو جمع کر کے فتاوی ہندیہ مرتب کروایا!
یہ ''كمال'' تو اورنگزیب عالمگیر کا ماننا ہی پڑے گا! کہ واقعی ''باکمال'' شخص تھا!
شاید اسی لئے اسے فتاوی عالمگیری بھی کہتے ہیں!
 
Top