• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کسی کا مذاق اڑانا : ( مذاق اڑانا ایک شخص کی تحقیر کرنا اور اسے بے عزت کرنا ہے۔) ضرور پڑ ھیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ٹی وی پروگرامز:

آج کل ٹی وی پروگرامز میں مزاح کے نام پر مشہور شخصیات خاص طور پر سیاست دانوں کی عزت پر حملہ کیا جاتا، انکی نقلیں اتاری جاتی اور ان پر طنز و تشنیع کے تیر برسائے جاتے ہیں۔ کوئی شخص ہمیں کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو اور وہ کتنا ہی بدمعاش و کرپٹ ہو ، اس کا مذاق اڑانا جائز نہیں۔البتہ سیاست دان چونکہ خود کو عوام کی خدمت کے لئے پیش کرتے اور عوام کے نمائندے ہوتے ہیں اس لئے ان کی پالیسیوں ، کرپشن اور دیگر غلط حرکات کو مذاق کا موضوع بنایا جاسکتا ہے۔لیکن کسی شخص کی ذاتی زندگی کا مذاق اڑانا یا اس کے کسی ذاتی عیب کا تذکرہ درست نہیں۔ چنانچہ ناجائز مذاق پر مبنی پروگرامز کا حل یہی ہے کہ مزاح نگار ، پروڈیوسرز اور ٹی وی مالکان کو توجہ دلائی جائے، ناظرین کو ان پروگرامز کا بائیکاٹ کرنے کو کہا جائے اور خود بھی ایسے پروگرامز نہ دیکھے جائیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
موبائل فون اور انٹرنیٹ:

ایس ایم ایس اور ای میل آج کل تفریح پھیلانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ چنانچہ ایسے لطیفے اور مزاح جو ناجائز ہوں انہیں کسی طور آگے فارورڈ نہ کیا جائے بلکہ بھیجنے والوں کو کوئی حدیث یا قرآن کی آیت بھیجی جائے جس سے وہ اس عمل سے رک جائیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
تضحیک آمیز رویے میں بیان ہونے والے امور:

یوں تو ہم سب جانتے ہیں کہ مذاق اڑانے میں کن کن باتوں کو عام طور پر بیان کیا جاتا ہے ۔ لیکن ذیل میں ان باتوں کی ایک لسٹ دی جارہی ہے تاکہ خیال رہے کہ کہیں ہم تو ان میں سے کسی طریقے میں ملوث نہیں۔

۱۔جسمانی ساخت کی تحقیر جیسے کالی رنگت، پست قامتی، بدصورتی، گنج پن، ناک ، کان یا دیگر اعضاء کی ساخت، کوئی جسمانی معذوری۔

۲۔حرکات و سکنات کا مذاق اڑانا مثلاََ چلنے، اٹھنے بیٹھنے یا بولنے کا انداز۔

۳۔ پیشے کا مذاق جیسے کسی کو حقارت سے موچی کا طعنہ دینا۔

۴۔حسب نسب یا ذات پات کا مذاق اڑانا

۵۔لسانی بنیادوں پر مذاق اڑانامثال کے طور پر پشتو بولنے والوں کی تحقیر یا اردو بولنے والوں پر جملے بازی

۶۔مالی تفریق کی بنیاد پر مذاق جیسے غریبوں کی غربت کی تضحیک یا ان سے متعلق چیزوں کی تحقیر

۷۔جنسی تفریق پر مذاق مثال کے طور پر عورتوں کا مرد ذات پر اور مردوں کا عور ت ذات پر ہنسنا

۸۔مذہبی اختلاف پر تمسخر جیسے سکھوں کو بے وقوف قوم کے طور پر بیان کرنا

۹۔مسلکی تفریق پر مذاق جیسے شعیہ، سنی، دیو بندی بریلوی وغیرہ کا ایک دوسرے پر پھبتی کسنا تاکہ غیر علمی طریقے سے تحقیر کی جاسکے۔

۱۰۔برے ناموں سے پکارنا جیسے کسی کو تحقیر کی نیت سے چاچا ، کالو، لمبو، موٹے وغیرہ کہنا

۱۱۔دین کا مذاق اڑانا یا دین پر عمل کرنے والوں کا مذاق اڑانا

۱۲۔اللہ کا یا اللہ کی آیات کا مذاق اڑانا

۱۳۔ رسولوں کا مذاق اڑانا
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مذاق اڑانے کے اسباب و محرکات:

لوگ مذاق کیوں اڑاتے ہیں؟ اس کا کوئی حتی جواب دینے یا وجہ بیان کرنا تو مشکل کام ہے۔البتہ اس فعل کی عام وجوہات درج ذیل ہیں۔

۱۔تکبر: تمسخر کی اہم وجہ استکبار ہے یعنی خود کو برتر سمجھنا اور اور فریق کو کمتر ثابت کرنا۔

۲۔نفرت اور کینہ: کسی کے خلاف اگر کینہ پیدا ہوجائے اور پھر اس کا بدلہ اسے دوسروں کی نظروں میں گراکر لیا جاتا ہے اور کسی کو گرانے کا آسان طریقہ مذاق ہے کیونکہ اگر سامنے والا برا مانے تو یہ کہہ کر جان چھڑالی جاتی ہے کہ میں تو مذاق کررہا تھا۔

۳۔ منفی سوچ: کچھ لوگ منفی سوچ کے عادی ہوتے ہیں چنانچہ وہ لوگوں کا مشاہد ہ منفی انداز ہی میں کرتے ہیں ۔ اس بنا پر انہیں لوگوں کی خامیاں ہی نظر آتی ہیں۔ چنانچہ کسی کی کالی رنگت نظر آتی ہے تو کسی کی غربت پر نظر رکھی جاتی ہے۔

۴۔حسد: یہ بھی ایک اہم وجہ سے چنانچہ کسی کے مال و دولت، اولاد یا ترقی سے جل کر اس کی مذاق کے ذریعے تحقیر کی جاتی ہے۔

۵۔ زیادہ بولنے کی عادت: بلاسوچے سمجھے بولنے کی عادت اکثر مذاق اڑانے جیسے گناہ میں ملوث کرادیتی ہے۔

۶۔احساسِ کمتری: اگر کوئی شخص کسی اعتبار سے کمتر ہے تو وہ اس احساس کو مٹانے کے لیے دوسروں کو کمتر ثابت کرتا اور ان کا مذاق اڑاتا ہے۔

۷۔انتقام و بدگمانی: اس کی بنا پر کہ فلاں شخص میرے خلاف ہے یا یہ میرا مذاق اڑا رہا ہے ، ایک جوابی کاروائی کرکے اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

۸۔مخاطب کو خوش کرنا: یہ ایک بہت اہم وجہ ہے۔ لوگ اکثر کسی کا مذاق اسی لئے اڑاتے ہیں تاکہ باقی لوگوں کی توجہ حاصل کی جائے ، انہیں محظوظ کرکے پوائینٹ اسکورنگ کی جائےاور اس طرح محفل کو لوٹ لیا جائے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
تدارک کی تدابیر:

مذاق اڑانے جیسے موذی گناہ سے بچنا کوئی ایک دو دن کا کام نہیں اس میں ہفتے اور مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔ سب سے پہلا کام تو یہ ہے کہ یہ جانا جائے کہ آپ اس مرض میں مبتلا ہیں یا نہیں۔ یہ جاننا بڑا ضروری ہے کیونکہ جو شخص تضحیک کررہا ہوتا ہے اسے اس کا احساس ہی نہیں ہوپاتا۔اس کے جاننے کا ایک طریقہ تو یہ ہے مذاق کرتے وقت مخاطب کی باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات پر نظر رکھی جائے۔ اگر وہا ں ناگواری کے اثرات ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ کا مذاق موزوں نہیں۔ دوسرا یہ کہ اپنے قریبی لوگوں سے رابطہ کرکے اپنے بارے میں سنجیدگی سے پوچھا جائے کہ آپ اس فعل میں مبتلاہیں یا نہیں۔ جب یہ جان لیں کہ آپ اس گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں تو درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

۱۔ اگر آپ تکبر کی وجہ سے مذاق اڑاتے ہیں تو تکبر کا علا ج کریں اور اپنا مسئلہ اہل علم حضرات سے ڈسکس کریں۔ اس کے ساتھ ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ تکبر حرام ہے اور اونٹ تو شاید سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے لیکن متکبر شخص جنت میں نہیں جائے گا۔

۲۔عام طور پر لوگ کمزوروں کا ہی مذاق اڑاتے ہیں جو غربت، جسمانی کمزروی یا احساس کمتری کی بنا پر کسی فوری رد عمل کا اظہار نہیں کرسکتے۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو وہی مذاق کسی صاحب حیثیت شخص کے سامنے کردیں کچھ دنوں میں طبیعت راہ راست پر آجائے گی۔

۲۔بولنے سے پہلے دوسروں کے جذبات کا خیال کیا جائے ۔خود کو اس شخص کی جگہ پر رکھ کر سوچیں کہ اگر آپ اس کی جگہ ہوتے تو آُ پ پر کیا بیتتی۔

۳۔دوسروں کے متعلق گفتگو کرنے میں احتیاط برتی جائے اور ان کی پردہ پوشی کی جائے اور لوگوں کے بارے میں اچھا سوچنے کی عادت ڈالی جائے۔

۴۔حسد پر قابو پایا جائے اور محسود (جس سے حسد کیا جائے) کے حق میں دعائے خیر کی عادت ڈالی جائے۔

۵۔نفرت، کینہ، غصہ اور دیگر اخلاقی آفات پر نظر رکھی جائے اور انہیں اپنی شخصیت اور نفسیات کا حصہ بننے سے روکا جائے۔

۶۔اگر یہ شک ہو کہ یہ مزاح ہے یا تمسخر تو خاموشی کو جائز مزاح پر ترجیح دیں۔

۷۔ اگر بعد میں یہ احساس ہوجائے کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوگئی ہے تو اس شخص سے برملا اپنی غلطی کا اعتراف کیا جائے اور معافی مانگی جائے ۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ خصوصی برتاؤ کیا جائے مثلاً اس شخص کو تحفہ دینا ، اس کی دعوت کرنا، اس کے ساتھ کوئی خصوصی رویہ اختیار کرنا وغیرہ۔۔

۷۔ ایس ایم ایس، ای میل یا فیس بک اور سوشل میڈیا پر ایسے ناجائز مذاق کو ہر گز آگے فارورڈ نہ کریں اور ایسا کرنے والوں کی اصلاح کی کوشش کریں۔ یعنی جب بھی کوئی غیر اخلاقی روِیے پر مبنی ای میل یا ایس ایم ایس ملے تو اسے جواب میں سورہ الحجرات کی اس آیت کا ترجمہ فارورڈ کردیں یا کسی اور طریقے سے اس کا حکمت سے جواب دے دیں کہ وصول کرنے والے شخص کو برا نہ لگے۔

۸۔ ناجائز مزاح پر مبنی فلمیں، ڈرامے اور ٹی وی پروگرامز کا کو خودبھی نہ دیکھیں اور دوسروں کو بھی اس سے بچنے کی ترغیب دیں۔

۹۔ ایسی محفلوں میں چوکنے بیٹھیں جہاں لوگوں کی تضحیک کی جاتی ہو۔ اگر اس کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس کا حصہ نہ بنیں اور اس سے اجتناب کریں۔

۱۰۔ اگر پھر بھی اس عادت پر قابو نہ ہو تو اپنے لیے جرمانے کا نظام نافذ کرلیں۔ یعنی کسی کا مذاق اڑانے کی صورت میں آپ یا تو ایک مخصوص رقم اللہ کی راہ میں صدقہ کریں، یا روزہ رکھیں یا مخصوص تعدا د میں نوافل ادا کریں۔ لیکن جرماہ نہ تو اتنا سخت ہو کہ اس پر عمل ہی نہ ہوسکتا ہو اور نہ ہی اتنا نرم ہو کہ طبیعت کو بالکل بار محسوس نہ ہو۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسائنمنٹ اور مشقیں:

اسائمنٹ نمبر ۱:لطیفے درست کریں

مندرجہ ذیل لطیفوں پر غور کریں ۔ اگر ان میں کوئی تحقیریا مذاق اڑانے کا پہلو نہیں ہے تو اس کے نیچے لکھ دیں" درست: اور اگر کوئی تحقیر یا مذاق اڑانے کا پہلو دیکھیں تو اس پہلو کو بیان کریں اور اسے ختم کرتے ہوئے لطیفہ دوبارہ لکھیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو لکھ دیں "ناقابلِ اصلاح":

مثال: ایک ٹائیگر نے پٹھان کو قتل کردیا۔ کسی نے ٹائیگر سے پوچھا کہ اس کو کیوں مار دیا۔ ٹائیگر نے کہا "اتنی دیر سے بولے جارہا تھا کہ اتنا بڑا بلی کا بچہ"۔

حل: ایک ٹا ئیگر نے ایک آدمی کو قتل کردیا۔ کسی نے ٹائیگر سے پوچھا کہ اس کو کیوں مار دیا۔ ٹائیگر نے کہا "اتنی دیر سے بولے جارہا تھا کہ اتنا بڑا بلی کا بچہ۔"

۱۔ایک میمن دوست سے "کیا ہوا، جماعت مل گئی؟" دوسرا دوست "ہاں یار اگر وضو کے چکر میں پڑجاتا تو جماعت نکل جاتی۔"

۲۔ ایک بے وقوف مہاجر نے ڈاکٹر سے کہا "جناب میں جسم کے جس حصے میں بھی انگلی لگاتا ہوں تو درد ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نے پورے جسم کا ایکس رے کروالیا۔ پتا چلا فریکچر اس کی انگلی میں ہی تھا۔"

۳۔اسلم اپنے دوست کی بیوقوفی پر پکارا "ابے بدھو، کیا پنجاب کے پنڈ سے آیا ہے؟"

۴۔"قیامت کی پانچ نشانیاں ہیں۔ سندھی کام کرنے لگے، پٹھان عقل مند ہوجائے، مہاجر چالاکی چھوڑدے، بلوچ محب وطن ہو جائے اور پنجابی تہذیب یافتہ بن جائے۔"

۵۔ایک طیارے میں جنرل کیانی، وزیراعظم پرویز اشرف اور صدر آصف زرداری سفر کر رہے تھے۔
صدر آصف زرداری بولے میں شرط لگاتا ہوں کہ اگر میں پانچ ہزار کے نوٹوں کا بنڈل نیچے پھینک دوں تو ایک آدمی کو خوش کر دوں۔جنرل کیانی بولے اگر میں پانچ ہزار کے دس نوٹ نیچے پھینک دوں تو دس آدمیوں کو خوش کر دوں ۔وزیراعظم گیلانی بولے اگر میں پانچ پانچ ہزار کے بیس نوٹ نیچے پھینک دوں تو بیس آدمیوں کو خوش کر دوں۔
یہ باتیں طیارے کا پائلٹ سن رہا تھا، وہ بولا اگر میں آپ تینوں کو زمین پر پھینک دوں تو سارے پاکستانی عوام کو خوش کر دوں۔


۶۔ویناملک اپنے اخلاق اور اعلی کردار کے بارے میں بتا رہی تھی" آپ میری شرافت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجئے کہ اس شہر میں فحاشی کے کم از کم دو سو اڈے ہیں لیکن میں نے ان میں سے ایک میں بھی قدم نہیں رکھا"۔
مجمع سے آواز آئی "وہ ایک اڈہ آج صبح ہی کھلا ہو گا"۔


۷۔ہوٹل میں ایک میز پر دو آدمی بیٹھے ہوے تھے.ایک نے بڑے فخر سے کہا،
میری بیوی تو فرشتہ ہے.
دوسرے نے ٹھنڈی سانس لی اور کہا،
تم بہت خوش نصیب ہو، میری بیوی ابھی زندہ ہے.


۸۔ایک سردار نے کالج میں داخلہ لیا اور پہلے دن کلاس میں پروفیسر کلاس کو نصیحت کرتے ہوئے بولا "لڑکوں کو لڑکیوں کے ہاسٹل جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کسی نے پہلی دفعہ لڑکی کو چھیڑا تو اسے سو روپے جرمانہ ہو گا، دوسری بار دو سو اور تیسری بار تین سو"۔
یہ سن کر سردار بولا "سر، یہ پہلی، دوسری، تیسری بار کو چھوڑیں، یہ بتائیں پورے سال کا کیا ریٹ ہو گا"۔


۹۔ایک غائب دماغ پروفیسر اپنے ڈاکٹر دوست کے پاس دو گھنٹے گزار کر واپس جانے لگا تو ڈاکٹرصاحب نے اتفاقاً پوچھ لیا۔ "سناؤ بھابھی کا کیا حال ہے؟"
غائب دماغ پروفیسر یک دم چیخ اٹھے...
میرے خدایا، مجھے تو یاد ہی نہیں رہا، تمہاری بھابھی کو دل کا دورہ پڑا تھا اور میں تمہیں بلانے آیا تھا۔"


۱۰۔دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ
"میں گھر میں داخل ہوا تو دیکھا تین عورتیں بالکل خاموش بیٹھی تھیں"۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسائنمنٹ نمبر ۲

۱۔ آپ کے مشاہدے کے مطابق عام طور پر لوگ کن چیزوں کا مذاق اڑاتے ہیں؟ کوئی پانچ امور بیان کریں۔

۲۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاح کی کوئی تین خصوصیات درج کریں۔

۳۔ استہزاء(مذاق اڑانے) اور مزاح (مذاق کرنے) میں آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟کوئی دو فرق بتائیں۔

۴۔ جب آپ کا مذاق اڑایا گیا تو آپ کو کیسا محسو س ہوا؟ اپنی یاداشت کی بنیاد پر احساسات بیان کریں ۔

۵۔آپ کو کس قسم کا مذاق برا لگتا ہے؟ بیان کریں

۶۔ مذاق اڑانے کے دنیاوی زندگی میں کیا نقصانات ہیں؟ کم از کم تین نقصانات تحریر کریں۔

۷۔ تضحیک آمیز روئیے کے کم از کم تین اخروی نقصانات بیان کریں۔

۸۔ خواتین عام طور پر کن موضوعات پر مذاق اڑاتی ہیں۔

۹۔ مرد حضرات بالعموم کن باتوں پر مذاق کرتے ہیں۔

۱۰۔ نوجوان کن موضوعات کو مذاق میں شامل کرتے ہیں؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسائنمنٹ نمبر ۳
اس مشق کو گھر پر ڈائری میں حل کریں اور ایک مہینے تک ان ہدایات پر عمل کریں۔ ایک مہینے کے بعد اس مشق کو دوبارہ پر کر کے یہ دیکھیں کہ کیا ترقی یا تنزلی ہوئی۔

۱۔ ان شخصیا ت کے نام لکھئے جن کا آپ بالعموم مذاق اڑاتےاور انہیں تحقیر کا نشانہ بناتے ہیں۔

۲۔ ان محفلوں یا مقامات کی نشاندہی کریں جہاں رہ کر آپ لوگوں کے مذاق اڑانے کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ جیسے دفتر میں، گھر میں، بیوی کے ساتھ یا دوست کے ساتھ۔

۳۔ان امور کی نشاندہی کریں جو آپ کے نزدیک زیادہ تر مذاق اڑانے میں استعمال ہوتے ہیں جیسے کسی کی جسمانی برائی، دولت کی برائی وغیرہ۔

۴۔ ان اسباب کی نشاندہی کریں جن کی بنا پر آپ اس رویے پر مجبور ہوجاتے ہیں مثلاََ زیادہ کینہ، تکبر، بے احتیاط گفتگو وغیرہ۔

۵۔ ان سب باتوں کی نشاندہی کے بعد تحقیر آمیز رویے سے بچاﺅ کی ہدایات پر ایک ماہ تک عمل کریں اور ایک مہینے کے بعد ان سوالات کا جواب دیں:
سوال۱: میں مذاق اڑانے کے اسباب اور نوعیت کو جان چکا ہوں۔
سوال۲: اب میں گفتگو میں احتیاط کرتا اور لوگوں کا مذاق اڑانے سے گریز کرتا ہوں۔
سوال۳: میں لوگوں کے احساسات کی قدر کرتا اور بولنے سے پہلے سوچتا ہوں۔
سوال۴: میں لوگوں کی تحقیر نہیں کرتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ مومن کی جان مال عزت آبرو مجھ پر حرام ہے۔
سوال۵: میں اس جگہ سے اٹھ جاتا ہوں جہاں مذاق اڑایا جا رہا ہو۔
سوال۶: میں نےاڑانے کےرویے پر قابو پالیا ہے اور اب میں دانستہ طور پر یہ عمل نہیں کرتا۔
اگر ان سب سوالات کا جواب ہاں ہے تو بہتر وگرنہ تو اپنا محاسبہ اس مضمون کی روشنی میں دوبارہ کریں اور مشکل کی صورت میں اس ای میل پر رابطہ کریں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سوال و جواب:

سوال۱: وہ شخص جس کا مذاق اڑایا جارہا ہو اس کو کیا رویہ اختیار کرنا چاہئے؟
جواب: پہلی بات تو یہ یاد رکھنی چاہئے کہ اگر کسی شخص کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو اس کے گناہوں کا کفارہ ادا ہورہا ہے۔حدیث میں بیان ہوتا ہے۔
حضرت ابوسعید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما ان دونوں حضرات سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کسی مومن آدمی کے جب بھی کوئی تکلیف یا ایذاء یا کوئی بیماری یا رنج یہاں تک کہ اگر اسے کوئی فکر ہی ہو تو اس سے اس کے گناہوں کا کفارہ کر دیا جاتا ہے(صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2067 )۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہجس وقت کسی شخص کو مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہوتو وہ کیا کرے۔سب سے پہلے تو اسے لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ ایسا نہ کریں۔ لیکن ایسی محفل میں لوگ عام طور پر کسی سنجیدہ اور نصیحت پر مبنی بات سننے پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں۔ دوسرااسٹیپ یہ ہے کہ مذاق اڑانے والوں کو جائز حدود میں اس کا جواب دیا جائے اور اپنی طاقت کا جائز مظاہرہ کیا جائے۔ لیکن نیت لوگوں کو اس برائی سے بچانے کی ہو نا کہ انتقام لینے کی۔ اگر یہ حل بھی ممکن نہ ہو تو موضوع کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ اگر اس میں بھی ناکامی ہو تو ایسی محفل سے کنارہ کشی اختیار کرلی جائے۔

سوال ۲: بعض اوقات اس بات کا اندازہ نہیں ہوپاتا کہ مذاق سامنے والے کو اچھا لگے گا یا برا۔ اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
جواب: اس صورت میں احتیاط کا رویہ اختیا ر کرتے ہوئے اس مذاق سے گریز کرنا چاہئے اور صرف وہ مذاق ہی کرنا چاہئے جس کے بارے میں علم ہو کہ اس میں دل آزاری کا کوئی سامان نہیں۔

سوال۳۔کچھ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں اور سیدھی بات کو بھی مائنڈ کرجاتے ہیں۔ ان کے ساتھ کیا مذاق کرنا چاہئے؟
جواب: ان سے بات چیت کرتے وقت اور خاص طور پر مذاق کرتے وقت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ یہ کوئی مناسب رویہ نہیں کہ ہماری کسی جائز بات سے بھی بلا وجہ ہمارے بھائی کو تکلیف پہنچے۔

سوال ۴۔ اگر ہم مذاق کی ان پابندیوں کا خیال رکھیں تو کیا زندگی بالکل مزاح سے خالی اور روکھی پھیکی نہیں ہوجائے گی؟
جواب: یہ ایک شیطان کا فریب ہے جبکہ حقیقت اس کے بر خلاف ہے۔ اگر ہم غور کریں تو علم ہوگا کہ تفریح انسان کی ضروریات میں سے اہم ضرورت ہے۔ لوگ تفریح کرنے کے مختلف انداز اختیار کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ہیں جو شراب، شباب ، عریاں فلمیں ، فحش گانے اور اس طرح لغویات میں خود کو مصروف رکھتے ہیں۔ دوسری جانب کچھ لوگ ان لغویات سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے کھلی فضا کی تازگی، آسمان کی وسعت، پرندوں کی چہچہاہٹ اورستھری کتابوں کی ورق گردانی سے محظوظ ہوتے ہیں۔ دیکھا جائے تو دونوں کا مقصد تفریح اور لطف کا حصول ہے اور دونوں اپنے مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں۔ لیکن ایک کا طریقہ غلط اور دوسر ے کا درست ہے۔ یہی معاملہ مذا ق کرنے کا بھی ہے۔ اگر ہم ناجائز مذاق کرنا ترک کردیں تو طبیعت خوب بخود ستھرے اور شائستہ مزاح کا ذوق پیدا کرلے گی۔

سوال ۵۔ سورہ الحجرات کی یہ آیت بیان کرتی ہے کہ عورتیں عورتوں کا اور مرد مردوں کا مذاق نہ اڑائیں۔ تو کیا عورت اور مرد ایک دوسرے کا مذاق اڑا سکتے ہیں؟
جواب: اس آیت پر مفسرین نے کافی کلام کیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسلامی معاشرے میں مردو زن کا اختلاط پسندیدہ چیز نہیں اسی لئے مردو ں اور عورتوں کا الگ الگ ذکر کیا گیا ہے۔بہرحال اس آیت میں مذاق اڑانا ممنوع ہے خواہ وہ کوئی بھی اڑائے اور کسی کا بھی اڑائے۔

سوال ۶۔مذاق میں بھی جھوٹ بولنا درست نہیں ۔ لیکن بہت سے لطیفے ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں کوئی فرضی واقعہ بیان ہوتا ہے۔ کیا یہ واقعہ بیان کرنا جھوٹ ہے؟
جواب: جھوٹ بولنا ایک الگ چیز ہے اور فرضی واقعہ بنانا یا بیان کرنا ایک دوسری چیز۔ مثال کے طور پر ایک لطیفہ ہے۔" دوشرابی نشے میں چور کہیں سے گذر رہے تھے کہ راستے میں ایک مسجد نظر آئی جس پر دھوپ آئی ہوئی تھی۔ دونوں نے کہا کہ دیکھو خدا کا گھر دھوپ میں تپ رہا ہے ۔ چلو اسے دھکا لگا کر سائے میں کردیں۔ چنانچہ دونوں دھکا لگاتے رہے یہاں تک کہ شام ہوگئی اور دھوپ چلی گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فخریہ انداز میں دیکھا اور شاباش دی کہ ان کے دھکے نے خدا کے گھر کو دھوپ سے بچالیا"۔
اس لطیفے میں تمام شخصیات اور واقعات فرضی ہیں لیکن انہیں غلط بیانی یا انہیں جھوٹ نہیں کہا جاسکتا۔
دوسری جانب ایک دوست دوسرے دوست کا موبائل چھپادیتا ہے اور پوچھنے پر کہتا ہے کہ مجھے علم نہیں۔ یہ مذاق جھوٹ پر مبنی ہے ۔

سوال نمبر ۶: اگر کوئی آپ کا مذاق اڑاتا ہے اور آپ میں بھی یہ صلاحیت ہے کہ آپ اس کا جواب دے سکتے ہیں تو کیا جواب دینا چاہئے؟
جواب : اس کے لئے ہمیں قرآن سے واضح اصول ملتا ہے کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ زیادتی کرتا ہے تو جائز حدود میں رہتے ہوئے ہم اس سے اس زیادتی کا بدلہ لے سکتے ہیں ۔ا لبتہ معاف کردینا ایک اعلی و ارفع قدم ہے چنانچہ اگر کوئی مذاق اڑانے والے کا جواب جائز حدود میں رہتے ہوئے دیتا ہے تو بالکل جائز عمل ہے البتہ اگر وہ معاف کردے تو یہ احسان کا رویہ ہے۔

سوال نمبر ۷: عام طور پر ٹی وی پروگرامز میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے جس میں ان کی پالیسیوں، کرپشن، ہئیت وغیرہ سب کا بلا تخصیص مذاق اڑایا جاتا ہے ۔ کیا یہ جائز ہے؟
جواب: مزاح کرنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ سیاست دانوں کے خلاف جو مذاق کیا جاتا ہے وہ عام طور پر ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف ایک احتجاج ہوتا ہے جس میں دل کی بھڑاس نکالی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں سیاستدانوں کامذاق اڑانے پر کوئی پابندی نہیں۔ لیکن جہاں تک اسلامی اقدار کا تعلق ہے تو سیاستدانوں کی ذاتی زندگی کو نشانہ بناکر مذاق اڑانا ممنوع ہے۔ البتہ تعیم کے انداز میں نام لئے بغیر ان پر ان کی پالیسیوں پر مزاح کیا جاسکتا ہے۔

(تحقیق و تحریر: پروفیسر محمد عقیل)
یہ سب اس لنک سے لیا گیا ہے

http://messageofislaam.wordpress.com/2013/07/17/مذاق-اڑانا-اسلامی-نکتہ-نگاہ-سے/
 
Top