محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,822
- پوائنٹ
- 1,069
کفارہ ، درجات ، نجات ، مہلک
(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین چیزیں (گناہوں کا) کفارہ ہیں ، اور تین چیزیں درجات (کی بلندی کا باعث) ہیں ، تین چیزیں نجات (دوزخ سے چھٹکارہ) دینے والی ہیں ، اور تین چیزیں (ہی) ہلاک کرنے والی ہیں
،،، کفارات (یہ ہیں) :
(1) سخت سردی میں اچھی طرح سے مکمل وضو کرنا ،
(2) ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ،
(3) نماز باجماعت کے لئے قدموں کا اٹھانا
،،،درجات (یہ ہیں) :
(1) (اللہ کی مخلوق کو) کھانا کھلانا ،
(2 ) سلام کو عام کرنا (جسے جانتے ہو یا نہیں بھی جانتے )
(3) رات کو نماز (تہجد) پڑھنا جب کہ لوگ سوئے ہوئے ہوں
،،، (باعث) نجات (یہ ہیں)
(1)غصہ ہو یا خوشی ، ہر حال میں عدل کرنا ،
(2) تنگدستی ہو یا خوشحالی ، ہر حال میں میانہ روی اختیار کرنا ،
(3) تنہائی اور محفل میں اللہ سے ڈرنا
،،، مہلک چیزیں (یہ ہیں)
(1) بخل و کنجوسی ،
(2) اتباع خواہشات
(3) خود پسندی یعنی اپنے آپ میں تکبر کرنا )
------------------------------
(صحيح الترغيب للألباني : 453)
(صحيح الترغيب للألباني : 453)