السلام علیکم محترم ارسلان بھائی -
کیسے ہیں آپ - آپ کو دوبارہ فورم پر دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے - الله آپ کو جزاے خیر عطا کرے (آمین)-
آپ نے لکھا ہے کہ :
کلمہ گو مشرک دن میں پانچ بار اس بات کا نماز میں اقرار کرتا ہے کہ
وہ صرف الله کی ہی عبادت کرتا ہے اور صرف الله ہی سے مدد مانگتا ہے-
جب کے حقیقت یہ ہے کہ یہ کام وہ صرف نماز کی سنتوں میں کرتا ہے - کیوں کہ وہ سوره الفاتحہ خلف الامام سے تو وہ ویسے ہی بڑا خائف ہوتا ہے - اب ظاہر ہے سنتوں میں مجبوراً پڑھنا پڑتا ہے - اصل نماز فرض نماز ہے - اس میں کلمہ گو مشرک کی امام کی اقتداء میں سوره الفاتحہ پڑھنے سے ویسے ہی جان جاتی ہے - اور سوره الفاتحہ میں ہی یہ الفاظ ہیں کہ
"اے ہمارے رب ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں" - لیکن اپنے امام کی تقلید میں یہ اس سورہ کو فرض نماز میں پڑھنے سے گریزاں رہتا ہے - تو پھر بتائیں کہ الله ان کی کیسے مدد کرے اور کیسے ان کو ہدایت دے ؟؟ -یہی وجہ ہے کہ کلمہ گو مشرک ہر وقت گمراہی میں سرکردہ رہتا ہے -اور اللہ کے علاوہ دوسرے طاغوتوں کے پیچھے اپنی دنیا اور آخرت برباد کرتا رھتا ہے-
جہاں تک ان کے نماز پڑھانے والے امام کا تعلق ہے تو وہ خود سوره الفاتحہ تو پڑھتا ہے لیکن اس فرض کی پابندی کا اپنے مقتدیوں کو حکم نہیں دیتا - جس کی بنا پر اس امام کو بھی الله کی طرف سے ہدایت نہیں ملتی - ( واللہ اعلم)-
ابھی بھی وقت ہے - اگر یہ کلمہ گو مشرک امام کے کی اقتداء میں سوره الفاتحہ پڑھنا شروع کردیں - صرف یہ سوچ کر کے یہ ان کے نبی کریم کا حکم ہے تو الله سے امید ہے کہ الله ان کو ہدایت سے نواز دے گا اور یہ پھر غیر الله یعنی طاغوت کے آستانوں پر جانا چھوڑ دیں گے-