عام جسمانی کمزوری : نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل میں ایک چمچہ شہد ملا کر دن میں ایک مرتبہ استعمال کرنے سے عام کمزوری اور اس کا باعث بننے والے دیگر امراض دور ہوجاتے ہیں۔
دردِ سر: پیشانی اورکانوں کے قریب کلونجی تیل سے مالش کے علاوہ نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل دن میں دو بار پئیں۔
بلند فشار خون : گرم چائے یا کافی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ڈال کر دن میں دوبار استعمال کریں۔ اسی کے ساتھ روزانہ دو جوے لہسن بھی استعمال کریں۔
بالو ں کا گرنا : نیبو کے عرق سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔۱۵ منٹ کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کراچھی طرح خشک کریں۔ پھر پورے سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ ایک ہفتہ تک روزانہ کے علاج سے بالوں کا گرنا بند ہوجاتا ہے
عام بخار: آدھے کپ پانی میں نصف چمچہ نیمبو کا عرق اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار پئیں۔بخار اترنے تک یہ نسخہ جاری رکھیں اور چاولوں سے پرہیز کریں۔
گردے میں پتھری : ایک پیالی گرم پانی میں دو چمچہ شہد، نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل پئیں۔ ٹماٹر اور پالک اور لیمن سے پرہیز کریں۔
کانوں میں درد، پیپ کا بہنا ،سماعت میں کمی: کلونجی کے تیل کو گرم کرکے ٹھنڈا کر لیں۔ متاثرہ کان میں دو قطرے ڈالیں۔
دانتوں کے امراض: دانتوں کی کمزوری، دانتوں سے خون نکلنے، ناگوار بو آنے یا مسوڑھوں کے سوج جانے کی صورت میںایک پیالی دہی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کرصبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل کھا لیں۔
کثرتِ احتلام: مردوں میں کثرت احتلام کی صورت میں ایک پیالی سیب کے جوس میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل پی لیں۔ علاج ۱۲ روز تک جاری رکھیں اور گرم مسالہ والے کھانوں سے پرہیز کریں
خون کی کمی (انیمیا) : پودینہ کے پتوں کی ایک شاخ کو پانی میں اُبال کر ایک پیالی جوس بنائیں۔ نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں۔ یہ نسخہ ۱۲دن تک استعمال کریں۔
یرقان (پیلیا) : ایک پیالی دودھ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل ایک ہفتہ تک پئیں۔
کھانسی: ایک پیالی گرم پانی میں دو چمچے شہد اورنصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح ناشتہ سے قبل اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔علاج دو ہفتہ تک جاری رکھیں، ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں۔
حملہ قلب (ہارٹ اٹیک) : دل کے والو کی بندش، سانس لینے میں دقت، ٹھنڈا پسینہ اور دل پر دباؤ کی صورت میں ایک پیالی بکری کا دودھ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح ناشتہ سے قبل اور رات سونے سے قبل استعمال کریں۔ یہ علاج۱۲ دن تک جاری رکھیں۔
زچگی: بچہ کی پیدائش کے بعد ذہنی کمزوری، تھکاوٹ اور اخراجِ خون جیسے امراض میں ایک پیالی کھیرے کے جوس میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار صبح ناشتہ سے قبل اور رات سونے سے قبل استعمال کریں۔ یہ علاج ۴۰ دن تک جاری رکھیں۔
پیٹ میں کیڑے: ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں تین بار صبح ناشتہ سے قبل ، دوپہراور رات میں استعمال کریں۔ یہ علاج ۱۰دن تک جاری رکھیں۔
جوڑوں کا درد: ایک چمچہ سرکہ اور دو چمچہ شہد میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں۔ جوڑوں کی تِل کے تیل سے مالش بھی کریں۔۱۲ دن تک گیس آور خوراک سے پرہیز کریں۔
جسمانی صحت: صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک کلو گرام گندم کے آٹے میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر روٹی بنائیں اور کھائیں۔ ان شاءاللہ صحت برقرار رہے گی۔
چہرہ اور جلد کی شادابی کے لئے: دو بڑے چمچہ شہد، نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور نصف چائے کا چمچہ زیتون کا تیل اچھی طرح ملاکر صبح اور شام چہرہ پر۰۴ دن تک لگائیں۔
بواسیر: ایک چمچہ سرکہ اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر بواسیر کی جگہ پر دن میں دوبار لگائیں۔
ماہواری میں بے ترتیبی: ایک چمچہ شہد اور نصف چمچہ کلونجی کا تیل ملاکر صبح ناشتہ سے قبل اور رات میں دو ہفتہ تک پئیں۔
بے خوابی: آرام دہ نیند کے لئے رات کھانے کے بعدنصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ایک چمچہ شہد میں ملا کر پئیں۔
سستی : چست رہنے کےلئے روزانہ صبح ناشتہ سے قبل نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل دو چمچہ شہد کے ساتھ استعمال کریں۔
شیرِمادر: ماں کے دودھ میں اضا فہ کے لئے ایک پیالی دودھ میں دو قطرے کلونجی تیل ڈال کرصبح ناشتہ سے قبل اور رات سونے پیشتر پئیں۔
درد معددہ : ہر قسم کے دردہ معدہ کو رفع کرنے کے لئے میٹھے سنگترہ کے ایک گلاس جوس میں دو چمچہ شہد اور نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار پئیں۔
جوڑوں کے درد، کمر درد، گردن میں درد: دو عدد خشک انجیرکھا کر ایک پیالی دودھ میں چار قطرے کلونجی کا تیل ڈال کر پئیں اور اس کے بعد دو گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں۔ یہ علاج دو ماہ تک جاری رکھیں ۔آلو اور ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
رحم کے مسائل: بچہ دانی کے مختلف امراض میں نصف گڈی پودینہ کا عرق، ۲ چمچہ مصری کا سفوف میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اچھی طرح ملاکر صبح ناشتہ سے قبل استعمال کریں۔ علاج ۴۰ دن تک جاری رکھیں۔
دانتوں میں درد: سوتے وقت روئی کے پھاہے کو کلونجی کے تیل میں گیلا کرکے متاثرہ حصہ میں رکھ دیں۔
کانوں کی تکالیف کے لئے: ایک چائے کے چمچہ کلونجی کے تیل کو ایک بڑے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر اچھی طرح گرم کر لیں۔ پھر ٹھنڈا کرکے سوتے وقت اس کے دو تین قطرے کامنوں میں ڈال لیں۔ فوری افاقہ ہوگا۔
جگر و معدہ کے امراض: دو سَو گرام شہد میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اچھی طرح ملاکر اس آمیزہ کا نصف صبح ناشتہ سے قبل اور نصف شام میں استعمال کریں۔ ایک ماہ تک اس نسخہ کو استعمال کریں اور ترش اشیاءسے پرہیز کریں۔
مٹاپا: نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل میں دو چمچہ شہد نیم گرم پانی میں حل کرکے دن میں دوبار پئیں چاول سے پرہیز کریں
ہکلانا، تتلانا : نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور دو چمچے شہد اچھی طرح ملاکر اسے زبان کے اوپر دن میں دوبار رکھیں۔
خشکی: دس گرام کلونجی کا تیل، تیس گرام زیتون کا تیل اور تیس گرام منہدی سفوف کو اچھی طرح ملاکر تھوڑا سا گرم کریں۔ ٹھندا ہونے پر اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔
( تحریر: یوسف ثانی ، بشکریہ ماہنامہ اردو ڈائجسٹ لاہور، غذائیات نمبر،مئی2011ء )