• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کلیم حیدر: صاحب اولاد ہوگئے۔الحمدللہ

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ
بہت بہت مبارک ہو کلیم حیدر بھائی!
اللہ تعالٰی آپ کے بیٹے کو نیک صالح اور والدین کا فرمانبردار بنائیں۔ ۔
آمین یارب العالمین
sd.gif
sds.gif
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
وعلیکم السلام
بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ تعالیٰ آپکے بیٹے کو دین کا داعی بنائے ۔
آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
السلام علیکم!
مبارک ہو بھائی اللہ تعالیٰ اسے صحت اور ایمان والی لمبی عمر عطاء کرے اور اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
آمین
اور وہ مٹھائی کا کیا بنا۔۔۔۔۔ابتسامہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ

سبحان اللہ، ماشا اللہ بیٹے کی آمد پر آپ کو اور اھل و عیال کو ہماری طرف سے بہت مبارک ہو اللہ سبحان تعالی آگے بھی اچھا کرے آمین۔

یار بھائی نام پر اتنی جلدی کیا ھے اس کو وقت لگتا ھے، ننیال اور ددیال والوں کو اس پر فوقیت حاصل ہوتی ھے اس لئے سب کے نام سن پر کوئی ایک نام رکھا جاتا ھے۔ اللہ سبحان تعالی بہتر کرے آمین۔

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین کنعان بھائی
آمین ثم آمین

جی بھائی نام بارے آپ نے اچھی بات کی ہے۔ پر ہمارے خاندان میں ایک دو دن میں نام رکھ دیا جاتا ہے۔ اور ہوتا یوں ہے کہ سب اپنے اپنے پسندیدہ نام بتا دیا کرتے ہیں۔ پھر باپ یا دادا یا نانا ان ناموں میں سے کوئی نام فائنل کردیتے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

آپ کو بے حد مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو نیک سیرت و صالح اور ماں باپ آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔ اور اس کو دین اسلام کی خدمت کرنے والا بنائے - آمین

یہاں پر میں ساجد تاج کی ایک نصیحت (اولاد کی خوشی کیسی ؟) پیش کرنا چاھتا ھو-

اولاد کی خوشی کیسی ؟

اُس اللہ کی کس کس نعمت کا شکر ادا کروں جو ہمیں ہر لمحے کسی نہ کسی خوشی سے نواز ہی رہا ہے۔ جہاں بھی نظر گھمائو اُس کی رحمتیں اور نعمتیں نظر آتی ہیں‌۔ جب جب اُس سے مناگتے ہیں وہ تب تب عطا کرتا ہے اگر اُس کی نعمتوں کا حساب لگانے بیٹھیں تو شاید زبان تھک جائے، الفاظ ختم ہو جائیں مگر وہ اُس کی عطا کی گئی نعمتوںکا حساب نہ لگایا جا سکے جو وہ اپنے بندوں‌ نواز رہا ہے۔

انسان جب پیدا ہووتا ہے تو اُس کا سارا بچپن دوسروں کے سہارے پر ہی گزرتا ہے چاہے کھانا پینا ہو ، سونا جاگنا ہو، اُٹھنا بیٹھنا ہو یا چلنا پھرنا ہو اُسے ہر موڑ پر سہارے کی ضرورت پڑتی ہی ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے انسان خود ، اُس کی سوچ اور اُس کے خیالات بڑے ہوتے جاتے ہیں اور اس طرح انسان بچپن سے نکل کر اپنی جوانی میں قدم رکھتا ہے جہاں اُسے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں پڑتی وہ اپنا ہر کام خود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جوانی کی عمر میں ‌ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ جب اُسے ایک ایسے انسان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جس کے ساتھ رہ کر وہ اپنی باقی کی زندگی خوشیوں اور آرام سے گزار سکے، اپنی ہر بات اُس سے شیئر کر سکے ، ایسے انسان کی خواہش کرنے لگتا ہے جو دکھ سکھ اور خوشی و غم میں اُس کا ساتھ دے۔ ایسے میں اللہ تعالی کی رحمت سے دو انسان مل کر ایک رشتہ بناتے ہیں اور ایک ایسے بندھن میں‌بندھ جاتے ہیں جن میں کوئی پردہ نہیں ہوتا۔ اُس رشتے کو دنیا والے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں مثال کے طور پر "میاں بیوی" " ہسبینڈ وائف " " لائف پارٹنر" "بیٹر ہالف"۔

اس خوبصورت رشتے کو نبھاتے نبھاتے ایک وقت ایسا بھی آجاتا ہے جب اللہ تعالی ان رشتے میں بندھے مرد اور عورت کو ایک بہت بڑی نعمت سے نوازتا ہے اور وہ نعمت اللہ تعالی کی طرف سے انسان کو ایک انمول تحفہ ہے اور اُس تحفے کا نام ہے "اولاد"۔ اس نعمت کے ملنے کے بعد وہ ایک اعلی مقام پر فائز ہو جاتے ہیں جس پر پہنچنے کی خواہش سب کی ہوتی ہے اور اس طرح وہ اپنی اولاد کے لیے ماں باپ کا کردار ادا کرنے لگ جاتے ہیں۔

انسان جب کنوارہ ہوتا ہے تو وہ سب سے زیادہ اپنے آپ سے پیار کرتا ہے شادی کے بعد یہ پیار اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ تقسیم ہو جاتا ہے لیکن جب اللہ تعالی مرد اور عورت کو اولاد سے نوازتا ہے تو اُن کا سارا پیار اپنی اولاد کے لیے نچھاور ہونے لگتا ہے۔ شادی کے بعد انسان کی سب سے بڑی خوشی اولاد ہوتی ہے جسے پاکر انسان خود کو سب سے خوش نصیب سمجھتا ہے۔ اولاد ہونے کے بعد ماں باپ کا سارا دھیان اُن کی پروش ، اُن کی خواہشات اور اُن کو سنبھالنے میں لگ جاتا ہے۔ اُس کے کپڑے خریدنا ، اُس کے لیے کھلونے لانا ، وغیرہ وغیرہ ۔ ماں باپ کا بس نہ چلے تو اپنی اولاد کی خوشی کے لیے ساری دنیا اُن کے قدموں میں لاکر رکھ دے۔

اولاد ہونے کے بعد انسان کی زندگی بدل سی جاتی ہے۔ "ماں" جو اولاد پراپنا سارا پیار اور وقت نچھاور کردیتی ہے، اپنے منہ میں نوالہ ڈالنے سے پہلے اپنی اولاد کا پیٹ بھرتی ہے،خود کو تکلیف میں رکھ کر اپنی اولاد کو آرام دیتی ہے، اپنی نیندوں کو حرام کرکے اپی اولاد کو سکون کی نیند سُلاتی ہے، کس طرح گرمیوں اور سردیوں میں‌اُس کی حفاظت کرتی ہے۔

"باپ" جو سارا دن کام کاج کرتا ہے اپنی ضرورت کو پورا کرنے کی بجائے اپنی اولاد کی ضرورت کو پورا کرتا ہے، اپنے لیے کچھ خریدنے کی بجائے اپنی اولاد کی ضرورت کی اشیاء خریدتا ہے۔ سخت سردی و گرمی میں محنت کرتا ہے تاکہ اپنی اولاد کا پیٹ پال سکے۔ سارا دن کام کاج کرنے کے بعد تھک ہار کر جب وہ گھر آتا ہے تو اپنی اولاد کو سامنے دیکھ کر ساری ٹینشن اور ساری تکھاوٹ کو بھول جاتاہے۔ عجیب چمک ہوتی ہے اُس وقت باپ کی آنکھوں میں جب وہ اپنی اولاد کو اپنے سامنے ہنستا کھیلتا دیکھتا ہے۔ اولاد کی ایک شرارت پر ماں باپ کا دس بار ہنسنا ، اُس کی غلطیوں پر اُس کو پیار سے سمجھانا، اُس کی تکلیف میں بوکھلا سا جانا یہ سب چیزیں ماں باپ کی محبت میں شامل ہوتی ہیں۔اولاد کی تکلیف برداشت کرنا شاید ماں باپ کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اولاد کی تکلیف دیکھ کر والدین کے اوپر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس تو کبھی کسی کے پاس ساری ساری رات جاگ کر گزار دیتے ہیں کہ کہیں اُن کی اولاد تکلیف میں تو نہیں۔

دورِ جہالت میں عورتوں کو بہت حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رواج کم ہو گیا مگر مکمل طور پر ختم نہ ہوا آج بھی لڑکی کے پیدا ہونے پر لوگ غم و مایوسی اور ناشکری کا اظاہر کرتے ہیں، آج بھی لڑکوں کو لڑکیوں پر زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، آج بھی لوگ لڑکا پیدا ہونے پر مغروری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں اللہ تعالی نے اولاد کو جس کے پیٹ سے پیدا کرتا ہے وہ بھی ایک عورت ہوتی ہے۔ لڑکی کے پیدا ہونے ہر اتنی مایوس کا اظہار کرتے ہیں تو عورت ذات سے شادی کیوں کرتے ہیں؟ اگر شادی کرتے ہیں تو لڑکی ہونے پر غم و مایوسی کا اظہار کیوں کرتے ہیں؟

اگر ہم کہتے ہیں کہ اللہ تعالی ایک ہے اور ہم اُسی کا حکم مانتے ہیں اور اُسی کی عبادت کرتے ہیں تو پھر یہ کیوں بھول جاتے ہیں جو اللہ تعالی سورہ الشورے میں فرماتا ہے۔

آسمانوں اور زمین کی سلطنت اللہ تعالی کے لیے ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتاہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے (49)

یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔ (50)

یہ بات واضح ہے کہ لڑکا لڑکی دینے کا اختیار صرف اللہ تعالی کے پاس ہے بلکہ اولاد کا ہونا نہ ہونا بھی صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں‌ہے تو پھر ہم اولاد کے ہونے نہ ہونے ، یا لڑکی ہونے پر نا شکری کا اظہار کیوں کرتےہیں؟

موجودہ دور شاید کچھ زیادہ ہی ماڈرن ہو چُکا ہے صرف کھانے اور پینے میں ہی نہیں بلکہ شادی اور اولاد کے بارے میں بھی بڑے بڑے خیالات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ جو لائف پارٹنر ملے وہ تمام بُرائیوں سے پاک ہو چاہے خود میں بڑائیوں گھرا ہو۔ شادی ہو جانے کے بعد جلد اولاد کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ ابھی تو لائف کو انجوائے کرنا ہے ہمیں کیا ضرورت ہے اتنی جلدی اولاد کی۔ اگر شادی کے پہلے سال اولاد ہوجائے تو عجیب سی مایوسی چہرے پر دکھائی دیتی ہے پوچھنے پر کہتے ہیں کہ یار ہم ابھی کرنا نہیں چاہتے تھے اویں بچہ پیدا ہو گیا۔ ایسے لوگوں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیے اولاد نہ ہونے کا دکھ کیا ہوتا ہے یہ اُن سے جا کر پوچھو جو ساری زندگی اولاد کی طلب کرتے رہتے ہیں مگر اولاد نصیب نہیں ‌ہوتی۔

اولاد کی خوشی کو لفظوں میں بیاں کرنا شاید میرے بس کی بات نہیں ہے یہ احساس وہی بخوبی بتلا سکتا ہے جنہیں اللہ تعالی اولاد جیسی نعمت سے نوازہ ہے۔ اللہ تعالی سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو نیک اور صالح اولاد عطا کرے اور ایسے لوگوں کو ہدایت دے جو اس خوبصورت نعمت کی ناشکری کرتے ہیں اور اولاد کو اپنے اوپر بوجھ محسوس کرتے ہیں آمین۔

تحریر: ساجد تاج
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

بہت دنوں بعد کچھ اچھی خبر سننے کو ملی الحمدللہ
الله سے دعا کرتے ہیں کہ آپ کا بیٹا نیک سیرت اور دین محمدی صلی الله علیہ وسلم کا پابند بنے ان شاء الله
کلیم بھائی یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ کا دل کس قدر خوش ہوا ہے یہ نعمت پاکر،،،
جزاکم اللہ خیرا عامر بھائی
آمین ثم آمین
عامر بھائی اس خوشی کی حقیقت کو وہ محسوس کرتا ہے۔ جو اس طرح کی نعمت سے نوازا گیا ہوتا ہے۔ اور میرے خیال میں الفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
ماشاءاللہ


اللہ تعالیٰ اس بچے کو نیک صالح بنائے، اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین
کلیم بھائی! کل آٹھ تاریخ تھی۔ اور آج نو ہے، دس تاریخ کل ہے۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء ارسلان بھائی
آمین ثم آمین
جی بھائی تصحیح کردی تھی، خوشی میں یہ بھی صحیح طرح یاد نہ رہا کہ آج تاریخ کیا ہے؟۔۔۔
 
Top