• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کلیم حیدر کے گھر آئی ............. شہزادی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں


... تپتی زمیں پر آنسوؤں کے پیار کی صورت ہوتی ہیں

...چاہتوں کی صورت ہوتی ہیں

بیٹیاں خوبصورت ہوتی ہیں

دل کے زخم مٹانے کو

...آنگن میں اتری بوندوں کی طرح ہوتی ہیں

بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں

نامہرباں دھوپ میں سایہ دیتی

نرم ہتھیلیوں کی طرح ہوتی ہیں

بیٹیاں تتلیوں کی طرح ہوتی ہیں

چڑیوں کی طرح ہوتی ہیں

تنہا اداس سفر میں رنگ بھرتی

رداؤں جیسی ہوتی ہیں

بیٹیاں چھاؤں جیسی ہوتی ہیں

کبھی بلا سکیں، کبھی چھپا سکیں

بیٹیاں اَن کہی صداؤں جیسی ہوتی ہیں

کبھی جھکا سکیں، کبھی مٹا سکیں

بیٹیاں اناؤں جیسی ہوتی ہیں

کبھی ہنسا سکیں، کبھی رلا سکیں

کبھی سنوار سکیں، کبھی اجاڑ سکیں

بیٹیاں تو تعبیر مانگتی دعاؤں جیسی ہوتی ہیں

حد سے مہرباں، بیان سے اچھی

بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں

پھول جب شاخ سے کٹتا ہے بکھر جاتا ہے

پتّیاں سوکھتی ہیں ٹوٹ کے اُڑ جاتی ہیں

بیٹیاں پھول ہیں

ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں

ماں کی آنکھوں کی چمک بنتی ہیں

باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں

گھر کو جنت بنا دیتی ہیں

ہر قدم پیار بچھا دیتی ہیں

جب بچھڑنے کی گھڑی آتی ہے

غم کے رنگوں میں خوشی آتی ہے

ایک گھر میں تو اُترتی ہے اداسی لیکن

دوسرے گھر کے سنورنے کا یقیں ہوتا ہے

بیٹیاں پھول ہیں

ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر

سوکھتی ہیں نہ کبھی ٹوٹتی ہیں

ایک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پھول کھِلا دیتی ہیں

http://forum.mohaddis.com/threads/بیٹیاں-پھولوں-کی-طرح-ہوتی-ہیں.14418/
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بہت بہت مبارک ہو کلیم بھائی ، اللہ نیک ، صالحہ اور آپ کے لیے بابرکت بنائے ۔
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
بہت بہت مبارک ہو کلیم بھائی ، اللہ نیک ، صالحہ اور آپ کے لیے بابرکت بنائے ۔
کلیم بھائی
مبروک الف مبروک
اللہ نیک ، صالحہ اور آپ کے لیے بابرکت بنائے
آمین یا رب۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ماشاءاللہ
اللہ تعالی والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنائے امین
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہُ !
محترم بھائی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ اس شہزادی کو دنیا اور آخرت میں والد اور والدہ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اللہ تعالی بیٹیا کو نیک بنائے، دنیا وآخرت میں کامیابیوں اور رحمتوں سے نوازے، ماں باپ کےلیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، اچھے نصیب والی کرے، نیک اور قابل بنانے کے ساتھ صحت، عزت اور صالح حیات عطا فرماتے ہوئے ایمان وتقویٰ والی لمبی زندگی عطا فرمائے، شریروں کے شر اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے۔
اور دین کی خادمہ وکامیاب مصلح بنائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اللہ تعالی بیٹیا کو نیک بنائے، دنیا وآخرت میں کامیابیوں اور رحمتوں سے نوازے، ماں باپ کےلیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، اچھے نصیب والی کرے، نیک اور قابل بنانے کے ساتھ صحت، عزت اور صالح حیات عطا فرماتے ہوئے ایمان وتقویٰ والی لمبی زندگی عطا فرمائے، شریروں کے شر اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے۔
اور دین کی خادمہ وکامیاب مصلح بنائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
 
Top