• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز الایمان اردو ترجمہ یونیکوڈ - (مترجم: احمد رضا خان بریلوی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ زلزال
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے
(2) اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے
(3) اور آدمی کہے اسے کیا ہوا
(4) اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی
(5) اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا
(6) اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہو کر تاکہ اپنا کیا دکھائیں جائیں تو، (7) جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،
(8) اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ عادیات
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی
(2) پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر
(3) پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں
(4) پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں ،
(5) پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں ،
(6) بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
(7) اور بیشک وہ اس پر (6) خود گواہ ہے ،
(8) اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے
(9) تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں ،
(10) اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے ،
(11) بیشک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قارعہ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) دل دہلانے وا لی،
(2) کیا وہ دہلانے وا لی،
(3) اور تو نے کیا جانا کیا ہے دہلانے وا لی
(4) جس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے
(5) اور پہاڑ ہوں گے جیسے دھنکی اون
(6) تو جس کی تولیں بھاری ہوئیں
(7) وہ تو من مانتے عیش میں ہیں
(8) اور جس کی تولیں ہلکی پڑیں
(9) وہ نیچا دکھانے وا لی گود میں ہے
(10) اور تو نے کیا جانا، کیا نیچا دکھانے وا لی،
(11) ایک آگ شعلے مارتی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ تکاثر
اللہ نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا
(2) ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤں گے
(3) ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے
(4) بیشک ضرور جہنم کو دیکھو گے
(5) پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے ،
(6) پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہو گی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ العصر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اس زمانہ محبوب کی قسم
(2) بیشک آدمی ضرور نقصان میں ہے
(3) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور ایک دورے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ہمزہ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے
(2) جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،
(3) کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا
(4) ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے وا لی میں پھینکا جائے گا
(5) اور تو نے کیا جانا کیا روندنے وا لی،
(6) اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے
(7) وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی
(8) بیشک وہ ان پر بند کر دی جائے گی
(9) لمبے لمبے ستونوں میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ فیل
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کیا حال کیا
(2) کیا ان کا داؤ تباہی میں نہ ڈالا،
(3) اور ان پر پرندوں کی ٹکڑیاں (فوجیں ) بھیجیں
(4) کہ انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے
(5) تو انہیں کر ڈالا جیسے کھائی کھیتی کی پتی (بھوسہ)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قریش
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اس لیے کہ قریش کو میل دلایا
(2) ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا (رغبت دلائی)
(3) تو انہیں چاہیے اس گھر کے رب کی بندگی کریں ،
(4) جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا، اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ماعون
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے
(2) پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
(3) اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا
(4) تو ان نمازیوں کی خرابی ہے ،
(5) جو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں
(6) وہ جو دکھاوا کرتے ہیں
(7) اور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ کوثر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں
(2) تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو
(3) بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے
 
Top