• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنز الایمان اردو ترجمہ یونیکوڈ - (مترجم: احمد رضا خان بریلوی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ فجر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اس صبح کی قسم
(2) اور دس راتوں کی
(3) اور جفت اور طاق کی
(4) اور رات کی جب چل دے
(5) کیوں اس میں عقلمند کے لیے قسم ہوئی
(6) کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا،
(7) وہ اِرم حد سے زیادہ طول والے
(8) کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا
(9) اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں
(10) اور فرعون کہ چومیخا کرتا (سخت سزائیں دیتا)
(11) جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی
(12) پھر ان میں بہت فساد پھیلایا
(13) تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوت مارا ،
(14) بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں ،
(15) لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے ، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی،
(16) اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے ، تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا،
(17) یوں نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے
(18) اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے ،
(19) اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو
(20) اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو
(21) ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کر دی جائے
(22) اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار،
(23) اور اس دن جہنم لائے جائے اس دن آدمی سوچے گا اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں
(24) کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی،
(25) تو اس دن اس کا سا عذاب کوئی نہیں کرتا،
(26) اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا،
(27) اے اطمینان وا لی جان
(28) اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی،
(29) پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو،
(30) اور میری جنت میں آ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ بلد
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) مجھے اس شہر کی قسم
(2) کہ اے محبوب! تم اس شہر میں تشریف فرما ہو
(3) اور تمہارے باپ ابراہیم کی قسم اور اس کی اولاد کی کہ تم ہو
(4) بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا
(5) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا
(6) کہتا ہے میں نے ڈھیروں مال فنا کر دیا
(7) کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا
(8) کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں
(9) اور زبان اور دو ہونٹ
(10) اور اسے دو ابھری چیزوں کی راہ بتائی
(11) پھر بے تامل گھاٹی میں نہ کودا
(12) اور تو نے کیا جانا وہ گھاٹی کیا ہے
(13) کسی بندے کی گردن چھڑانا
(14) یا بھوک کے دن کھانا دینا
(15) رشتہ دار یتیم کو،
(16) یا خاک نشین مسکین کو
(17) پھر ہو ان سے جو ایمان لائے اور انہوں نے آپس میں صبر کی وصیتیں کیں اور آپس میں مہربانی کی وصیتیں کیں
(18) یہ دہنی طرف والے ہیں
(19) اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا وہ بائیں طرف والے
(20) ان پر آگ ہے کہ اس میں ڈال کر اوپر سے بند کر دی گئی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ شمس
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) سورج اور اس کی روشنی کی قسم،
(2) اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے
(3) اور دن کی جب اسے چمکائے
(4) اور رات کی جب اسے چھپائے
(5) اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم،
(6) اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم،
(7) اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا
(8) پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیز گاری دل میں ڈالی
(9) بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے ستھرا کیا
(10) اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا،
(11) ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا
(12) جبکہ اس کا سب سے بدبخت اٹھ کھڑا ہوا،
(13) تو ان سے اللہ کے رسول نے فرمایا اللہ کے ناقہ اور اس کی پینے کی باری سے بچو (14) تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کر دی
(5) اور اس کے پیچھا کرنے والے کا اسے خوف نہیں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

سورۃ لیل

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) اور رات کی قسم جب چھائے
(2) اور دن کی جب چمکے
(3) اور اس کی جس نے نر و مادہ بنائے
(4) بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے
(5) تو وہ جس نے دیا اور پرہیز گاری کی
(6) اور سب سے اچھی کو سچ مانا
(7) تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کر دیں گے
(8) اور وہ جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا
(9) اور سب سے اچھی کو جھٹلایا
(10) تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کر دیں گے
(11) اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا
(12) بیشک ہدایت فرمانا ہمارے ذمہ ہے ،
(13) اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں ،
(14) تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے ،
(15) نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت،
(16) جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
(17) اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار ،
(18) جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو
(19) اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے
(20) صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے ،
(21) اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ ضحیٰ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) چاشت کی قسم
(2) اور رات کی جب پردہ ڈالے
(3) کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،
(4) اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے
(5) اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے
(6) کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی
(7) اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی
(8) اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کر دیا
(9) تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو
(10) اور منگتا کو نہ جھڑکو
(11) اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الم نشرح
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا
(2) اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا،
(3) جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی
(4) اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کر دیا
(5) تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ،
(6) بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے
(7) تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں محنت کرو
(8) اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ التین
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) انجیر کی قسم اور زیتون
(2) اور طور سینا
(3) اور اس امان والے شہر کی
(4) بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،
(5) پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیر دیا
(6) مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے
(7) تو اب کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے
(8) کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ علق
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
(2) آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو
(3) اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم،
(4) جس نے قلم سے لکھنا سکھایا
(5) آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا
(6) ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے ،
(7) اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا
(8) بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے
(9) بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے ،
(10) بندے کو جب وہ نماز پڑھے
(11) بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا ،
(12) یا پرہیز گاری بتاتا تو کیا خوب تھا،
(13) بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا اور منہ پھیرا
(14) تو کیا حال ہو گا کیا نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے
(15) ہاں ہاں اگر باز نہ آیا تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے
(16) کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار،
(17) اب پکارے اپنی مجلس کو
(18) ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں
(19) ہاں ہاں ، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو اور ہم سے قریب ہو جاؤ، (السجدۃ ۔14)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ قدر
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) بیشک ہم نے اسے شبِ قدر میں اتارا
(2) اور تم نے کیا جانا کیا شبِ قدر،
(3) شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر
(4) اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے
(5) وہ سلامتی ہے ، صبح چمکتے تک
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ بیّنۃ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا
(1) کتابی کافر اور مشرک اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے
(2) وہ کون وہ اللہ کا رسول کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے
(3) ان میں سیدھی باتیں لکھی ہیں
(4) اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ان کے پاس تشریف لائے (5) اور ان لوگوں کو تو یہی حکم ہوا کہ اللہ کی بندگی کریں نرے اسی پر عقیدہ لاتے ایک طرف کے ہو کر اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہ سیدھا دین ہے ،
(6) بیشک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے ، وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں ،
(7) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہی تمام مخلوق ہیں بہتر ہیں ،
(8) ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے
 
Top