ابو حسن
رکن
- شمولیت
- اپریل 09، 2018
- پیغامات
- 156
- ری ایکشن اسکور
- 29
- پوائنٹ
- 90
متوکل نے ایک دن اپنے مصاحبین سے کہا کیا تم کو معلوم ہے کہ مسلمانعثمان رضی اللہ عنہ سے کیوں برا فروختہ ہوگئے تھے ؟ انہوں کہا نہیں
اس نے کہا چند چیزیں ہیں ان میں ایک یہ کہ (رسول اللہ ﷺ کے بعد جب ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو) ابوبکر رضی اللہ عنہ ( منبر پر) رسول اللہ ﷺ کے مقام سے ایک سیڑھی نیچے کھڑے ہوئے پھرعمر رضی اللہ عنہ (جب خلیفہ ہوئے تو ) ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مقام سے ایک سیڑھی نیچے کھڑے ہوئے لیکن عثمان رضی اللہ عنہ (جب خلیفہ ہوئے تو ) منبر کی چوٹی پر چڑھ گئے
عباد نے کہا اے امیرالمؤمنین آپ پرعثمان رضی اللہ عنہ کے احسان سے بڑاکسی کا احسان نہیں
متوکل نے کہا وہ کس طرح ؟
عباد نے کہا اسطرح کہ وہ منبر کے اوپر چڑھ گئے اگر وہ بھی وہی کرتے ( کہعمر رضی اللہ عنہ سے ایک سیڑھی نیچے کھڑے ہوتے)
اور ہربعد میں ہونے والا خلیفہ پہلے سے ایک سیڑھی نیچے اترتا رہتا ؟
توپھر آپ کو جلولا کے کنوئیں میں اتر کر خطبہ دینا پڑتا
اس سے متوکل اور حاضرین ہنسنے لگے
( جلولا ایک مقام کا نام ہے جہاں ایک گہرا کنواں مشہور تھا)
Last edited: