• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کنویں میں لڑکی گر کر مر جائے تو کیا حکم ہے؟

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معروض آنکہ ہمارے ہاں ایک کنویں میں (جس کا پانی قریباً آٹھ فٹ گہرا ہے) ایک لڑکی (نو یا دس سال کی) گر کر مر گئی اور قریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد نکالی گئی۔
اب سوال یہ ہے کہ کنویں کا مذکور کا پانی پاک ہے یا پلید؟ ہمارے ہاں اس پر بہت سخت نزاع پڑ گئی ہے اندیشہ ہے کہ آپس میں لڑائی شروع نہ ہو جائے، لہٰذا جواب جلدی عنایت فرمائیں، اگر اخبار تنظیم اہل حدیث میں شائع فرما دیں تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا

بھائی یہاں دو الفاظ کی تصحیح کر دیں۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بات یوں منعقد کیا ہے باب غسل المیت ووضو بہٖ بالمائِ والسدر، (یعنی یہ باب ہے میّت کے وضو اور غسل دینے کے ساتھ پانی اور بیر کے پتوں کے۔) اور اس میں لکھتے ہیں:
((وَحنَّطَ ابن عمر رضی اللہ عنہ ابناً لسعید بن زید وحملہ وصلی ولم یتوضا وقال ابن عباس رضی اللّٰہ عنھما المسلم لا ینجس حیًا ولا میتا وقال سعد لو کان نجساً ما مستہ وقال النبی صلی اللہ علیہ وسلم المومن لا ینجس))
(بخاری مع الفتح الباری ج ۵، ص ۶۵۲)

’’ابن عمر رضی اللہ عنہ نے سعید بن زید کے بیٹے کو (جو فوت ہو گیا تھا) خوشبو لگائی اور اس کا جنازہ اٹھایا اور نامز پڑھی اور وضو نہ کیا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مسلمان زیدہ اور مردہ کسی حال میں پلید نہیں ہوتا اور سعد بن ابی وقاص نے فرمایا (اگر میت پلید ہوتی تو) میں اس کو ہاتھ بھی نہ لگاتا۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مومن پلید نہیں ہوتا)‘‘
نماز
زندہ
 
Top