جناب مسلم صاحب آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جو اشکالات یا شبھات آپ حضرات احادیث مبارکہ پر لگانے کی کوشش کرتے ہیں کیا وہی سوالات قرآن پر نہیں اٹھ سکتے؟؟؟
آپنے لکھا کہ:
کیا آپ اللہ کی شہادت دے کر کہہ سکتے ہیں کہ جن کو آپ نبی کریم کے فرمان کہہ رہے ہیں، وہ واقعئی قول رسول کریم ہیں؟
کیا آپ ان اقوال کہ گواہ ہیں؟
تو کیا خیال ہے کہ یہ سوال کوئی علمی رد ہے؟؟؟ اسطرح دوسرے بھائی آپ سے اگر یہی سوال کرے اور ظاہر ہیکہ نزول قران کے وقت آپ بھی موجود نہیں تھے
احادیث کو پرکھنے کا جو معیار ہے یا تو اس سے اپناموقف کو مدلل کریں
بحث براے بحث پھر چیلینج بازی یہ کوئی طریقہ تو نہیں اپنے موقف کو ثابت کرنے کا