• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کویت کی جامع مسجد صادق میں بم دھماکہ

abdullahsalfi2016

مبتدی
شمولیت
مئی 31، 2015
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
11
#BREAKINGNEWS

Huge Explosion Hit Al-Sadeq Mosque In Kuwait

An explosion hit Al-Sadeq mosque in Kuwait city during Friday prayers and there were a number of casualties | TV Reports
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
کویت کی مسجد میں خود کش حملہ کرنیوالا بمبار سعودی شہری نکلا، جمعہ کی صبح ہی پہنچا تھا: وزارت داخلہ
28 جون 2015

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد میں حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا۔

اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق دو روز قبل مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے جس دوران کویت سٹی سے ہی دہشتگرد کو مسجد تک پہنچانے والے غیرملکی ٹیکسی ڈرائیو ر، کار کے غیر ملکی مالک اور پناہ دینے والے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا جس کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن القباء کے نام سے ظاہر کی گئی ۔

وزارت کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جمعہ کو علی الصبح ہی کویت ایئرپورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوا تھا تاہم بمبار سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسجد پر حملے کے بعد کویت کا سخت ترین فیصلہ، ایک ایک شہری کو۔۔۔
02 جولائی 2015

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کی خوفناک واردات کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام شہریوں اور ریاست میں مقیم تمام غیر ملکیوں کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اخبار ’’خلیج ٹائمز‘‘ کے مطابق بدھ کو منظور کئے گئے قانون کا مقصد سیکیورٹی ایجنسیوں کو کرمنل مقدمات میں مطلوب افراد کی فوری گرفتاری کی صلاحیت فراہم کرنا ہے۔ اس قانون کے تحت وزارت داخلہ ملک کے 13 لاکھ شہریوں اور 29 لاکھ غیر ملکی افراد کا ڈیٹا بیس تیار کرے گی۔

ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے مطلوب سیمپل کی فراہمی سے انکار کرنے والوں کو ایک سال جیل اور 33 ہزار ڈالر (تقریباً 33 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا دی جاسکے گی جبکہ غلط یا جعلی سیمپل دینے والوں کو سات سال تک سزا دی جا سکے گی۔ رکن پارلیمنٹ جمال العمر نے نئے قانون کی منظوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے قانون کے ساتھ متعلقہ اداروں کیلئے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی کی خاطر ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے کویتی دارالحکومت میں ایک دہشت گرد نے امام صادق مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران خود کش حملہ کر کے 26 افراد کو شہید جبکہ 227 کو زخمی کردیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ح
---------

آ جا کے فارن ورکرز پر ہی بجلی گرتی ھے۔
 
Top