جس طرح چینی شامل کرتے ہیں چائے بنانے کے بعد۔ ۔ گرم چائے میں چاکلیٹ خود ہی میلٹ ہو جائے گی۔عمدہ۔۔۔۔۔۔سسٹر چاکلیٹ کیسے شامل کی جائے؟ کیا میلٹ ہو؟
ایسے ٹوٹکوں کی شئیرنگ میں کنجوسی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے:)ہم اسی طرح کھیر بناتے ہیں اور دھیمی آنچ پر کئی گھنٹے میں تیار ہوتی ہے مگر لاجواب ہوتی ہے اور میٹھا نہ کھانے والے بھی کئی کئی پیالیاں ۔۔۔۔۔
السلام علیکمالسلام علیکم
اختی، اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں بھی آپکی ریسپیز میں حصہ ڈال دوں چاہیں تو تجربہ کر کے دیکھ سکتی ہیں۔
ہر جگہ مختلف جگہوں اور طریقوں سے پسند اپنی اپنی ہوتی ھے پھر بھی کچھ لوگ ثابت چولوں کی کھیر بناتے ہیں جس پر ایسا لگتا ھے جیسے دودھ چاول کھا رہے ہیں کیونکہ چاول بہت پھول جاتے ہیں جس پر آپ نے بلینڈ کرنے پر جو ترکیب بتائی ھے اس کے لئے کھیر کو بلینڈ کرنے سے بہتر ھے کہ آپ چاولوں کو جب پانی میں بھگوئیں تو نرم ہونے پر انہیں ہاتھ سے مسلیں تو چاول خود ہی ریزہ ریزہ ہو جائیں گے اس سے کھیر مفید بنے گی، پھر ذائقہ پر اگر نیڈو پاؤنڈر ملک استعمال میں لائیں تو کیا ہی بہتر ذائقہ آپ کو ملے گا اور اس میں کھویا ڈالنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی پھر بھی یہ ریسپی تھوڑی مہنگی ھے۔ اگر گائے کا دودھ سے کھیر بنائیں تو بہتر ذائقہ کے لئے تھوڑا سا کھویا بھی ڈال لیں تو کھیر بہتر بنتی ھے۔
والسلام
نوازش تو ’ہوتا ‘ہے۔۔ ہوتی نہیں:)السلام علیکم
کچھ اضافہ میری طرف سےبھی قبول فرمائیں نوازش ہو گی
چاولوں کی کھیر بنانے کے بعد اگر اس میں تھوڑا سا ونیلا کسٹرڈ ٹھنڈے دودھ میں مکس کر کے شامل کر دیں تو مزہ دوبالا ہو جائے گا
پسند نہ آیا تو پیسے واپس------
محترمہ !ہم نے تو ہمیشہ نوازش کو مؤنث ہی کہا سنا ہے ۔۔۔۔کیا آپ کوبیماری کی درخواست یاد نہیںنوازش تو ’ہوتا ‘ہے۔۔ ہوتی نہیں:)
جزیت خیرا۔ ۔ ابھی اوپر کی ترکیب بھی ادھار ہے ۔ ۔اسے بھی آزما کر بتائیں گے۔ ان شاءاللہ!!