Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو ، اور جو ایسا کرے گا ، میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا۔بیھقی
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تیرے عمرہ کا ثواب تیرے خرچ کے بقدر ہے۔یعنی جتنا زیادہ اس پر خرچ کی جائے گا ، اتنا ہی ثواب ہو گا۔
الحاکم
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا،
جو حاجی سوار ہو کر حج کرتا ہے ، اس کی سواری کے ہر قدم پر 70 نیکیاں لکھی جاتی ہیں ، اور جو حج پیدل کرتا ہے اس کے ہر قدم پر 700 نیکیاں حرم کی نیکیوں میں سے لکھی جاتی ہیں، آپ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ حرم کی نیکیاں کتنی ہوتی ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا:
ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔بزاز، کبیر ، اوسط
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اللہ جل شانہ کی 120 رحمتیں روزانہ اس گھر (خانہ کعبہ) پر نازل ہوتی ہیں ، جن میں سے 60 طواف کرنے والوں پر، 40 وہاں نماز پڑھنے والوں پر، اور 20 خانہ کعبہ کو دیکھنے والوں پر۔طبرانی
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
حجر اسود جنت سے اترا ہوا پتھر ہے جو کہ دودھ سے زیادہ سفید تھا ، لیکن لوگوں کے گناہوں نے اسے سیاہ کر دیا۔ترمذی
نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
حجر اسود اور مقام ابراہیم قیمتی پتھروں میں سے دو پتھر ہیں ، اللہ تعالی نے دونوں پتھروں کی روشنی ختم کر دی ہے ، اگر اللہ تعالی ایسا نہ کرتا تو یہ دونوں پتھر مشرق اور مغرب کے درمیان ہر چیز کو روشن کر دیتے۔
ابن خزیمہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان احادیث کی تحقیق مطلوب ہیں۔ کیا یہ احادیث صحیح سند سے ثابت ہیں؟
بھائی