• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کچھ مفید ٹوٹکے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
کچھ مفید ٹوٹکے !!!

٭اگر آپ چاہتے ہیں کہ پھل زیادہ دیر تک محفوظ رہیں تو براہ مہربانی انہیں درختوں پر ہی رہنے دیں وہاں وہ کم از کم آپ سے تو محفوظ رہیں گے

٭. چینی کو چونٹیوں سے بچانے کے لیے چینی کے ڈبے پر نمک لکھ دیں

٭. اگر آپ کو دور کی چیزیں ٹھیک طرح سے دکھائی نہیں دیتی تو اپنی عینک میں شیشے کی جگہ دوربین فٹ کروا لیں

٭اگر سوئچ بورڈ بہت گندا ہوگیا ہے تو اس پر ڈھیر سارا پانی ڈال کر کسی لوہے کی چیز سے میل کھرچ دیں ، سوئچ بورڈ کے ساتھ ساتھ آپ کی طبعیت بھی صاف ہو جائے گی

٭ اگر پکاتے وقت آپ سے چاول ٹوٹ جاتے ہیں تو چاولوں میں ایک شیشی ایلفی کی ڈال دیں

٭چہرے کے کیل نکالنے کے لیے چھوٹے منہ کا پلاس جسے عام طور پر چوہا پلاس کہتے ہیں استعمال کریں۔"

اور خبردار یہ سارے ٹوٹکے اپنی ذمہ داری پر استعمال کیجیے

ღღღخوشیღღღ
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
اندھا دھند ٹوٹکے


٭ اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو ۔۔۔۔ انہیں تھوڑا سیمنٹ کھلا دیں تاکہ بنیاد پکی ہو جائے۔

٭ اگر آپ اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔ ایک گلاس ٹھنڈا برفیلا پانی لیں اور سامنے جو بھی آئے اس پر پانی ڈال دیں ۔۔۔۔ وہ بندہ گرم ہوجائے گا۔۔۔۔ اور آپ کو ٹھنڈا کر دے گا۔

٭ اگر آپ کے ہاتھ میں بہت درد ہے تو ایک مضبوط ہتھوڑی لیں اور زور سے پائوں پر مار دیں۔۔۔۔ یقین کریں آپ ہاتھ کا درد بالکل بھول جائیں گے۔

٭ اگر آپ کے دانت میں کیڑا لگ جائے تو ایک دو ہفتے تک کچھ مت کھائیں پئیں۔ کیڑا اندر ہی بھوک مر جائے گا۔

٭ اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آتی تو آنکھوں میں ایک ایک ڈراپ ایلفی ڈال لیں۔ آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی اور صبح آنکھ بھی نہیں کھلے گی۔

٭ اگر آپ کے بال سفید ہو جائیں تو سارے سر میں چونا پھیر لیں۔۔۔۔ اس طرح سارے بالوں کا رنگ ایک جیسا ہو جائے گا۔

٭ اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہ کرے ۔۔۔۔ آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔

٭اگر آپ کو رات میں دیر تک جاگنے کی عادت ہے تو ۔۔۔۔ چوکیداری کر لیں، تا کہ پیسے ہی مل جائیں۔

٭ مسجد کے باہر چپل رکھتے وقت ایک جوتا ایک کونے میں اور دوسرا جوتا دوسرے کونے میں رکھنے سے چپل چوری نہیں ہوتی۔

٭ اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو آپ ٹنڈ کروالیں۔۔۔۔ نہ رہیں گے بال، نہ رہے گی پریشانی۔

نوٹ۔ یہ سارے ٹوٹکے اپنی ذمہ داری پر استعمال کیجیے
 
Top