• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیاتمباکونوشی سےروزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
72
کیاتمباکونوشی سےروزہ ٹوٹ جاتاہے ؟
ترجمانی :عبدالعلیم بن عبدالحفیظ سلفی
سوال : شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سےپوچھا گیا : تمباکواور سگریٹ نہ کھاناہے نہ پانی اورنہ ہی وہ پیٹ میں جاتاہے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟
جواب : سگریٹ کاپیناآپ کےلئےرمضان،غیررمضان،رات اوردن سب میں حرام ہےاس لئےاللہ سے ڈرئے اورسگریٹ چھوڑدیجئے اوراپنی صحت ، دانت ، دولت، اولاد اور اپنے اہل کے ساتھـ اپنےرہن سہن کی حفاظت کیجئے ، یہاں تک کہ اللہ تعالی آپ کوصحت وعافیت کی نعمت سےنوازدے ۔
سائل کایہ کہناکہ سگریٹ شراب (پینا) نہیں ہے ، تومیں کہتاہوں کہ : کیایہ نہیں کہاجاتاہےکہ: کیافلاں سگریٹ پی رہاہے؟ توجواب ہوتاہے : سگریٹ پی رہاہے اوربلاشک وشبہ ہرچیزکاپینااس کےحساب سےپینا ہے لیکن سگریٹ نقصان دہ اور حرام شراب ہے، سائل اوراس جیسے لوگوں کےلئےمیری نصیحت ہےکہ وہ اپنے نفس، مال ، اولاد اور اہل کےسلسلے میں اللہ سےڈریں کیونکہ سگریٹ نوشی سےان سب کونقصان پہنچتاہے ۔ اللہ سےمیری ان کےاوردیگرمسلمان بھا‏ئیوں کےلئےان چیزوں سے عصمت وبچاؤ کی دعاء ہے ۔
اس سےواضح ہوجاتاہےکہ سگریٹ نوشی گناہ کےساتھ ساتھ روزہ توڑنے والی بھی ہے ( مجموع فتاوی ورسائل : 19 / 202 - 203) ۔
سوال : دا‏ئمی کمیٹی برائےفتوی سےڈرگس کے استعمال سےمتعلق پوچھا گیا : بعض لوگ کہتے ہیں کہ ڈرگس کےاستعمال سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔
جواب : ڈرگس کے استعمال سے گناہ کےساتھ دوسری روزہ توڑنے والی چیزوں کی طرح روزہ بھی ٹوٹ جاتا ہے (فتاوى اللجنة الدائمة : 22 /141 - 142) ۔
***************
کتاب :(سگریٹ نوشی اور تمباکو خوری کا شرعی حکم) سے ماخوذ​
 
Top