• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیاتوحید کی اصطلاح قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
بعض لوگوں نے یہ درفنطنی چھوڑی ہے کہ ’’توحید کا لفظ سب سے پہلے خوارج نے استعمال کیا ؛قرآن اور حدیث سے اس کا ثبوت نہیں ملتا!‘‘
لیکن یہ قطعی مغالطہ ہے؛اس باب میں چند امورقابل توجہ ہیں:
اولاً ،یہ کہ کوئی لفظ جب اصطلاح کا درجہ اختیار کر لیتا اور کسی گروہ کے یہاں رائج ہو جاتا ہے تواس کا وہی مفہوم معتبر ہوتا ہے جو وہ گروہ مراد لیتا ہو۔ اہل سنت وجماعت توحید کی اصطلاح کو متعین مفہوم میں استعمال کرتے ہیں جس سے ہر شخص باخبر ہے؛پس اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسےاولاً کس نے ایجاد کیا اور کس غلط معنی میں استعمال کیا۔
ثانیاً،یہ کہنا بھی غلط ہے کہ اسے سب سے پہلے خوارج نے برتااور اپنا نام ’’اہل العدل والتوحید‘‘ رکھا؛یہ نام معتزلہ فرقے کا تھا، نہ کہ خوارج کا!
ثالثاً،کسی اصطلاح کے لیے قرآن یا سنت میں موجود ہونا ہر گز ضروری نہیں ہے؛ہاں یہ بہتر ہے کہ کتاب و سنت میں واردلفظیات اختیار کی جائیں ؛البتہ اس کا مفہوم درست ہونا چاہیے اور لفظِ توحید کا مفہوم بالکل حق ہے؛اس میں کوئی خرابی نہیں۔
رابعاً،قرآن مجیدمیں اگرچہ توحید کا لفظ موجود نہیں ہے لیکن اس مادے(Root Word)یعنی وحدکے دیگر مشتقات بہ کثرت مذکور ہیں؛مثلاً:
وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لاَّ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ (البقرۃ:163) أَجَعَلَ الآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا (ص:۵) وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا )الجن: (18
اس اعتبار سےاصطلاحِ توحید کی اصل قرآن میں بھی موجود ہے۔
خامساًً،متعدداحادیث مبارکہ میں صراحتاً یہ لفظ وارد ہوا ہے؛چناں چہ ایک صحابی سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا:
«أما أبوك، فلو كان أقر بالتوحيد، فصمت، وتصدقت عنه؛ نفعه ذلك» ’’اگر تیراوالدتوحید کا اقرار کرتا تھا تو اس کی طرف سےتیرا روزہ رکھنا اور صدقہ کرنا،اس کے لیے مفید ہو گا۔‘‘(السلسلۃ الصحیحۃ : 484) اسی طرح ایک اورروایت میں ارشاد ِ نبوی ہے: يعذب ناس من أهل التوحيد في النار۔۔۔’’اہل توحید میں سے کچھ لوگوں کو دوزخ میں ڈلا جائے گا۔۔۔‘‘(السلسلۃ الصحیحۃ : 2451) امام ترمذی ؒ نے متعدد صحابہؓ کے حوالے سے نبی کریم ﷺ کے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: «سيخرج قوم من النار من أهل التوحيد، ويدخلون الجنة» ’’اہل توحید میں سے کچھ لوگ جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘(جامع ترمذی: 2638) سیدنا ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قربانی کے موقع پر ایک مینڈھا اپنی امت کے ان افراد کی طرف سے بھی ذبح کیا کرتے تھے جو توحید کی گواہی دیتے تھے: لمن شهد لله بالتوحيد (سنن ابن ماجۃ: 3122)
اسی طرح آں حضرت ﷺ کا فرمان ہے:
كان رجل ممن كان قبلكم لم يعمل خيرًا قطُّ؛ إلا التوحيد۔(السلسلۃ الصحیحۃ : 3048)’’تم سے پہلے لوگوں میں ایک شخص تھا جس نے سواے توحید کے کوئی بھلائی کا کام نہیں کیا تھا۔‘‘ان کے علاوہ اورروایتوں میں بھی یہ لفظ آیا ہے۔
سادساً، صحابۂ کرامؓ اور سلف صالحین سے بھی توحید کالفظ منقول ہے؛حبر الامۃترجمان القرآن حضرت عبداللہ بن عباسؓ کاقول ہے کہ قرآن میں جہاں بھی عبادت کا حکم ہے وہاں توحید ہی مراد ہے؛سورت کافرون کے متعلق انھی کا ارشاد ہے کہ پورے قرآن میں شیطان کے لیے اس سے زیاد باعث غیظ و غضب اور کوئی سورت نہیں کیوں کہ یہ توحید اور براءت شرک پر مبنی ہے۔امام دارالھجرۃ مالک بن انسؒ کا مقولہ ہے:
محال أن نظن بالنبي صلى الله عليه و سلم أنه علّم أمته الاستنجاء و لم يعلمهم التوحيد.’’ یہ امر ناممکنات میں ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے بارے میں یہ گمان کریں کہ انھوں نے اپنی امت کو استنجا کے مسائل تو بتلائے ہوں لیکن انھیں توحید کی تعلیم نہ دی ہو!‘‘
حاصل کلام یہ کہ توحید کی اصطلاح سنت سے ثابت ہے اور سلف صالحین یہ بہ تواتر منقول ہے ؛پس اس کا انکار جہالت ہے یا پھر تحکم اورسینہ زوری! خداوند قدوس ہمیں توحید پر قائم رکھے اور جہل و ضلالت کے فتنوں سے محفوظ فرمائے؛آمین
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
مناظرانہ انداز میں اگر اصلاحانہ زبان استعمال نہ کی جائے تو فریق ثابت شدہ چیزوں کا انکار بھی کر دیتا ہے ۔
آپ صاحب فریق کے مسلم بزرگ کی کتب سے بھی حوالے دیں ۔
مثلاََ ۔۔امام ابوحنیفہؒ فقہ اکبر کی ابتدا ہی کرتے ہیں ۔۔اصل التوحید و ما یصح الاعتقاد۔۔۔
یا مولانا احمد رضاؒ فتاوی رضویہ ۲۶ میں فرماتے ہیں ۔۔’’اہل توحید کا مذہب جو اہل اسلام و ایمان حقیقی ہیں‘‘۔۔۔
اور سخت الفاظ ’’انکار جہالت ،تحکم سنہ زوری‘‘ استعمال نہ کریں ۔ ان شاء الله زياده فائده ہوگا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
یہ ایک غلط فہمی ہے ۔
اقوال اور اعمال اور تصورات و افکار، انکی شدت کی پہلے پیمائش کی جاتی ہے ، پہر ان سے فی زمانہ اور آنے والے زمن پر ہونے والے اثرات جو فتن میں تبدیل ہو سکتے ہیں ، انکا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ علماء حق اسی قدر سختی کرتے ہیں جتنی کہ حاجت ہوتی ہے ۔ اللہ کا خوف دلایا جاتا ہے تاکہ ہدایت لی جائے ۔ اب آپکی بات کے مخالف فریق ثابت شدہ چیزوں کا انکار بهی کردیتا ہے ۔ مزید آگے آپ بذات خود کہتے ہیں کہ سخت الفاظ ، انکار استعمال نہ کیا جائے ۔ علماء حق کا موازنہ جب بهی کریں سلف صالح سے کریں اور صحابہ الکرام سے کریں ۔
آپ کے مراسلے کا جواب یہ ہیکہ بیشک توفیق اللہ ہی دیتا ہے ، ہمارا کام اللہ اور رسول اللہ کا دین پہونچانا ہے ، الحمد للہ یہ کام جاری و ساری ہے ۔
کسی بات کو واضح کہیں ، اہل علم کے سخت الفاظ کے ہمراہ مخالف کا قول و عمل اور اسکے تصورات و افکار بہی پیش کریں ۔ اگر اسی اتنی ہی شدت سے رد نا کیا جائے تو اہل علم کی بهی پرسش اللہ کرنیوالا ہے۔
علماء اللہ کی نعمت ہیں ، اللہ ان پر رحم فرمائے اور انکی اخطاء کو معاف فرمائے ۔ آمین
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
فی الحال تو طاہر بھائی سے مخاطب ہوں ۔ وہ کچھ تبصرہ کریں ۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
مناظرانہ انداز میں اگر اصلاحانہ زبان استعمال نہ کی جائے تو فریق ثابت شدہ چیزوں کا انکار بھی کر دیتا ہے ۔
آپ صاحب فریق کے مسلم بزرگ کی کتب سے بھی حوالے دیں ۔
مثلاََ ۔۔امام ابوحنیفہؒ فقہ اکبر کی ابتدا ہی کرتے ہیں ۔۔اصل التوحید و ما یصح الاعتقاد۔۔۔
یا مولانا احمد رضاؒ فتاوی رضویہ ۲۶ میں فرماتے ہیں ۔۔’’اہل توحید کا مذہب جو اہل اسلام و ایمان حقیقی ہیں‘‘۔۔۔
اور سخت الفاظ ’’انکار جہالت ،تحکم سنہ زوری‘‘ استعمال نہ کریں ۔ ان شاء الله زياده فائده ہوگا۔
میں اصولی طور پر آپ سے متفق ہوں لیکن جہاں سوال کے بجاے معاندانہ اعتراض کیا جائے اور ظاہر یہ کیا جائے کہ باقی سب لوگ جاہل ہیں تو پھر جہالت کا احساس دلانا ضروری ہو جاتا ہے تا آیندہ سےوہ محتاط ہو جائے؛حد سے زیادہ نرمی بسا اوقات اپنے جہل پر اور پختہ کر دیتی ہے!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
جزاکم اللہ خیراً؛یہ تحریر میرے پیش نظر نہ تھی، ورنہ اس سے بھی استفادہ کرتا؛اب اس پر تفصیل سے لکھوں گا تو اسے بھی سامنے رکھوں گا۔
 
Top