• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیاہم پر یہ لازم نہیں آتا کہ۔۔۔

شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
السلام علیکم۔
ایک سوال کبھی کبھی دماغ میں آتا ہے،جو یہاں پوسٹ کر رہا ہوں،
جیسا کہ ہم پاکستان میں دیکھتے ہیں کہ ہر طرف برائی اور بحیائی پھلی ہوئی ہے۔ خاص طور پر ٹی وی پر دیکھا جائے تو بی حیائی کہ ساتھ ساتھ کفریہ اور شرکیہ قسم کہ پروگرامز بھی آتے ہیں، جیسے علم نجوم کے مطعلق ایک پروگرام ہوتا ہے، شاید ای آر وائے پر، اور لوگ ان سے اپنے مسائل پوچھا کرتے ہیں، ہم سب پر لازم ہوتا ہے کہ ہم (جن لوگوں میں جتنی قوت ہے اس حساب سے) انکے خاتمے کے لئے کوشش کریں،
اس کوشش میں ایک تو دعوت و تبلیغ کا کام ہے،
اور دوسرا یہ بھی ہے کہ ہم حکومتی سطح تک، یا کورٹ کے ذریعے یا پہر جو خاص ادارے ہیں اس طرح کہ ان سے رابطہ کریں اور ان کو ایسی چیزیں روکنے کے لئے کہا جائے۔
کیا یہ کام بھی ہم پر لازم نہیں بنتا کہ ہم تبلیغ کہ علاوہ اس طرح کی بھی کوشش کریں؟ (یہ تو لازم ہوگا کہ جس شخص میں جتنی قوت ہے اس حساب سے کرے)
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
اے، آر، وائے کیو ٹی وی کا نجومی ہر بات غلط بتاتا ہے۔ پہلے میں بھی اسے کال کیا کرتی تھی۔ میرے پاپا کی کچھ طبیعت خراب تھی۔ نجومی نے کہا، ابو اور دادی کا نام بتاؤ اور کال ڈسکنکٹ مت کرنا۔ پھر نجومی نے حساب لگا کر بتایا کہ آپکے ابو پر گندے اثرات ہیں۔ ایک خط ارسال کریں۔ اس پر اپنا مکمل پتہ لکھ کر۔۔۔ ایسا ہی کیا تو کچھ عرصہ بعد تعویزات کا ایک بنڈل موصول ہوا۔ کچھ کو چراغ میں تیل ڈال کر تین راتیں جلانا تھا، کچھ تو دبانا تھا پتھر کے نیچے اور کچھ کو پہننا تھا۔۔۔۔ خیر میں چونکہ گمراہ تھی، سارے ٹوٹکے حربے آزمائے۔ پاپا ٹھیک نہ ہوئے۔
پھر کچھ عرصہ بعد اپنے سلسلے میں کال کی تو مجھے بھی کہا کہ گندے اثرات ہیں۔ پھر سارا وہی کچھ جو پہلے ہوا تھا۔
مگر مجھے بھی فرق نہ پڑا۔
پھر جب ہسپتال دکھایا تو معلوم ہوا کہ پاپا کو ہرنیا تھا۔ اور میں تو ٹھیک تھی بس زرا موسم کا اثر تھا۔ آپریشن ہوا پاپا کا تو وہ ٹھیک ہوگئے۔ پھر تیسری بار کال کی کسی اور سلسلے میں۔ پھر وہی جواب، وہی تعویزات کا بنڈل۔۔۔۔
خیر پھر اللہ نے مجھے ہدایت دی اور میں اہلحدیث ہوگئی۔
اللہ ان سب کو بھی ہدایت دے جو ان کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
اور کیو ٹی وی پر ایک نجومی ایسا بھی ہے جو پردے کے پیچھے سے بولتا ہے۔ وہ کسی کو اپنی شکل نہیں دکھاتا۔ کہتا ہے کہ لوگ میری تجلی سہہ نہ پائینگے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
جی بہن یہ سارے فراڈی ہی ہیں۔
پر میرا سوال کچھ اور تھا۔۔۔
@اسحاق سلفی
السلام علیکم ؛
پیارے بھائی ! ۔۔اس کا جواب تفصیل طلب ہے :
آپ کی پہلی بات بالکل درست کہ ہمیں ہر ۔۔ممکن صورت۔۔ اس گمراہی اور بے حیائی کو روکنا چاہیئے ؛
کیونکہ پیارے نبی ﷺ کا فرمان ذی شان ہے ؛
عن ابي سعيد الخدري قال:‏‏‏‏ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:‏‏‏‏ " من راى منكرا فاستطاع ان يغيره بيده فليغيره بيده وقطع هناد بقية الحديث وفاه ابن العلاء فإن لم يستطع فبلسانه فإن لم يستطع بلسانه فبقلبه وذلك اضعف الإيمان ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو کوئی منکر دیکھے، اور اپنے ہاتھ سے اسے روک سکتا ہو تو چاہیئے کہ اسے اپنے ہاتھ سے روک دے، اگر وہ ہاتھ سے نہ روک سکے تو اپنی زبان سے روکے، اور اگر اپنی زبان سے بھی نہ روک سکے تو اپنے دل میں اسے برا جانے اور یہ ایمان کا سب سے کمزور درجہ ہے“۔
اور اس کے لئے سب موثر ذریعہ خود اس میڈیا ( پرنٹ ہو یا الیکٹرانک )کو بنانا چاہیئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں تک آپکی دوسری شق کا سوال ہے کہ :
اور دوسرا یہ بھی ہے کہ ہم حکومتی سطح تک، یا کورٹ کے ذریعے یا پہر جو خاص ادارے ہیں اس طرح کہ ان سے رابطہ کریں اور ان کو ایسی چیزیں روکنے کے لئے کہا جائے۔
تو اس کیلئے راستہ طویل بھی ہے ،اور کٹھن بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کی تفصیل اپنے قریب موجود کسی حقیقی عالم ۔۔یا۔۔مخلص باخبر سے معلوم کر سکتے ہیں ؛
 
شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
تو اس کیلئے راستہ طویل بھی ہے ،اور کٹھن بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشکل تو واقعی ہے، مگر مشکلات کی وجہ سے کسی لازم یا کسی اچھی چیز کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

اس کی تفصیل اپنے قریب موجود کسی حقیقی عالم ۔۔یا۔۔مخلص باخبر سے معلوم کر سکتے ہیں ؛
جی، ان شا اللہ، ان سے بھی معلوم کرونگا، مگر یہاں پر بھی اہل علم موجود ہیں، انکی رائے بھی معلوم کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔

@خضر حیات
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اور دوسرا یہ بھی ہے کہ ہم حکومتی سطح تک، یا کورٹ کے ذریعے یا پہر جو خاص ادارے ہیں اس طرح کہ ان سے رابطہ کریں اور ان کو ایسی چیزیں روکنے کے لئے کہا جائے۔
ناممکن!

اے، آر، وائے کیو ٹی وی کا نجومی
پاکستان میں ہر دسواں بندہ خود کو اسیب زدہ سمجھتا ھے۔ یہ کوئی بات نہیں کہ میں پہلے گروپ اے سے منسلک تھی اور جب میرا کام نہیں ہوا تو پھر میں نے گروپ بی جائن کر لیا، جب انسان کسی خطرناک مشکل میں ہوتا ھے تو وہ اس سے محفوظ رہنے کے لئے ہر کسی کے مشورہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ھے کہ شائد اس سے اس کی مشکل حل ہو جائے، اور پھر خواتین تو ویسے ہی اس معاملہ میں کان کی کچی ہوتی ہیں۔ ایسے لوگوں کے پاس جو بھی جائے گا اسے اثرات کا ہی کہتے ہیں، پھر بھی اگر کسی کے ساتھ ایسا معاملہ ہو تو فارم میں شیئر کر دیں تو سب ممبران کی طرف سے کوئی مفید مشورہ بھی مل سکتا ھے جیسے علاج معالجہ۔ میری طرف سے یہ رائے ھے تنقید نہ سمجھا جائے۔

والسلام
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
سسٹر کیا آپ اپنے اہل حدیث ہونے کی روداد یہاں شیئر کرسکتی ہیں؟
اگر مناسب سمجھیں تو...!
انٹرویو میں بتایا تھا میں نے۔ بریلوی سے دیوبندی، پھر اہلحدیث کیسے ہوئی۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
اس کام پر جب شروعات کریں گے سب سے پہلے آپ کو وہ لوگ ملیں گے جو نقص نکال کر اور اپنے اپنے نظرئیے میں الجھا کر رکھ دیں گے آپ کو۔۔۔ایمان مضبوط نہیں آج ورنہ حالات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بھی موافق نہیں تھے۔مگر انھوں نے ان حالات میں بھی امیدوں کے چراغ روشن رکھے اور مثال قائم کی ہے۔
 
Top