• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ ان قرآن کے منکروں کو جواب دیا جایے -

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
محترم کیا آپ اسکی وضاحت کر سکتے ھیں؟
عمر بهائی
ضرور بضرور
ان شاء اللہ
ذرا سا اطمینان بهی رکہیں اور تہریڈ پر نظر رکہیں ۔ جوابات مکمل ہو لینے دیں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

تاریخ سے موجودہ وقت تک جہاں بھی لادینیت یا اللہ کی نافرمانی رہی ، اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو اس جگہ ایسے لوگوں کی رہنمائی کے لیے بھیجا ہے۔ "جرات تحقیق" نامی فورم ہر سوائے انتظامیہ میں شامل افراد کے کوئی بھی ان کی نظریات میں ایکٹو نہیں ، جو اراکین ہیں وہ خود بھی ان سے مباحث کر رہیں ہیں۔
ملاحظہ کریں

https://realisticapproach.org/forums/showthread.php?tid=3

الحمد للہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ اپنے مطلوبہ مقاصد میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
جرات تحقیق بن کر خود تحقیق نہیں کرتے!!!

بہرحال مجھے دو طرح کے حل نظر آتے ہیں۔
اہل اختیار کے ذریعے ان کو بین کروانا چاہیئے ہے۔کیونکہ لادینیت کا فروغ ہے۔
دوسری طرف اس فورم سے ہمیں ان کے مسائل ، الجھن اور "تکلیف" سمجھ آئی ہے (مسکراہٹ)
یہ تو اور اچھا موقعہ ہے کہ ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ پمفلٹس ، تحاریر ، آڈیو ویڈیو اور سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے۔
اس لیے مثبت رہیں اور اپنا حصہ ڈالیں بس!!!
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
ان کے نظریات ایک جگہ اکھٹے کیے جائیں پھر دیکھیں گے شاید یہ پرانے نظریات نہ ہوں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ایاز نظامی کے اپنے تعارف سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ملحد ہو چکا ہے، مزید اس کی سائٹ پر دو سال تک پابندی بھی رہی۔

میں ہوں ایاز نظامی، بچپن میں دستیاب ماحول کی بدولت سنّ بلوغت سے قبل ہی مذہبی ماحول سے جڑ گیا، اپنے شوق سے درس نظامی میں داخلہ لیا، اور درجہٴ ممتاز ﴿اے ون گریڈ﴾ میں وفاق المدارس العربیة سے الشھادة العالمیة ﴿ماسٹرز ان اسلامک اسٹڈیز اینڈ عربیک﴾ حاصل کی۔ مذہب اسلام کا انتہائی گہرائی سے مطالعہ کیا، اور اسلام کی حقیقت سے واقفیت کے بعد اسلام سے دامن چھڑا لیا،


جرات تحقیق پر پاکستان میں سائبر سینسر شپ کے کالے قانون کے تحت لگائی گئی پابندی کو مئی 2015 میں دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ آج سے ٹھیک دو سال قبل PTA نے آزادئ اظہار رائے پر شب خون مارتے ہوئے جرات تحقیق پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی تھی، آزادئ اظہار رائے ہماری شہ رگ ہے، باوجودیکہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان میں جرات تحقیق پر عائد یہ پابندی ختم نہیں کی جائے گی،


ان کے اپنے ٹویٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سنی بریلوی خاندانی پس منظر سے دیوبندی ہوئے اور پھر غلام احمد پرویز کے مقتدی اور پھر وہ ملحد ہو گئے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
منکرین قرآن ہوں یا حدیث ، ان کے بنیادی اعتراضات کے جواب تو موجود ہیں ، البتہ انہوں نے جو افسانہ نویسی کی ہوئی ہے ، یا کسی ایک چھوٹی سی بات کو لے کر بات کا بتنگڑ بنایا ہوا ہے ، ان سب فضولیات کا ایک ایک کرکے جواب شاید موجود نہیں ہے ۔
ملحدین کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ اصول اور اخلاقیات نام کی کوئی چیز ان کے پاس نہیں ہے ، دیگر کسی بھی طبقے کے لوگوں کو بات کرتے ہوئے کچھ حدود و قوانین کا پاس ہوتا ہے ، وہ ہزار اختلاف کے باوجود اس دائرے سے نہیں نکلیں گے ، لیکن ملحدین ایسی کسی چیز کے پابند نہیں ، دوسری طرف ہم مسلمانوں کے ہاں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں ، جنہیں زیر بحث لانے کے لیے کم از کم بنیادی انسانی اقدار اور اخلاقیات کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
اللہ کے وجود پر بات کرلیں ، رسول کی حقانیت پر بات کرلیں ، قرآن و حدیث کی استنادی حیثیت کو زیر بحث لے آئیں ، لیکن اسلام کے ان شعائر اور مقدسات کی تضحیک یا ان پر ٹچکریں نہ کریں ۔ جو بد بخت ایسا کرے گا تو پھر فکر و نظر کے تمام تقاضے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ، اور ایمانی حرارات ان سب کو پگھلا کر رکھ دے گی ۔ پھر صحابی رسول جیسی کوئی عظیم المرتبت شخصیت ہو یا گناہوں میں لتھڑا ہوا ، آج کے دور کا مسلمان ، گستاخی کرنے والی اس کے بچوں کی ماں ہو یا روزی روٹی کا وسیلہ آقا و باس ۔۔۔۔ سب اپنے انجام کو پہنچا دیے جائیں گے ۔ اسلام ایک غیرت مند مذہب ہے ، اس کے ماننے والے بھی غیور ہونے چاہییں ۔ یہ نہ ہو کہ اپنے ماں باپ کی طرف اٹھنے والی انگلی کو توڑنے کے درپے ہوجائیں ، لیکن اسلامی شعائر کی عزت و حرمت پر اٹھے ہوئے پورے پورے ہاتھ دیکھ کر بھی ہم ٹس سے مس نہ ہوں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
محترم کیا آپ اسکی وضاحت کر سکتے ھیں؟
گ[QUOTE="عمر اثری, post: 257178, member:
ایک منٹ کہیں آپ میرے مراسلہ سے کچھ اور تو نہیں سمجھ رھے ھیں؟؟؟
میرا مقصد ان لوگوں پر تنقید ھے جو بلا وجہ فیس بوک اور واٹس اپ پر مناظرہ کرتے رہتے ھیں اور انکا مناظرہ علمی نہیں گالیوں والا ھوتا ھے. اور یہ سب تعصب وتقلید میں ھوتا ھے.[/QUOTE]

وضاحت :
میرا یہ مراسلہ ان لنکس پر موجود بکواس پر تہا ۔ محترم عمر اثری صاحب کے مراسلہ پر نہیں تہا کہ "لوگوں کی ایک ۔۔۔۔۔۔"

@عمر اثری
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
عمر بهائی
ضرور بضرور
ان شاء اللہ
ذرا سا اطمینان بهی رکہیں اور تہریڈ پر نظر رکہیں ۔ جوابات مکمل ہو لینے دیں ۔
وضاحت :

یہ مراسلہ جسکی بابت محترم عمر بهائی نے وضاحت طلب کی ان کے اس مراسلہ کے جواب میں تہا کہ "لوگوں کی بهیڑ ۔۔۔۔"

عمر بهائی یہ انکا حصہ ہے کہ وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور بهت سے بهائی کسی نا کسی نیک مقصد کے تحت اور فی سبیل اللہ عملی حصہ ہیں تحریری ، قولی اور ہر لحاظ سے اور ۔۔۔
وما توفیقی الا باللہ
 
Top