• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا احادیث قرآن مجید کی مثل ہیں؟

کیا احادیث قرآن مجید لاریب کتاب کی مثل ہے ؟

  • ہاں

    ووٹ: 3 75.0%
  • یا نہیں

    ووٹ: 1 25.0%

  • Total voters
    4
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم!
یہ کہا جاتا ہے کہ احادیث قرآن مجیدکی مثل ہیں جیسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی حفاظت کی ہے ایسی طرح ان احادیث کی بھی جو ہمارے پاس مختلف کتابوں میں ملتی ہیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’اللہ تعالی نے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ‘ جہاں یہ لکھا ہوا ہے ، وہیں یہ لکھا ہوا ہے کہ ’ اللہ تعالی نے فرمان رسول کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ‘ ۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
احادیث کا متن قرآن کے مثل نہیں ہے کیونکہ احادیث نبی کے اقوال، افعال، اور تقریر کا نام ہیں جبکہ قرآن غیر مخلوق ہے اور اللہ کا کلام ہے۔
البتہ صحیح احادیث کے معانی اور احکام قرآن کے احکام کے مثل ہیں کیونکہ دونوں اللہ کے احکام اور شریعت ہیں۔
واللہ اعلم۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صاحب عقل و شعور اور لغت وشرع سے واقف شخص کے لئے تو @خضر حیات بھائی اور @رضا میاں بھائی کا جواب کافی و شافی ہے، لیکن بعض لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ مماثلت ہوتی کیا بلا ہے؟ تو ان کے لئے عرض ہےکہ:
جب دو چیزوں میں مماثلت بیان کی جاتی ہے، تو اس کی تمام صفات کی کا مماثل ہونا لازم نہیں ہوتا، بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ کس لحاظ سے مماثلت بیان کی گئی ہے!
حدیث کو قرآن کی مثل بلحاظ وحی و احکام شریعت کہا گیا ہے!
جبکہ قرآن کے کلام اللہ ہونے کے امر میں حدیث قرآن کی مثل نہیں!
 
Last edited:

السلام علیکم!۔
٭حدیث کو قرآن کی مثل بلحاظ وحی و احکام شریعت کہا گیا ہے ۔۔۔۔ ایک طرف یہ جواب
٭حدیث قرآن کی مثل نہیں۔۔۔۔۔۔دوسری طرف یہ جواب۔
پھر کہتے ہیں لاریب کتاب بھی ایک واحد قرآن۔۔۔۔پھر کہتے ہیں کہہ کسی بھی شک والی کتاب کو سامنے رکھ کر ہم لاریب شک سے پاک کتاب کے مفہوم اور معنی لیں گے ۔۔۔واہ۔۔۔۔۔آپ کو آپ کے دین مجھے میرا دین شکریہ۔۔۔۔۔مبارک ہو۔
الحمداللہ میں احادیث کو مانتا ہوں الحمد اللہ جیسے آپ ان پر ایمان رکھتے میں ویسا ایمان میں نہیں رکھتا۔۔۔میں تحقیق کر کے قبول کرتا کہ یہ واقع نبی کا قول ہو سکتا ہے ۔۔۔یا نہیں۔۔۔۔میں تقلید نہیں کرتا۔۔۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’اللہ تعالی نے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ‘ جہاں یہ لکھا ہوا ہے ، وہیں یہ لکھا ہوا ہے کہ ’ اللہ تعالی نے فرمان رسول کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ‘ ۔
السلام علیکم! اللہ نے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے ۔
پھر کوئی ایک آیت دیکھائیں کسی نے کہا ہو یہ فلاں آیت نبی ، اللہ ، فرشتوں پر تہمت ہے ؟ یا کسی نے کہا ہو یہ گھٹری ہوئی ہے ؟
اس کو کہتے ہیں ذمہ لینا۔۔۔۔جو آپ کو معلوم ۔ میرے بھائی غور کرنے والے کو ہدایت ملتی ہے ۔۔۔۔تقلید نہیں ۔۔۔حق کو تسلیم کرنا

٭آپ نے کہا اللہ نے فرمایا رسول کی حفاظت کا ذمہ بھی لیا۔۔۔
کثرت سے صعیف احایث گھٹری ہوئی صحیح ، یہ مکس تھیں ۔ ۔۔کہاں سے آئیں۔۔۔۔؟
ذمہ لیا ہوتا ایک بھی ضعیف آپ کو آج نہ ملتی ۔۔۔100ضعیف احادیث کی کتاب، 200 ضعیف کی احادیث ۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔سوچیں سمجھیں۔ شکریہ
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
احادیث کا متن قرآن کے مثل نہیں ہے کیونکہ احادیث نبی کے اقوال، افعال، اور تقریر کا نام ہیں جبکہ قرآن غیر مخلوق ہے اور اللہ کا کلام ہے۔
البتہ صحیح احادیث کے معانی اور احکام قرآن کے احکام کے مثل ہیں کیونکہ دونوں اللہ کے احکام اور شریعت ہیں۔
واللہ اعلم۔
السلام علیکم !
لاریب کتاب کاترجمہ ۔۔۔۔۔ان کتابوں سے جن میں شک ہے ان کو سامنے رکھ کر کریں گے ۔۔۔قرآن لاریب کیسے ہوا۔۔۔۔جواب اس کا دو۔۔۔شکریہ۔۔۔گول مول باتیں نہیں۔۔۔۔ہدایت اللہ کے پاس ہے اگر آپ حقیقت میں اللہ کے لئے یہ تبلیغ کا کام کر رہے ہیں تو واضح جواب سوچ کر دیں ۔ ۔ تقلید مت کریں۔۔۔شکریہ
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لاریب کتاب کاترجمہ ۔۔۔۔۔ان کتابوں سے جن میں شک ہے ان کو سامنے رکھ کر کریں گے ۔۔۔قرآن لاریب کیسے ہوا۔۔۔۔جواب اس کا دو۔۔۔شکریہ۔۔۔گول مول باتیں نہیں۔۔۔۔ہدایت اللہ کے پاس ہے اگر آپ حقیقت میں اللہ کے لئے یہ تبلیغ کا کام کر رہے ہیں تو واضح جواب سوچ کر دیں ۔ ۔ تقلید مت کریں۔۔۔شکریہ
اس کا جواب متعدد بار دیا جا چکا ہے!
لیکن ضد اور ہٹ دھرمی کا کوئی جواب نہیں!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
پھر کوئی ایک آیت دیکھائیں کسی نے کہا ہو یہ فلاں آیت نبی ، اللہ ، فرشتوں پر تہمت ہے ؟ یا کسی نے کہا ہو یہ گھٹری ہوئی ہے ؟
اتنی کچی دلیل ۔ اعتراض کرنے والے تو قرآن نازل کرنے والے خالق و مالک پر اعتراض کرنے سے نہیں رہتے ۔ یہ آپ کی لا علمی ہے کہ قرآن مجید کی آیات پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ۔ تحریف قرآن والا عقیدہ کئی گمراہ فرقوں کا ایک نمایاں عقیدہ ہے ، خود قرآن میں اس بات کا ذکر ہے کہ اس دور کے لوگ قرآن کو کھڑا ہوا ، اور قصے کہانیاں بتلاتے تھے ، بالکل اسی طرح جیسے آج کل منکرین احادیث کے متعلق کہتے ہیں ۔ لیکن جس طرح قرآن کی صحت پر کوئی حرف نہیں آیا ، اسی طرح احادیث صحیحہ بھی صدیوں سے موجود ہیں ، اور دونوں کے منکرین کبھی کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہوں گے ۔ إن شاءاللہ ۔
٭آپ نے کہا اللہ نے فرمایا رسول کی حفاظت کا ذمہ بھی لیا۔۔۔
کثرت سے صعیف احایث گھٹری ہوئی صحیح ، یہ مکس تھیں ۔ ۔۔کہاں سے آئیں۔۔۔۔؟
سچی بات کے ساتھ کوئی جھوٹ ملانے کی کوشش کرے تو سچی کو رد نہیں کیا جاتا ۔ قرآن مجید کے چالیس پارے کہنے والے لوگ بھی ہیں ، کیا آپ ان کے رد عمل میں تیس پاروں کو بھی رد کریں گے ۔
میرے بھائی غور کرنے والے کو ہدایت ملتی ہے ۔۔۔۔تقلید نہیں ۔۔۔حق کو تسلیم کرنا
غور کرنے والے کو ہدایت ملتی ہے ، جبکہ بے تکا خوض کرنے والوں کو بزبان قرآن گمراہ کہا گیا ہے ، اور ان کے ساتھ بیٹھنے کو منع قرار دیا گیا ہے ۔
لاریب کتاب کاترجمہ ۔۔۔۔۔ان کتابوں سے جن میں شک ہے ان کو سامنے رکھ کر کریں گے ۔۔۔قرآن لاریب کیسے ہوا۔۔۔۔جواب اس کا دو
اس کا جواب ذرا سخت ہوجائے ، تو برداشت کیجیے گا ، کیونکہ ہم نے بھی آپ کی بے تکی باتوں کو کافی برداشت کیا ہے ۔
ہر پیدا ہونے والا انسان ضروری نہیں حلال کا ہی ہو ، کسی کی غلطی سے کوئی ’ نطفہ حرام‘ بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ کسی کو کسی منکر حدیث کے ’ حلال زادہ ‘ ہونے پر شک ہو ، تو کیا خیال ہے تمام منکرین حدیث کو ’ حرامزادے ‘ کہنا درست ہوگا ؟ غصہ کرنے سے پہلے سوچیے : یہاں شک ہے کہ نہیں ؟
دماغ پر زور دیں ، آپ کی اور میری بات ’ لاریب ‘ ہے ؟ نہیں ۔ لیکن اس کے باوجود ہم دونوں کو اصرار ہے کہ ہماری بات درست ہے ۔
درست بات یہ ہے کہ ’ وحی ‘ لاریب ہے ، جب وحی قرآن کی صورت ہو تو آپ بھی اسے لاریب مانتے ہیں ، اور جب سنت کی صورت میں ہو تو اس میں ’ ریب ‘ کہاں سے آگیا ، حالانکہ ارشاد ربانی ہے : ’ و ما ینطق عن الهوى إن هو إلا وحي يوحى ‘ ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اتنی کچی دلیل ۔ اعتراض کرنے والے تو قرآن نازل کرنے والے خالق و مالک پر اعتراض کرنے سے نہیں رہتے ۔ یہ آپ کی لا علمی ہے کہ قرآن مجید کی آیات پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ۔ تحریف قرآن والا عقیدہ کئی گمراہ فرقوں کا ایک نمایاں عقیدہ ہے ، خود قرآن میں اس بات کا ذکر ہے کہ اس دور کے لوگ قرآن کو کھڑا ہوا ، اور قصے کہانیاں بتلاتے تھے ، بالکل اسی طرح جیسے آج کل منکرین احادیث کے متعلق کہتے ہیں ۔ لیکن جس طرح قرآن کی صحت پر کوئی حرف نہیں آیا ، اسی طرح احادیث صحیحہ بھی صدیوں سے موجود ہیں ، اور دونوں کے منکرین کبھی کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہوں گے ۔ إن شاءاللہ ۔

سچی بات کے ساتھ کوئی جھوٹ ملانے کی کوشش کرے تو سچی کو رد نہیں کیا جاتا ۔ قرآن مجید کے چالیس پارے کہنے والے لوگ بھی ہیں ، کیا آپ ان کے رد عمل میں تیس پاروں کو بھی رد کریں گے ۔

غور کرنے والے کو ہدایت ملتی ہے ، جبکہ بے تکا خوض کرنے والوں کو بزبان قرآن گمراہ کہا گیا ہے ، اور ان کے ساتھ بیٹھنے کو منع قرار دیا گیا ہے ۔

اس کا جواب ذرا سخت ہوجائے ، تو برداشت کیجیے گا ، کیونکہ ہم نے بھی آپ کی بے تکی باتوں کو کافی برداشت کیا ہے ۔
ہر پیدا ہونے والا انسان ضروری نہیں حلال کا ہی ہو ، کسی کی غلطی سے کوئی ’ نطفہ حرام‘ بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ کسی کو کسی منکر حدیث کے ’ حلال زادہ ‘ ہونے پر شک ہو ، تو کیا خیال ہے تمام منکرین حدیث کو ’ حرامزادے ‘ کہنا درست ہوگا ؟ غصہ کرنے سے پہلے سوچیے : یہاں شک ہے کہ نہیں ؟
دماغ پر زور دیں ، آپ کی اور میری بات ’ لاریب ‘ ہے ؟ نہیں ۔ لیکن اس کے باوجود ہم دونوں کو اصرار ہے کہ ہماری بات درست ہے ۔
درست بات یہ ہے کہ ’ وحی ‘ لاریب ہے ، جب وحی قرآن کی صورت ہو تو آپ بھی اسے لاریب مانتے ہیں ، اور جب سنت کی صورت میں ہو تو اس میں ’ ریب ‘ کہاں سے آگیا ، حالانکہ ارشاد ربانی ہے : ’ و ما ینطق عن الهوى إن هو إلا وحي يوحى ‘ ۔
ماشاء اللہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ العظیم
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ. بارک اللہ فیکم
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top