محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہانے بیان کیا:اور بھی کئی آیت قرآنی و احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غیب کا علم عطاء فرمایا ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری شادی کے دن صبح میں آئے، اس وقت میرے پاس دو لڑکیاں گارہی تھیں، اوربدر کے دن شہید ہونے والے اپنے آباء واجداد کا ذکرر کرہی تھیں ،گانے میں جو باتیں وہ کہہ رہی تھیں ان میں یہ بات بھی تھی:
''وَفِينَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ''
( ہم میں مستقبل کی خبر رکھنے والے نبی ہیں)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا مت کہو، اس لیے کہ کل کی بات اللہ تعالی کے علاوہ کوئی نہیں جانتا
(سنن ابن ماجہ : 1897 ، ، صحیح ابن ماجہ : 1551)