• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اس حدیث سے علم غیب ثابت ہوتا ہے؟

شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
ضعیف حدیث عقائد قطعیہ میں قابل عمل نہیں ہوتی ، عقائد ظنیہ میں فضیلت کے ضمن میں قابل عمل ہوتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب ماننا عقائد ظنیہ سے تعلق رکھتا ہے۔
خلیل رنا صاحب !!اچھا آپ کے نزدیک کچھ عقائد بھی ظنی ہوتے ہیں، چلیں جب آپ نبی ﷺ کے متعلق علم الغیب کو ظنی تسلیم کرتے ہیں تو پھر اتنی بحث کیوں؟ جب خود آپ کو بھی یقین نہیں اپنے عقیدے پر۔۔۔۔
کوئی نہ مانے تو اُسے کافر و مشرک نہیں کہا جاتا،یہی اہل سنت کا عقیدہ ہے،
یعنی جو نبیﷺ کیلئے جمیع علم الغیب (ماکان ومایکون)تسلیم نہ کرے آپ اسے کافر ومشرک نہیں سمجھتے ۔۔۔۔؟؟ لیکن کیا آپ مجھے اپنے کسی بزرگ کی کتاب کا حوالہ دے سکتے ہیں کہ اُنہوں نے ایسا لکھا ہو جیسا کہ اُوپر آپ نے بیان کیا ہے۔ بلکہ آپ کے علماء اپنی تقاریر اور کتب میں نبیﷺ کیلئے جمیع علم الغیب (ماکان ومایکون) کو تسلیم نہ کرنے والوں کو کافر اور منافق سمجھتے ہیں۔ (حالانکہ آپ کے نزدیک یہ عقیدہ بھی ظنی ہے) اب آپ بتائیں جو ظنی عقیدے کی بناء پر کسی کو کافر اورمنافق کہے آپ کے نزدیک وہ اہل سنت کہلانے کا حق دار ہے۔ جبکہ اس حدیث سے کون شخص واقف نہیں اذا قال الرجل لاخیه یا کافر فقد باء به احدھما۔ (بخاری) پھر بھی اتنے کفر کے فتوے۔۔۔؟؟؟
جیسے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بعض علماء قیامت کا علم مانتے ہیں اور بعض انکار کرتے ہیں، حالانکہ دونوں اہل سنت ہیں۔امام ابن کثیر علیہ الرحمہ نے اسی لئے انکار نہیں کیا کہ یہ عقائد ظنیہ سے ہے۔
میں تو ڈرتا ہوں کہ کہیں کوئی بے احتیاطی یا گستاخی نہ ہوجائے، کہ یہ بارگاہ بڑی نازک ہے ،اس لئے شاید میں آئندہ نہ لکھوں۔
رانا صاحب!! اہل سنت کے وہ کون سے علماء ہیں جو نبیﷺ کے لئے جمیع علم الغیب (ماکان ومایکون) کا عقیدہ رکھتے ہیں؟؟ ذرا ان کے نام لکھ دیں تاکہ ہمارے علم میں بھی کچھ اضافہ ہو سکے۔ اور ایک احسان اور کیجئے گا کہ ان (علماء اہل سنت) کی کتاب کی اصل عبارت بھی لکھ دیں جس سے آپ نے یہ مفہوم کشید کیا ہو کہ وہ بھی نبیﷺ کے لئے جمیع علم الغیب (ماکان ومایکون) کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
اُمید ہے آپ اس مرتبہ مایوس نہیں کریں گے پہلے بھی آپ سے چند گزارشات کیں تھیں۔ لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔




 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
انہی کے مطلب کی کہہ رہا ہوں زباں میری ہے بات انکی
انہی کی محفل سنوارتا ہوں چراغ میرا ہے ر ا ت اُن کی

رانا صاحب : اپنے بڑے اور چھوٹوں کی یہ عبارات بغور پڑھیں اور بتائیں کیا یہ رسول اللہ ﷺ کو :عالم الغیب: سمجھتے ہیں یا نہیں ؟؟؟اور ان پر کیا فتوی لگائیں گے جناب؟؟؟
مولوی فیض احمد اویسی صاحب لکھتے ہیں: مضمون طویل ہوجانے کا خیال نہ ہوتا تو اس کے برعکس یعنی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب نہ سمجھنے والوں پر نحوست کے نمونے پیش کرتا۔
(علم غیب کا ثبوت ص 17)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عالم الغیب ہونا آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ سے ثابت ہے۔
(ازالۃ الضلالۃص4)
حضور عالم الغیب۔
(سعید اسد کی تقریریں ص 235)
 محدثین ومتقدمین علمائے کرام کے نزدیک حضور علیہ السلام عالم الغیب تھے۔
(تصحیح العقائد ص 28)
 مولوی نظام الدین ملتانی لکھتا ہے:
اب مولوی صاحب اور اس کے معاونین بتائیں کہ یہ تمام حدیثیں ہیں یانہیں اور ان سے آپ کی ذات وصفات کا اول سے عالم الغیب ہونا ثابت ہوا یا نہیں ؟

(کشف المغیبات مصدقہ پیر جماعت علی شاہ ص 23)
مولوی عبدالحق عتیق لکھتا ہے:
قوت قدسیہ والا ایک ہی جگہ مقیم رہ کرہ تمام عالم کو اپنے کف دست کی طرح دیکھ سکتا ہے۔ یعنی کہ وہ عالم الغیب ہوتا ہے۔

(شہود الشاہد ص94،مصدقہ سید محمود احمد رضوی ، مفتی محمد اعجاز، مفتی محمد فرید ہزاروی فیض الحسن سجاہ نشین آلو مہار وغیرہ ھم)
 سوال: جو شخص باوجود نقشبندی اور حنفی ہونے کے قیام میلاد کو ضروری جانے اور تارک قیام پر ملامت کرے اس کی پیچھے نماز ناجائز سمجھے اور ہر مجلس میلاد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر جانے اور آپ کے عالم الغیب ہونے کا اعتقاد رکھے ایسے شخص کےلیے شرعاً کیا حکم ہے ؟
جواب: …… ایسا عقیدہ رکھنے والا پکا مسلمان اور پکا بایمان واتفاق سنی ، حنفی ، محبوب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

(انوار آفتاب صداقت ص 500 مصدقہ مولوی احمد رضا)
 مولوی ابو کلیم محمد صدیق فانی صاحب لکھتے ہیں:
عالم الغیب کا اطلاق اس پر ہوگا جس کو رب العزت جل جلالہ کی طرف سے انتہائی علوم غیبہ سے نوازا گیا ہو اور اس پر قرآن وحدیث کے شواہد موجود ہوں اور یہ فقط انبیاء کرام علیہم السلام کو حاصل ہے۔


(افتخار اہلسنت ص 46،45)
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
عقائد میں ظنی اور یقینی کی تقسیم کیسی ہے...کیا سلف صالح میں یہ تقسیم موجود تهی؟؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
عقائد میں ظنی اور یقینی کی تقسیم کیسی ہے...کیا سلف صالح میں یہ تقسیم موجود تهی؟؟
اسی کی تو وضاحت مطلوب تھی. لیکن جواب نہیں آیا.
جناب بہت نئی نئی چیزیں سننے کو مل رہی ہیں. اس لۓ استفسار کرنا بہت ضروری ہے.
اگر کوئی محترم شیخ اس سلسلے میں وضاحت کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی.
 
Top