• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اس لڑکا نے اس ویڈیو میں اسلام قبول کیا ہے ؟؟؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کیا اس لڑکا نے اس ویڈیو میں اسلام قبول کیا ہے ؟؟؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

@کنعان بھائی

نیچے والے کمنٹس ویڈیو سے نقل کئے ہیں

بلاشبہ پیپلز پارٹی کے رہنما، بیرسٹر اعتزاز احسن نے اپنی مسلمان بیٹی کی شادی ایک عیسائی لڑکے سے کر کے سیکولر اقدار کی روشن مثال قائم کی۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

نکاح پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر میں انہوں نے پڑھوایا جو اعتزاز احسن کا بڑا بھائی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن نے دلہا اور دلہن دونوں سے کلمہ پڑھوایا اس لئے اس کے اسلام قبول کرنے پر تو صاحب علم ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔ میری نظر میں تو مسلمان ہونے پر کسی غیر مسلم کا پہلے مسلمان ہونا اس بات کی علامت سمجھا جاتا ھے کہ اس نے اسلام کو سمجھا اور دل سے اسلام قبول کیا، مگر نکاح کے وقت کلمہ پڑھنا ایک مکالمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسی شادی پر ایک حوالہ مسلمان مرد اور کریسچن عورت پر اور ایک حوالہ سکھ مرد اور مسلمان عورت پر پیش کروں گا آگے چل کے۔

حق مہر پر مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ دلہا ناروے کا شہری، دلہن پاکستانی شہری، ناروے کی اپنی کرنسی (Norwegian krone) پاکستان کی کرنسی روپے، تو پھر حق مہر میں 20 ہزار پاؤنڈ کیوں لکھوائے گئے؟

میرا ایک دوست جو اب جرمنی شہری بھی ہے اس کی بیوی جرمنی کریسچن ہے۔ دوست اپنا کھانا خود بناتا ہے اور بیوی اپنا اور بچوں کا کھانا خود بناتی ہے کیونکہ وہ پورک خود بھی کھاتی ہے اور بچوں کو بھی کھلاتی ہے، مگر دوست نے اپنی بیٹی کو قرآن کی تعلیم بھی دلوائی ہوئی ہے۔

جب میں یہاں آیا تھا ان دنوں ایک نونا سکھ نام کینتھ لائل قریب ہونے کی وجہ سے میں اسے جانتا تھا، اور اس کا کاروبار دبئی میں تھا ایڈورٹزمنٹ ایجنسی، جو ہر تین مہینے بعد لندن اپنی بیوی بچوں اور والدین سے ملنے آیا کرتا تھا اور مزید اس کی یہاں بھی بہت پراپرٹی تھیں، اس نے بتایا کہ اس نے دبئی میں اپنی سیکریٹری سے شادی کی ہوئی ہے جو پاکستان مسلم ہے، یہ خود بھی مسلمان ہوا اور اپنا نام عبداللہ رکھا جو اس کے برطانوی پاسپورٹ پر بھی لکھا ہوا ھے۔ اس نے اپنا پاسپورٹ مجھے دکھایا اور اپنی مسلم بیوی بچوں اور اس کے پاکستانی والدین کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھائیں۔ وہ بیوی صرف دبئی کے لئے تھی۔ لندن میں وہ کینتھ لائل کے نام سے ہی جانا جاتا ھے اور سکھوں کا ہر بڑا تہوار وہ لندن میں اپنی سکھ فیملی کے ساتھ ہی مناتا ھے، اس نے خود بتایا کہ شادی کی شرط تھی کہ مسلمان ہونا مگر میں ہوں نہیں اور نہ ہی اس پر کچھ جانتا ہوں۔

بہت سے مسلمان یہاں پرمننٹ قیام کے لئے قادیانی بنے ہوئے ہیں، رنگ برنگے لوگ ہیں دنیا میں کیا کہیں کسی کو۔

والسلام

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @خضر حیات بھائی آپ کی اس ویڈیو کے بارے میں رائے مطلوب ہے -
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
بہت سے مسلمان یہاں پرمننٹ قیام کے لئے قادیانی بنے ہوئے ہیں،
میری معلومات کے مطابق تو یوں قادیانی رہنا آسان نہیں۔۔۔قادیانی تو باقاعدہ فارم فل کرواتے ہیں۔۔۔اور اس کے بعد نظر بھی رکھتے ہیں۔۔ یعنی پھر شاید عملاََ قادیانی ہی بننا پڑتا ہے۔۔۔
یہ میں نے پاکستان سے جانے والے کے لئے سنا ہے۔۔۔
خود اگر وہ قادیانی۔۔۔۔تقیتاََ۔۔۔ہوں گے تو ان کی اولاد تو پھر ۔۔۔اللہ ہی حافظ۔۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
نکاح پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر میں انہوں نے پڑھوایا جو اعتزاز احسن کا بڑا بھائی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن نے دلہا اور دلہن دونوں سے کلمہ پڑھوایا اس لئے اس کے اسلام قبول کرنے پر تو صاحب علم ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
کلمہ تو انہوں نے لڑکی سے بھی پڑھوایا ہے ، حالانکہ وہ پہلے ہی مسلمان تھی ! اس سے لگتا ہے کہ اس کلمے کا مقصد اسلام قبول کرنا نہیں تھا ۔ واللہ اعلم ۔
باقی انگریزی میں پتہ نہیں کیا باتیں ہوئی ہیں ، ان کا مفہوم پتہ چلے تو شاید مزید کچھ کہا جاسکے ۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میری معلومات کے مطابق تو یوں قادیانی رہنا آسان نہیں۔۔۔قادیانی تو باقاعدہ فارم فل کرواتے ہیں۔۔۔اور اس کے بعد نظر بھی رکھتے ہیں۔۔ یعنی پھر شاید عملاََ قادیانی ہی بننا پڑتا ہے۔۔۔
یہ میں نے پاکستان سے جانے والے کے لئے سنا ہے۔۔۔
خود اگر وہ قادیانی۔۔۔۔تقیتاََ۔۔۔ہوں گے تو ان کی اولاد تو پھر ۔۔۔اللہ ہی حافظ۔۔
آپکی معلومات سے کچھ الگ ہی ہے، فارم تو بہت دور کسی کاغذ پر بھی اس پر بیان حلفی نہیں لیا جا سکتا ورنہ جو کرے گا وہی خود ہی پھنسے گا۔

اس پر طریقہ کار کچھ ایسا ہے کہ یہاں ج لوگ آتے ہیں وہ سب وزٹ ویزہ پر ہوتے ہیں اور کچھ قانونی طریقہ کار سے وہ کچھ ایسا کرتے ہیں کہ جس سے انہیں رفیوجی سٹیٹس مل جائے اور اس پر 6 اقسام میں سے کسی ایک قسم کا انتخاب کرنا ہے، ان سب میں مذھبی اسائلم سب سے آسان ہوتا ہے، اب یہ ضروری نہیں کہ مذھبی اسائلم صرف قادیانی ہی ہے نہیں بلکہ کسی بھی مذھب پر جان کی پناہ کے لئے درخواست کرنی پڑتی ہے۔ قادیانی پر ایسا ہے کہ قادیانی اس پر اپنا وکیل فراہم کرتے ہیں اور وہی اس پر سارا کیس لڑتے ہیں، جس پر وقت ملنے کے ساتھ اسے رفیوجی سٹیٹس بھی مل جاتا ہے، اس پراسیس میں وقت درکار ہوتا ہے اور اس دوران یہ قادیانی سے میل ملاپ سے ہی ان کے ہاں رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور اسی دوران کی کی عبادت گاہ میں بلا ناغہ جانا ہوتا ہے جو یہ فنڈنگ اور ہر قسم کی مدد کرتے ہیں، پھر اس کی شادی بھی قادیانی لڑکی سے ہی کروائی جاتی ہے پھر بچے بھی ہوتے ہیں، یہی اصل وجہ ہے جو وہ قادیانی بن جاتے ہیں۔

والسلام
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کلمہ تو انہوں نے لڑکی سے بھی پڑھوایا ہے ، حالانکہ وہ پہلے ہی مسلمان تھی ! اس سے لگتا ہے کہ اس کلمے کا مقصد اسلام قبول کرنا نہیں تھا ۔ واللہ اعلم ۔
باقی انگریزی میں پتہ نہیں کیا باتیں ہوئی ہیں ، ان کا مفہوم پتہ چلے تو شاید مزید کچھ کہا جاسکے ۔
یہ وہی کلمہ ہو گا جو رسما شادی پر پڑھایا جاتا ہے کیونکہ لڑکے کے تاثرات ماحول کے زیر اثر نظر نہیں آتے۔
کچھ خاص نہیں۔قبول ہے قبول بیس ہزار پاونڈ حق مہر کے ساتھ۔بعد میں دعائے خیر کی گئی جوڑے کے لیے ۔۔پاکستان ناروے کی ترقی خوشحالی کے لیے اور پھر دنیا کے مذاہب کی امن و سلامتی واسطے۔۔ہو سکتا ہے کہ مذاہب کی دعا لڑکے کی تشفی کے لیے ہو یا بصورت دیگر اس کے بقیہ اعزا کے لیے۔
اگر واقعی اسلام قبول کیا گیا ہے تو اہل علم ہی اس قسم کے اسلام پر روشنی ڈال سکتے ہیں کیونکہ انما الاعمال بالنیات۔۔جس طرح ہجرت اسی طرح جس مقصد کے لیے اسلام قبول کیا،وہی ملے گا۔
ہمارا ایک اور المیہ ہے کہ اس طرح کے نکاح کو تو خوب کریدیں گے لیکن اپنی بیٹی نام نہاد مسلمان کو دینے میں عار محسوس نہیں کرتے۔پانی پر دودھ کا لیبل اسے قطعا دودھ نہیں بناتا!!
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ان ممالک میں اگر پاکستانی/لڑکی کی یورپئین لڑکا/لڑکی سے شادی پر، یہ دو مرتبہ کاغذی شادی ہوتی ہے، ایک میرج رجسٹرار آفس میں یہاں کے قوانین کے مطابق اور دوسری پاکستانی قوانین کے مطابق نکاح۔ جس سے پاکستانی لڑکا/لڑکی کو یہاں کی سیٹیزن شپ کے لئے آسانی سے مدد ملتی ہے۔ ایسا وہی کرتے ہیں جو ان ممالک میں تعلیم حاصل کرنے آئے ہوتے ہیں اور تعلیم مکمل ہونے کے بعد یہ ملک چھوڑنا پڑتا ہے جس سے یہاں پرمنٹ قیام کے لئے یہاں کے سیٹیزن سے شادی کرنا ضروری ہے۔

اگر دونوں لڑکا اور لڑکی پاکستانی نژاد یورپئین سیٹیزن ہوں تب یہ چاہیں تو ایک کاغذی شادی کریں یا دو ان کی چوئیس ہے مگر میں نے دیکھا ہے وہ بھی دو ہی کاغذی شادی کرتے ہیں۔

اضافی معلومات کے لئے ایک ویڈیو یہاں سے دیکھیں کسی طالب علم کی جس نے دلہن خریدی جوڑا رجسٹرار آفس شادی والے دن ہی پکڑا گیا، ایسا اسی کے ساتھ ہوتا ہے جس کا کوئی قریبی جاننے والا ثبوت کے ساتھ رپورٹ کرتا ہے، جس کی رپورٹ نہ ہو وہ پیپر میرج کسی کامیاب انجام تک ہی پہنچتی ہے۔

والسلام
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ وہی کلمہ ہو گا جو رسما شادی پر پڑھایا جاتا ہے کیونکہ لڑکے کے تاثرات ماحول کے زیر اثر نظر نہیں آتے۔
کچھ خاص نہیں۔قبول ہے قبول بیس ہزار پاونڈ حق مہر کے ساتھ۔بعد میں دعائے خیر کی گئی جوڑے کے لیے ۔۔پاکستان ناروے کی ترقی خوشحالی کے لیے اور پھر دنیا کے مذاہب کی امن و سلامتی واسطے۔۔ہو سکتا ہے کہ مذاہب کی دعا لڑکے کی تشفی کے لیے ہو یا بصورت دیگر اس کے بقیہ اعزا کے لیے۔
اگر واقعی اسلام قبول کیا گیا ہے تو اہل علم ہی اس قسم کے اسلام پر روشنی ڈال سکتے ہیں کیونکہ انما الاعمال بالنیات۔۔جس طرح ہجرت اسی طرح جس مقصد کے لیے اسلام قبول کیا،وہی ملے گا۔
ہمارا ایک اور المیہ ہے کہ اس طرح کے نکاح کو تو خوب کریدیں گے لیکن اپنی بیٹی نام نہاد مسلمان کو دینے میں عار محسوس نہیں کرتے۔پانی پر دودھ کا لیبل اسے قطعا دودھ نہیں بناتا!!
قبول کرنے والی تو اللہ کی ذات ہے ، لیکن بظاہر تو یہ فضول کاروائی نظر آرہی ہے ، کوئی قبول اسلام نظر نہیں آرہا ۔
 
Top