شیخ صاحب! آپ میری بات سمجھے نہیں،میں یہ کہنا چاہتا ہوں جس طرح اللہ تعالیٰ کو ملک الملوک یعنی بادشاہوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے تو یہ سمجھ آتا ہوں کیونکہ دھرتی پر ایسے لوگ ہیں جنہیں اللہ نے حکمران بنایا ہے اور سب بادشاہوں کا بادشاہ اللہ تعالیٰ ہے یعنی شہنشاہ۔لیکن جب اللہ کو رب الارباب کہیں گے تو ربوں کا رب اس کا معنی بنتا ہے تو زمین میں تو اللہ کے سوا کوئی رب نہیں نا۔دراصل یہ الفاظ میں نے احمد بن علی عجمی صاحب کی ایک دعا میں سنے تھے۔