کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
السلام علیکمالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کلیم بھائی بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا مشکوک ہے۔۔
(از عمران اسلم: لنک)
نوٹ:
کیا بیوی اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھ سکتی ہے؟ بحث کو نیو دھاگہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اہل علم اپنی آراء وخیالات اس دھاگہ میں پیش فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
Mera name Mrs. Razia Kaleem he
Main apny miyaa Mr. Kaleem Haider shb k kehny pr Mohaddis Forum pr rigistar hoi hoo
Mrs. Razia Kaleem
کچھ بھائیوں نے قرآن مجید سے آیات پیش کی ہیں اس پر کوئی تذکرہ نہیں، اپنی رائے دوں گا دنیاوی طریقہ کار کے مطابق جس پر سمجھنے کے لئے جتنے بھی نام لکھوں گا وہ فرضی ہونگے ۔
ہر لڑکی کا نام کے ساتھ والد کا نام نہیں ہوتا کوئی بھی دو نام ہوتے ہیں جس میں پہلا نام اصل ھے اور دوسرا نام سپورٹ کے لئے۔ جیسے "رضیہ ناز"
کچھ گھر والے لڑکی کے نام کے ساتھ والد کا پہلا نام یا فیملی نام لگاتے ہیں۔ جیسے "رضیہ یسین" " رضیہ بٹ"
پیدائش پرچی پر لڑکی کا پورا نام اور اس کے نیچے والد کا پورا نام لکھا ہوتا ھے۔
اسی طرح اگر تعلیم ھے تو اسناد پر اور پھر شناختی کارڈ پر بھی ایسے ہی لکھا جاتا ھے۔
لڑکی کی شادی کے بعد جو شناختی کارڈ اگر پہلے بنا ہوا ہو تو "ب" فارم پر امینڈمنٹ کے ذریعے شناختی کارڈ پر والد کا نام کٹوا کر خاوند کا پورا نام لکھوایا جاتا ھے اور یہ بہت ضروری ھے۔ جیسے
شادی کے بعد لڑکی کا نام جو ھے وہی رہتا ھے کچھ قانونی ضابطے ہیں جس کی بنا پر اس کے آئی ڈی کارڈ پر ولدیت کی جگہ خاوند کا پورا نام لکھا جاتا ھے جو بہت ضروری ھے۔ اس کے ساتھ خاوند کے شناختی کارڈ پر جو اس کی رہائش کا ایڈریس لکھا ہوتا ھے وہ بھی لکھا جاتا ھے اور والدین کے گھر کا ایڈریس نکال دیا جاتا ھے۔
اگر کوئی لڑکی اپنے عزیز رشتہ داروں میں یا کہیں کسی میٹنگ میں اور کسی بھی جگہ جب اپنا تعارف کرواتی ھے تو کنواری ہونے کی صورت میں وہ اپنا تعارف ایسے کروائے گی۔
مس رضیہ ناز یا مس رضیہ یسین یا مس رضیہ بٹ
اور اگر لڑکی شادی شدہ ھے تو وہ اپنا تعارف ایسے کروائے گی۔
مسیز کلیم یا مسیز حیدر یا مسیز کلیم حیدر اگر سامنے والا ریکویسٹ کرے کہ آپکا پرسنل نام کیا ھے تو پھر وہ چاہے تو مسیز رضیہ ناز بتائے یا چاہے تو مسیز رضیہ کلیم بتائے۔
اگر کسی کو مزید ضرورت ہو تو کچھ بھی پوچھ سکتا ھے۔
والسلام