• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جماعۃ الدعوۃ نےعرب مجاہدین امریکہ کے حوالے کیےہیں؟

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ سوال نامہ اس تھریڈ کو شروع کرنے والی ہستی سے کیجئے جناب ! یہ تھریڈ میں نے شروع نہیں کیا ۔
چلیں مان لیا آپ سچے ہیں کے جماعت الدعوۃنے عرب مجاہدین کو امریکہ کے حوالے کیا۔۔۔
لیکن مجھے اس بات کا جواب دیں کے دہشتگردی کے نام پر اس جنگ میں جو اب تک چالیس سے پینتیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔۔۔
ان میں شہیدوں کی تعداد کتنی ہے اور مقتولوں اور ہلاک ہونے والوں کی۔۔۔
بھائی تنقید بہت آسان چیز ہے۔۔۔
کسی پر بھی کبھی بھی کی جاسکتی ہے اس کے لئے سند درکار نہیں ہوتی افواہوں سے اپنے مطلب کے نتائج اخذ کرلئے جاتے ہیں۔۔۔
اس الزام کو اس لئے ہوا دی جارہی ہے تاکہ جماعۃ الدعوۃ کا طالبان کا بغل بچہ ثابت کیا جائے کہ ان کی چھتری میں بھی مجاہدین چھپے ہوئے ہیں۔۔۔
جو افغانستان سے فرار ہوکر آئے ہیں۔۔۔ ہوسکتا ہے لوگوں کے لئے یہ فتنے ہوں میں مگر میں ان کو شوشوں سے زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔۔۔
جہاں تک بات ہے لشکر طیبہ کی تو جب انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں علیحدگی کی مہم چلا سکتا ہے تو پھر ہم کیوں پیچھے ہٹیں؟؟؟۔۔۔
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
چلیں مان لیا آپ سچے ہیں کے جماعت الدعوۃنے عرب مجاہدین کو امریکہ کے حوالے کیا۔۔
شکریہ

لیکن مجھے اس بات کا جواب دیں کے دہشتگردی کے نام پر اس جنگ میں جو اب تک چالیس سے پینتیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔۔۔
ان اعداد و شمار کا زریعہ معلومات بتائیں گے آپ؟ پھر ہوسکتا ہے بات آپ کو سمجھنا آسان ہوجائے ۔ ان شاء اللہ
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
پناہ دینے اور پناہ لینے کا فرق سمجھئیے جناب باطل شکن صاحب ۔
اپنی اس بات سے آپ جو باطل تاثر دینا چاھتے ہیں وہ سہی نہیں ھے ۔
شکریہ
الفاظ کے بازیگر صاحب اپ کی اس عبارت کی تشریح فرماییں - جب بات تبلیغی جماعت کی ہو تو پیمانہ کیوں بدل گیا-اعدلوا ھو اقرب للتقوی
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
الفاظ کے بازیگر صاحب اپ کی اس عبارت کی تشریح فرماییں - جب بات تبلیغی جماعت کی ہو تو پیمانہ کیوں بدل گیا-اعدلوا ھو اقرب للتقوی
عبدالعلام صاحب ، جب کسی کو پناہ دی جاتی ہے تو پناہ دینے والا اسکی حفاظت کا ذمہ دار ہوتا ہے اور پناہ گزین کو گزند پہنچنے پر اس سے پوچھا جاسکتا ہے اور پناہ مانگے بغیر پناہ لے لینے والے کی ذمہ داری پناہ لینے والے پر خود عائد ہوتی ہے ۔ مزید آپ کو ایک مثال سے بتاتا ہوں۔
آپ جناب عبدالعلام صاحب اپنے حلقہ احباب کو دعوت عام دیتے ہیں وہ بھی مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے اور تانگے پر پورے علاقے میں اعلان کروا کر کہ وہ خود بھی آئیں اور اپنے جاننے والوں وغیرہ کو بھی ساتھ لائیں اور ہمارے ساتھ کھانا کھائیں ۔ ٹھیک ؟ اب آپ کے جاننے والے احباب اپنے ساتھ اپنے اپنے دوستوں کو بھی ساتھ لے آتے ہیں اور بظاھر سب آپ کے ہی گھر میں آپ کے مہمان بن جاتے ہیں ۔ ٹھیک؟ اب ان تمام افراد میں ، جو آپ کے گھر تشریف لائے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے چند ایسے لوگ ہیں جو آپ کے دوستوں کے ساتھ آئے ہوئے ہیں اور وہ لوگ ایسے ہیں کہ کسی بھی جائز یا ناجائز معاملہ میں قانون نافض کرنے والے اداروں کی نظر میں ہیں یا انہیں تلاش کیا جارہا ہے ۔ ٹھیک؟ آپ کے گھر بریانی کھانے کے ٹائم پر چھاپہ پڑ جاتا ہے اور افسر صاحب آپ کو پکڑ کر کہتے ہیں کہ تمہارے گھر میں ایسے اور ویسے لوگ موجود ہیں جنہیں ہم گرفتار کرنے آئے ہیں ۔ ٹھیک؟ اب آپ یہ جانتے اور مانتے ہیں کہ آپ نے کسی ایسے بندے کو اپنے گھر دعوت نہیں دی جسے گرفتار کرنے کے لئے فورس والے آئے ہیں ۔ٹھیک؟ تو آپ یہی کہیں گے ناں کہ بھئی آئیے افسر صاحب تلاش کرلیجئے اس بندے کو جو آپ کو مطلوب ہے ۔ٹھیک؟ اب وہ فورس والے تلاش کر رہے ہیں اور آپ خود ان کے ساتھ ساتھ ایک ایک جاننے والے کا معائنہ کروارہے ہیں ، اور فورس والے بھی تمام افراد میں سے دوچار کو ہی الگ کرتے ہیں اور ان کو اپنے مطلوبہ اشخاص قرار دیتے ہیں ۔ٹھیک؟ فورس والے ان افراد سے انکے شناختی کاغزات طلب کرتے ہیں ، تو وہ افراد پیش نہیں کر پاتے اور آپ ان افراد کو ذاتی حیثیت سے بھی نہیں جانتے ۔ٹھیک؟ پھر وہ فورس والے ان چنیدہ افراد کو اپنے ساتھ لے کر چلے جاتے ہیں ۔ ٹھیک؟ پھر محلے والے آپ کو پکڑ لیتے ہیں کہ جناب عبدالعلام صاحب آپ نے اچھی مہمان نوازی کی ؟ گھر بلا کر مہمانوں کو گرفتار کروادیا ؟ ٹھیک؟ آپ کیا جواب دیں گے ؟؟؟ یہی ناں کہ مجھے معلوم تھوڑی تھا کہ فلاں فلاں افراد جن کے پیچھے فورس لگی ہوئی ہے وہ بھی یہاں آئے ہوئے ہیں اور اگر عبدالعلام صاحب کو معلوم ہوتا تو انہیں کہیں اور بٹھا کر کھانا گھلا دیا جاتا ایسی دعوت عام والی جگہ پر بٹھاتے ہی نہیں۔ ٹھیک؟
ایسا ہی معاملہ تبلیغی مرکز میں بھی پیش آیا ہوگا ، کیونکہ وہاں جانے کی دعوت عام ہے جناب عبدالعلام صاحب ! وہاں جانے والوں سے کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ تم مجاھد ہو یا ڈکیت لشکر طیبہ سے ہو یا لشکر اسلام سے یا دعوت اسلامی سے یا پیپلز پارٹی سے ۔ بس وہاں جاتے ہیں اللہ کے بندے دین سیکھنے اور اپنے مسلمان بھائیوں کا درد لے کر ، وغیرہ۔۔(وہاں جانے کی تو تمام دنیا کے مسلمانوں کو دعوت عام ہے اگر آپ بھی جانا چاہیں تو اکیلے یا اپنے سات آٹھ دوست احباب کے ساتھ جاسکتے ہیں۔۔۔) ۔ اب اگر ان ہزاروں افراد میں سے کچھ ایسے ہوں جو افغانستان سے بچ بچا کر وہاں پہنچ گئے اور یہ اک معمول کی بات ہے یعنی تبلیغی مرکز میں غیر ملکی افراد سینکڑوں کی تعداد میں تقریبا روز ہی آتے جاتے رہتے ہیں ، میں سے کچھ افراد سفری دستاویزات کے بغیر پائے جائیں تو انہیں فوج سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟ ۔ امید ہے آپ اس مختصر تشریح کو سمجھ لیں گے ۔
رہی بات پیمانہ بدلنے کی ، تو جناب پیمانہ الحمدللہ دونوں معاملات کا جدا جدا ہی ہے ، کیونکہ علم ہونے اور نہ ہونے کا فرق ہے ۔ جماعۃ الدعوۃ والوں نے ڈالروں کے لالچ میں مجاھدین کو خود مخبریاں کر کر کے فورس کے حوالے کیا اور ڈالروں پر عیش کیا ، اور رائیونڈ مرکز سے گرفتار شدہ افراد کے عوض کسی نے ڈالر نہیں لئیے ۔اگر لئے تو جناب کو اجازت مانگنے کی ضرورت نہیں بلکہ فورا ثبوت پیش کرنا چاھئیے۔ٹھیک؟
امید ہے پیمانے کا فرق بھی سمجھ گئے ہوں گے ؟



شکریہ
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
شکریہ
ان اعداد و شمار کا زریعہ معلومات بتائیں گے آپ؟ پھر ہوسکتا ہے بات آپ کو سمجھنا آسان ہوجائے ۔ ان شاء اللہ
اعداد شمار آپ کو مبشرلقمان صاحب کے پروگرامز سے پتہ چل جائے گا۔۔۔
کیونکہ کافی دنوں پہلے انہوں نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جب وہ کھری بات ٹاک شو کی میزبانی کرتے تھے۔۔۔ غالباً
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
اعداد شمار آپ کو مبشرلقمان صاحب کے پروگرامز سے پتہ چل جائے گا۔۔۔
کیونکہ کافی دنوں پہلے انہوں نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جب وہ کھری بات ٹاک شو کی میزبانی کرتے تھے۔۔۔ غالباً
تو حرب بن شداد صاحب کا زریعہ معلومات مبشر لقمان صاحب ہیں جو کہ اک ٹی وی اینکر ہیں ۔ ٹھیک؟
اور میں نے آپ سے کہا تھا ناں کہ
ان اعداد و شمار کا زریعہ معلومات بتائیں گے آپ؟ پھر ہوسکتا ہے بات آپ کو سمجھنا آسان ہوجائے ۔ ان شاء اللہ
اور یہ سوال تھا آپ کی اس بات کے جواب میں
لیکن مجھے اس بات کا جواب دیں کے دہشتگردی کے نام پر اس جنگ میں جو اب تک چالیس سے پینتیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔۔۔
ٹھیک؟
مبشر لقمان کا نام لے کر آپ نے ثابت کردیا ہے کہ آپ میڈیا پر آئی ہوئی رپورٹوں وغیرہ کو قابل اعتبار سمجھتے ہو۔ تو حرب بن شداد صاحب ، میڈیا پر عبدالرحیم مسلم دوست اور استاد بدرالزمان بدر کے بارے میں خبریں آتی رہی ہیں ،ثبوت کے طور پر یہ لنک دیکھیں۔
لنک ایک
مُلا ضعیف، عبدالرحیم مسلم دوست اور استاد بدرالزمان بدر جیسے افراد کی رہائی ان کے بقول اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بے قصور تھے۔ ان کی یاداشتیں شاید اپنی صفائی پیش کرنے اور اس اذیت ناک قید کے ذمہ دار لوگوں پر دل کی بھڑاس نکالنے کی ایک کوشش ہے۔
لنک دو
پشاور میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک سال قبل گوانتاناموبے سے رہا ہونے والے افغان عالم دین عبد الرحیم مسلم دوست کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
لنک تین
ان لنکس پر آپ کو ثبوت ملے گا کہ عبدالرحیم مسلم دوست اور استاد بدرالزمان بدر کی لکھی کتاب اک حقیقت ہے جسے شاید آپ مانتے ہی نہیں۔
حرب بن شداد صاحب ثابت ہوا کہ نہیں کہ کتاب کے لکھنے والے گوانتا نامو کی سیر کرچکے ہوئے ہیں ؟ تو ایسا بندہ یا بندے جو سارے معاملات کے چشم دید گواہ ہوں اور وہ گواہی دیں کہ ایسا اور ویسا ویسا معاملہ ہوا تھا ان کے ساتھ ، اسے ماننے میں آپ کیوں حیل و حجت کرتے ہیں ؟ بھئی سیدھی سی بات ہے جیسا کہ لیڈنگ مراسلہ میں تحریر ہے
یہ اعتراض بالکل بے بنیاد ہے ۔ کیونکہ ان میں سے کوئی ایک بات بھی بسند صحیح ثابت نہیں ہوسکتی جنہیں عوام الناس میں پھیلایا گیا ہے ۔ محض سوء ظن پر مبنی پروپیگنڈہ ہے جسکا نہ سر ہے نہ پاؤں ۔لوگ باتیں بناتے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا جائے کہ تمہیں یہ خبر کس نے دی ہے تو جواب آتا ہے کہ کسی نے بتایا ہے ۔ اب وہ بتانے والا کون ہے اسے کوئی بھی واضح نہیں کرسکتا ۔ کیونکہ حقیقتا کوئی بتانے والا ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ صرف سوء ظن اور شیطانی خیالات ہی ہوتے ہیں ۔
ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ عرب مجاہدین پاکستان سے گرفتار ہوئے ہیں ۔ اور ان میں سے بہت سے ایسے تھے جنہیں جماعت نے پناہ دی ہوئی تھی ۔ لیکن ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی اور اسکے اسباب کیا تھے آئیے ہم انہیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔
دیکھا حرب صاحب ؟ غور سے دیکھئے لکھا ہوا ہے
کیونکہ ان میں سے کوئی ایک بات بھی بسند صحیح ثابت نہیں ہوسکتی جنہیں عوام الناس میں پھیلایا گیا ہے ۔ محض سوء ظن پر مبنی پروپیگنڈہ ہے جسکا نہ سر ہے نہ پاؤں ۔لوگ باتیں بناتے ہیں لیکن جب ان سے پوچھا جائے کہ تمہیں یہ خبر کس نے دی ہے تو جواب آتا ہے کہ کسی نے بتایا ہے ۔ اب وہ بتانے والا کون ہے اسے کوئی بھی واضح نہیں کرسکتا ۔ کیونکہ حقیقتا کوئی بتانے والا ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ صرف سوء ظن اور شیطانی خیالات ہی ہوتے ہیں ۔
باقائدہ کتاب تحریر کی گئی ہے مسلم دوست کی جانب سے اور اسے سنی سنائی بات اور ظنی بات کہا گیا ۔ اور بے حقیقت کہا گیا ۔ جبکہ اوپر موجود لنکس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ حقیقی باتیں ہیں جو کتاب میں تحریر ہیں ۔
ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ عرب مجاہدین پاکستان سے گرفتار ہوئے ہیں ۔ اور ان میں سے بہت سے ایسے تھے جنہیں جماعت نے پناہ دی ہوئی تھی
اب یہ عبارت بھی دیکھ لیں حرب صاحب ، اس میں اقرار موجود ہے کہ عرب مجاھدین کو لشکر طیبہ یعنی موجودہ جماعۃ الدعوۃ والوں نے کافروں کے حوالے کیا ۔

امید ہے کچھ سمجھ شریف میں آیا ہوگا ۔

شکریہ
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
دیکھا حرب صاحب ؟
شکریہ
اس معاملے میں میرا خاموش ہوجانا زیادہ بہتر ہے۔۔۔
کیونکہ آپ نے موقف پڑھا ہے۔۔۔ پڑھتے تو ہم یزیدرحمۃ اللہ کے خلاف بھی بہت کچھ ہیں۔۔۔
دوسری بات فرض کیجئے کے اگر جماعۃ الدعوۃ میں عرب مجاہدین تھے۔۔۔
جو ہوسکتا ہے بقول آپ کے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کئے گئے تو اُن میں سے کتنے مجاہدین ایسے ہیں جنہوں نے یہ الزام براہ راست جماعۃ الدعوۃ پرلگایا۔۔۔
اچھا اب اُن عرب مجاہدین کی بات کرتے ہیں ان مجاہدین کی اپنی سرزمین خود ان کے حکمرانوں نے اُن پر تنگ کردی۔۔۔ اُنہیں آپ کیا الزام دیں گے؟؟؟۔۔۔
دیکھئے بھائی آپ میرے لئے قابل احترام ہیں۔۔۔ لیکن ہم اس پوری جنگ کو پاکستان پر ذمہ داری پاکستان پر کیوں ڈالتے ہیں۔۔۔
کیا پوری دنیا میں پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس نے جہاد کابیڑا اٹھایا ہوا ہے؟؟؟۔۔۔
ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔۔۔ فرض کیجئے آپ اگر اُس جگہ ہوتے جس جگہ وہ لوگ تھے جنہوں نے عرب مجاہدین کو امریکہ کے حوالے کیا تب اُس وقت آپ کیا کرتے۔۔۔
وہی جو یہ سب کرچکے ہیں۔۔۔ میں کہیں شیخ رفیق طاہر کا ایک موضوع پڑھا تھا۔۔۔
جس میں لکھا تھا کے اگر زندگی کو خطرہ لاحق ہوجائے۔۔۔ اور کھانے کو کچھ بھی نہ ہو تو حرام گوشت کا اتنا لقمہ کھاسکتے ہیں جس سے زندگی بچ جائے لیکن پیٹ نہ بھرے۔۔۔ یہ شاید اردو مجلس پر پڑھا تھا۔۔۔
اب فرض کیجئے وہ مسلمان آپ ہیں اور آپ کی زندگی کو موت کا خطرہ لاحق ہے تو آپ کیا کریں گے؟؟؟۔۔۔ یہ صورتحال اگر آپ کے سامنے ہو۔۔۔
ہمارا مقصد صرف یہ ہونا چاہئے کہ ہم برائی میں سے بھی اچھائی کے پہلو کو تلاش کرکے اس کی اتباع کریں۔۔۔
جماعت الدعوۃ نے اگر عرب مجاہدین کو گرفتار کروایا یہ معاونت باہم پہنچائی تو بغیر کسی دباؤ کے یہ کام نہیں کیا گیا ہوگا۔۔۔
حالانکہ یہ ہی جماعت الدعوۃ ہمارے ملک میں بہت سے تعیری کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔۔۔ اس وقت ہم کیوں تعریف بیان کرنے میں غیرذمہ داری برتتے ہیں۔۔۔
اچھائی اور برائی یہ دو پہلو ہیں مگر ایک ہی انسان میں پائے جاتے ہیں۔۔۔
لیکن ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔۔۔ یہ باہمی تفرقے سے خود کو محفوظ رکھیں۔۔۔
باقی یار آپ سب ماشاء اللہ بچےتو نہیں ہیں۔۔۔ اتنا تو میں جانتا ہوں۔۔۔
ولسلام علیکم۔۔۔
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
باقی یار آپ سب ماشاء اللہ بچےتو نہیں ہیں۔۔۔ اتنا تو میں جانتا ہوں۔۔۔
ولسلام علیکم۔۔۔
بچے نہیں ہیں باپ بن چکے ہیں !!!!
جو جہاد کی مخالفت کرے گا اس کی یہ لوگ مخالفت کرتے نظرنہیں آتے البتہ جو جہاد جیسے فریضہ کو جیسے تیسے چلانے کی کوشش کرتا ہے اس کے فورا دشمن بن جاتے ہیں
ویسے کسی صاحب نے ایک جملے میں یہ بات سمجھا دی تھی
منافق کا نفاق ننگا ہوتا ہے جہاد کی وجہ سے
اور ایمان والوں کا ایمان زیادہ ہوتا ہے جہاد کی وجہ سے
اور یہ تقسیم جہاد کی وجہ سے ہوتی ہے


اور ایک بات اور جو جہاد جیسےعظیم فریضہ پر چپ رہ کر اپنے آپ کو بہت بڑا عقل مند سمجھتے ہیں مثال کے طور پر محلہ کا مولوی "اسے یہ بات سمجھ لینی چاھیے کہ جہاد کے بغیر جنت تو مل جائے گی لیکن عزت نہیں ملے گی"
اللہ ہمیں جہاد جیسےعظیم فریضہ کو سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ البتہ جو جہاد جیسے فریضہ کو جیسے تیسے چلانے کی کوشش کرتا ہے اس کے فورا دشمن بن جاتے ہیں

اللہ ہمیں جہاد جیسےعظیم فریضہ کو سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین[/H2]
جہاد جیسا فریضہ جیسے تیسے چلانے کے لیے نہیں ہے۔
سبحان اللہ ۔ ایک طرف تو یہ کہا جائے کہ نماز میں آمین بالجہر ، رفع الیدین اور فاتحہ خلف الامام پر اختلاف رکھنے والوں کی نماز ہی نہیں ہوتی دوسری طرف جہاد جیسے اہم رکن کو جیسے تیسے چلایا جائے وہ بھی ایسے طاغوت کے تحت جو کفار کا فرنٹ لائن اتحادی ہونے پر فخر کرتا ہو۔ ایسا جہاد فی سبیل اللہ نہیں بلکہ فی سبیل الطاغوت ہے۔

{الَّذِیْنَ آمَنُوْا یُقَاتِلُونَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا یُقَاتِلُونَ فِیْ سَبِیْلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوْا أَوْلِیَاء الشَّیْْطَانِ إِنَّ کَیْْدَ الشَّیْْطَانِ کَانَ ضَعِیْفًا} (النسا :۷۶)
‘‘جو لوگ ایمان لائے وہ تو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور جو کافر ہیں ،وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں۔ سو ان شیطان کے دوستوں سے خوب جنگ کرو یقینا شیطان کی چال کمزور ہوتی ہے۔’’
{أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِیْنَ یَزْعُمُونَ أَنَّہُمْ آمَنُوْا بِمَا أُنزِلَ إِلَیْْکَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِکَ یُرِیْدُونَ أَن یَتَحَاکَمُوْا إِلَی الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوْا أَن یَکْفُرُوْا بِہِ} (النسا: ۶۰)
‘‘کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئی اور جو( کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں ان سب پر ایمان رکھتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ طاغوت کے پاس فیصلہ کروانے جائیں حالانکہ یقینا انہیں اس کا کفر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ’’

اللہ ہمیں جہاد جیسےعظیم فریضہ کو سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
آمین ثم آمین ۔ اگر یہ بات آپ نے خلوص نیت سے کہی ہے تو ان شا اللہ ضرور قبول ہوگی۔ اور میں یہی گمان رکھتا ہوں۔ واللہ اعلم
 
Top