• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا حدیثِ مبارکہ پڑھنے پر ثواب ہے

غفران

رکن
شمولیت
دسمبر 12، 2017
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
32
کیا حدیثِ پڑھنے پر ثواب ہے اور اگر ہے تو کِتنا
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
جی بالکل حدیث اگر غور وفکر اور علم دین حاصل کرنے کے لئے پڑھ رہے ہیں تو اس کے پڑھنے پر بھی اجر وثواب ملتا ہے کیونکہ دین کا حاصل کرنا ایک اہم فریضہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم
(صحيح ابن ماجه ١٨٤ أخرجه ابن ماجه:٢٢٤، والبزار:٦٧٤٦، وأبو يعلى:٢٨٣٧)• یعنی علم سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے
اب یہ بات تو ہر شخص جانتا ہے جب بندہ کسی فریضہ کو ادا کرتا ہے تو وہ اجر وثواب کا بھی مستحق ہوتا ہے،
ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
﴿من سلك طريقًا يلتمس فيه علمًا سهل الله له به طريقًا إلى الجنة﴾ ( أخرجه مسلم:٢٦٩٩، وابن ماجه:٢٢٥ مطولاً، والترمذي:٢٦٤٦ باختلاف يسير، وأحمد:٨٣١٦) یعنی جو شخص طلب علم کی راہ میں نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کی راہ آسان کر دیتا ہے
اس حدیث میں بھی طلب علم کو جنت میں داخلہ کا سبب بتایا گیا ہے
ان احادیث میں علم سے مراد قرآن وحدیث حدیث ہی کا علم ہے
ایک اور حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿من يرد الله به خيرًا يفقه في الدين﴾ (متفق علیہ) یعنی اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطاء فرما دیتا ہے
دین کی سمجھ قرآن وحدیث کے سمجھنے اور اس کو پڑھنے ہی سے آتی ہے
رہی بات کتنا ثواب ملتا ہے تو اس کے لئے اللہ کے یہاں ایک نیکی پر دس گنا زیادہ دینے کا وعدہ ہے باقی اللہ اپنی مرضی سے اس سے بھی مزید زیادہ دے دے تو اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آتی ہے
یاد رکھیں قرات حدیث کے وقت درود و سلام یا اذکار پڑھے جاتے ہیں ان کا اجر وثواب الگ ہے
 
Top