حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے لوگو! اللہ تعالی پاک ہے،اور نہیں قبول کرتا مگر پاکاس وعید کے باوجود ہمارے علم میں ایسی کوئ صحیح روایت نہیں ہے کہ جس سے معلوم ہو کہ حرام کھانے والے کی عبادت
قبول نہیں ہوتی ہے
مال کو۔اور اللہ تعالی نے مومنوں کو وھی حکم کیا جو مرسلین کو حکم کیا اور فرمایا ۔اے رسولو! کھاؤ پاکیزہ چیزیں اور نیک عمل کرو میں تمہارے کاموں
کو جانتا ہوں۔اور فرمایا ۔اے ایمان والو! کھاؤ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو دیں ،پھر ذکر کیا ایسے شخص کا جو کہ لمبے لمبے سفر کرتا ہے۔اور گردوغبار
سے اٹا ہوا ہے اور پھر ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتا ہے ،اور کہتا ہے۔اے ربّ۔اے ربّ، حالانکہ کھانا اسکا حرام ہے،اور پینا اسکا حرام ہے،اور لباس
اسکا حرام ہےاور غذا اسکی حرام ہے، پھر اسکی دعا کیونکر قبول ہو۔ (صحیح مسلم۔کتاب الزکوۃ)
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔دعا عبادت ہے،اور تمہارے ربّ کا
فرمان ہے تم مجھ سے دعا کرو ،میں قبول کروں گا (رواہ احمد والترمذی وابوداؤد سندہ صحیح۔التعلیقات للالبانی۔2/693)