• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا دورنبوی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں شیشہ(آئینہ ) موجود تھا ؟

ابن حلبی

مبتدی
شمولیت
نومبر 23، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
19
محترم شاید آپ میری بات سمجھے نہیں -جاندار چیزوں کی عام تصاویر یا کیمرے سے لی گئی تصاویر کی شرعی ممانعت اس بنا پر ہے کہ یہ فتنہ پیدا کرنے والی چیزیں ہیں -اور فتنہ اس وقت ہی پیدا ہو سکتا ہے جب یہ تصاویر کہیں محفوظ ہوں- جبکہ آئینہ یا پانی پر بننے والا عکس محفوظ نہیں ہوتا- یہ عام فہم بات ہے کہ جب آپ آئینے کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو آپ کو اپنا عکس نظر آتا رہتا ہے اور جب آپ وہاں سے ہٹ جاتے ہیں تو عکس بھی غائب ہو جاتا ہے - آپ کا یہ کہنا کہ "آج کل کے دور میں عکس چیز کے ہٹ جانے کے بعد بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے"- اس کی کوئی سائنسی توجیح پیش کریں تا کہ اس کی شرعی حثیت کو جانچا جا سکے -[/QUOTE]

آپ کے اس فتنے کے اصول کی بنیاد پر گرلز کالج حرام ہو گئے
کیوں اس ے باہر لڑکے کھڑے ہو کر بد نظری کرتے ہیں اور لڑکیوں کو پھسلاتے ہیں
اور فتنہ پیدا ہوتا ہے
اور آج کل کے دور میں عورتوں کے رنگ برنگے لباس بنانا اور بیچنا حرام ہو گیا
کیونکہ عورتیں انہیں غیر محرم مردوں کے سامنے پہن کر نکلتی ہیں اور فتنہ پیدا ہوتا ہے

سد الذرائع یا مالآت الافعال کا قاعدہ بذاتِ خود قابلِ بحث ہے
کہ انہیں احکام کے لیے مصدر بنانے کے لیے ان کے دلائل کا قطعی ہونا ضروری ہے
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
@ابن حلبی بھائی ، اگر اس والے سے آپ کی کوئی تحقیق ہے تو ضرور شئیر کریں ، آپ کے بتائے گئے پوائنٹس بہت اہم اور قابل غور ہیں۔
اور محمد علی جواد بھائی کی دلیل میں تصحیح کروں گی کہ تصاویر کی حرمت کا سبب آپ کے بیان کردہ فتنہ ہو سکتا ہے ، مگر شریعت نے اس کی وجوہات اور بتائی ہیں۔
مثال کے طور پر بتوں کو پوجنے کا اہم سبب جاندار تصاویر اور مٹی سے بنایا گیا پتلا تھا۔اسی طرح روز قیامت اللہ تعالی کا انسان سے کلام کرنا کہ جو جاندار تصاویر انسان نے بنائی ، وہ ان میں روح بھی پھونکے۔
جو کہ بہرحال کسی مخلوق کے بس کی بات نہیں۔۔۔
ایک اہل علم خاتون نے بھی یہی بات بیان کی کہ آئینہ کے سامنے آنے سے عکس بنا اور ہٹا دینے سے عکس ختم ہوا۔اسے ایسے سمجھیں کہ تصویر بنی اور مٹا دی گئی۔دوسری جانب جس طرح محمد علی جواد بھائی نے بیان کیا کہ تصویر محفوظ ہونا بھی فتنہ ہے، اس طرح آئینہ تصویر محفوظ نہیں کرتا۔اس سے ہمیں آئینہ کا جواز مل سکتا ہے تصویر کا نہیں۔۔۔
اس حوالے سے کبار علماء اکرام یا شیخ بن باز رحمہ اللہ کا مکمل فتوی مل جائے تو سمجھنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔باذن اللہ!
 
Top