یہ کہہ کر آپ نے اپنی لاعلمی اوردوسرے لفظوں میں جہالت کا مظاہرہ کیاہے؟ تبلیغی جماعت سے وابستہ دیوبندی بھی ہیں اورغیردیوبندی بھی۔ شوافع کی ایک بڑی تعداد اس سے وابستہ ہے کیاشوافع حضرات دیوبندی ہیں؟مالکیہ حضرات بھی دعوت وتبلیغ کے کام سے جڑے ہوئے ہیں کیامالکیہ حضرات دیوبندی ہیں؟کچھ حنبلیوں کوبھی تبلیغی مرکز نظام الدین بستی میں دیکھااوران سے ملنے جلنے کا اتفاق ہوا۔ یہ تب کی بات ہے جب راقم الحروف وہاں ایک سال کیلئے گیاہواتھا؟اسی طرح تبلیغی جماعت دیوبندیہ میں شامل ہے
کیایہ سبھی کے سبھی جن کا ذکر اوپر ہواہے دیوبندی ہیں؟حقیقت یہ ہے کہ تبلیغی جماعت کو دیوبندیوں سے متصل کرنااورہرتبلیغی جماعت کے فرد کو دیوبندی کہناجہالت اورناواقفیت توہوسکتی ہے لیکن یہ علم اورتحقیق کی بنیاد پر نہیں ہوسکتا۔