• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

*کیا رسول اللہ ﷺ پر جادو ہوا تھا ؟

شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
یعنی جادو ہونا بھی آپ تسلیم کرتے ہیں لیکن جادو بھی کنڈیشنل تھا۔ ذہن کو صرف ذاتی معاملات میں متاثر کرتا تھا۔؟
جی دلائل اسی بات کا تقاضا کرتے ہیں، جادو کی اقسام پر آپ اگر غور کریں گے تو معلوم ہوگا کہ جادو کنڈیشنل بھی ہوتا ہے یعنی کسی حالت میں اثر انداز ہوتا ہے اور کسی میں نہیں جیسے جادوئے محبت یا نفرت وغیرہ یہ خاص ان شخصیات سے متعلق ہی اثر انداز ہوتا ہے جن کے متعلق کیا گیا ہے باقی افراد سے مریض بات کرتا ہے تو نارمل ہی رہتا ہے
 
شمولیت
اپریل 03، 2018
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
29
سورہ فلق تو مکہ میں نازل ہوئی اور جادو آپ لے بقول مدینہ میں ہوا۔
کیا نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم مک میں سورہ فلق اور الناس نہیں پڑھتے تھے؟
اگر پڑھتے تھے تو پھر جادو کیسے اثر کر گیا؟
اور دوسری بات قرآن میں تو سورۃ بنی اسرائیل میں ہے کہ لوگ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کیسی کیسی مثالیں بناتے ہیں کہ آپ سحر زدہ ہیں
کیا آج کا مسلمان اور اس وقت کے مشرکین کا عقیدہ اس معاملے میں ملتا جلتا نہیں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
سورہ فلق تو مکہ میں نازل ہوئی اور جادو آپ کے بقول مدینہ میں ہوا۔
میرے محترم بھائی اس میں پریشانی کیا ہے؟ کیا آپ اس بات کے انکاری ہیں بخاری حدیث نمبر 2311 کے تحت آیۃ الکرسی کے نزول کے بعد شیطان نے مال کی حفاظت کے لئے اس آیت کو حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کو سکھایا تھا؟ یہاں بھی اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ کے نزول کے بعد بطور جادو کے علاج بتایا گیا تو اس میں کیا پریشانی ہے؟
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
کیا نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم مک میں سورہ فلق اور الناس نہیں پڑھتے تھے؟
اگر پڑھتے تھے تو پھر جادو کیسے اثر کر گیا؟
بھائی جب مکہ میں نزول ہوا تو ظاہر سی بات ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پڑھتے ہی ہوں گے، نا پڑھنے کی کوئی دلیل تو نہیں ہے، یہ بات آپ نے خوب کہی اگر پڑھتے تھے تو پھر جادو کیسے اثر کر گیا ؟ میرے محترم کیا کسی کو اللہ کے تصرف میں بھی دخل ہے؟ اس کی مرضی جب جس کو چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جب چاہتا شفاء کا وسیلہ بنا دیتا ہے اب دیکھئے نا حضرت یوسف علیہ السلام پاس ہی جنگل کے کنؤیں میں تھے لیکن حضرت یعقوب علیہ السلام کو ان کے جسم کی یا کپڑوں کی خوشبو محسوس نہیں ہوئی لیکن بعد میں سیکڑوں میل سے مصر سے ان کی قمیص کی خوشبو محسوس کرتے ہیں اور جب قمیص آتی ہے تو شفاء بھی پاتے ہیں. بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے ایک ہی چیز کسی بیماری میں فائدہ کرتی ہے لیکن بعد میں اس سے فائدہ نہیں ہوتا یہ تو اللہ کے اختیار میں کس کو شفاء دینا اور کب دینا ہے؟
 
شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
اور دوسری بات قرآن میں تو سورۃ بنی اسرائیل میں ہے کہ لوگ آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کیسی کیسی مثالیں بناتے ہیں کہ آپ سحر زدہ ہیں
کیا آج کا مسلمان اور اس وقت کے مشرکین کا عقیدہ اس معاملے میں ملتا جلتا نہیں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میرے محترم بھائی آپ کی سب سے پہلی بات تو یہی قابل قبول نہیں کہ کافر جس چیز کا الزام لگائیں اس کا انکار کر دیں کیونکہ انکار کے لئے تو دلیل کی ضرورت ہوتی ہے، محترم بھائی کافر تو یہ بھی کہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انسان ہیں، ہماری طرح کھاتے پیتے ہیں، چلتے پھرتے ہیں اور بازار سے سودا سلف لاتے ہیں، تو کیا محض ان باتوں سے اس بنا پر انکار کردیا جائے گا کہ یہ کافر کہتے تھے؟ کیا کوئی بے وقوف آدمی اس بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انسان ہونے، کھانے پینے، چلنے پھرنے اور بازاروں میں جانے کا انکار کر سکتا ہے کہ ایسا تو کافر کہتے تھے؟
میرے محترم بھائی شاید آپ نے اوپر پوسٹ کو غور سے پڑھا نہیں ورنہ آپ ہمارے اور کافروں میں اس سلسلے میں یکسانیت کی بات نا کرتے محترم بھائی کیا آپ کی نظروں سے یہ بات نہیں گذری کہ دینی معاملات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کا کوئی اثر نہیں تھا جبکہ کافر دینی معاملات ہی کو جادو کہتے تھے؟ اس واضح فرق کے بعد بھی دونوں کو ایک قرار دینا ظلم ہے
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197

The Choice

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 02، 2018
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
25
All the details are mention in this surah's tafsir
 

ابن ادم

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2017
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
46
قرآن کی دو سورتوں میں الله نے کہا کہ ظالم لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم (ص) پر جادو ہوا. تو آج بھی اگر کوئی شخص کسی کےبھی کہنے پر یہ مانتا ہے کہ نبی کریم (ص) پر جادو ہوا تو وہ سوچ لے کہ قرآن اور الله اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں

25:8 أَوْ يُلْقَىٰٓ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُۥ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ وَقَالَ ٱلظَّـٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا
یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو — فتح محمد جالندھری


17:47 نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُونَ بِهِۦٓ إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ وَإِذْ هُمْ نَجْوَىٰٓ إِذْ يَقُولُ ٱلظَّـٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا
یہ لوگ جب تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو جس نیت سے یہ سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اور جب یہ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی) جب ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے — فتح محمد جالندھری
 
Top