• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عیسائی ٹیچر کو سلام کیا جا سکتا ہے؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
دور حاضر کے ایک ممتاز دینی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی رائے ہے کہ غیر مسلم کو سلام کرنا جائز ہے۔
ہر دور کے لیے اللہ کی طرف سے بھیجے گئے اسکالر نے جو ممانعت فرمائی ہے ، اس کی کیا توجیہ کرتے ہیں ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
سلام عليكم ورحمة الله وبركاته شیخ محترم
کیا چار آدمیوں کے ساتھ ایک غیر مسلم ہو تو سلام کرنا چاہیے؟
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے سلام مسلمانوں کو کرنا ہے ، ساتھ جو مرضی ہو ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ہر دور کے لیے اللہ کی طرف سے بھیجے گئے اسکالر نے جو ممانعت فرمائی ہے ، اس کی کیا توجیہ کرتے ہیں ؟
اس وقت مجھے تفصیل تو یاد نہیں، بس ان کا قول یاد رہا
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
کیا عیسائی ٹیچر کو سلام کیا جا سکتا ہے؟

حكم ابتدائهم بالسلام:
اوپر درج تینوں احادیث کا معنی یہ ہے ،کہ یہودو نصاری کو سلام کی ابتدا نہیں کرنی چاہئیے؛
اور اگر وہ السلام علیکم کہیں تو جواب میں صرف ـوعلیکم ـ کہہ دینا چاہیئے؛
سلام ،ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کےلئے تحفہ ہے ،یہ تحفہ غیر مسلم کو نہیں دینا چاہیئے
کفار کو سلام دینا حرام ہے ،
جزاک اللہ. مجھے اس جمعہ کو ڈاکٹر عبدالرحمن مدنی صاحب سے لاھور میں ملنے کا اتفاق ھوا. انہوں نے اس بارے میں کہا کہ اگر ٹیچر کو سلام کر دیا جاے تو کوئی حرج نہیں. ان کو قریب کرنے کے لیے حسن سلوک کرنا چاھیےاور سلام بھی کر سکتے ھیں.
ڈاکٹر عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ تعالی تو بڑے مستند عالم ہیں ، انہوں نے یقیناً کسی نہ کسی دلیل کی بنیاد پر اس کاجواز بتایا ہوگا ،
یعنی علما کے ایک گروہ کا کہنا ہے ،کہ غیر مسلم کو کسی راجح مصلحت یا دیگر کچھ خاص احوال میں سلام دینا جائز ہے ،
بَاب فِي السَّلامِ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ
باب: اہل ذمہ ( معاہد کافروں ) کو سلام کرنے کا بیان
۵۲۰۵- سہیل بن ابوصالح کہتے ہیں کہ:میں اپنے والد کے ساتھ شام گیا تو وہاں لوگوں ( یعنی قافلے والوں) کا گزر نصاریٰ کے گرجا گھروں کے پاس سے ہونے لگا تو لوگ انہیں ( اور ان کے پجاریوں کو ) سلام کرنے لگے تو میرے والد نے کہا: تم انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو کیونکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہم سے رسول اللہ ﷺ کی یہ حدیث بیان کی ہے، آپ نے فرمایا ہے:'' انہیں ( یعنی یہود ونصاریٰ کو ) سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اور جب تم انہیں راستے میں ملو تو انہیں تنگ راستہ پر چلنے پر مجبور کرو''، (یعنی ان پر اپنا دباؤ ڈالے رکھو وہ کونے کنارے سے ہو کر چلیں )۔
سوال: کیا کفار کو عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں سلام کی ابتداء کرنا جائز ہے؟

جواب: الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ!
کفار کو سلام کی ابتداء کے متعلق علماء کے مابین اختلاف ہے کیونکہ اس بارے میں دونوں قسم کے دلائل موجود ہیں۔
صحیح مسلم ومسند احمد میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’تم یہود ونصاریٰ کو سلام کی ابتداء نہ کرو۔‘‘
امام نووی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں: ’’یہاں نہی تحریم کیلئے ہے لہٰذا انہیں سلام کی ابتداء کرنا حرام ہے۔‘‘
جو حضرات جواز کے قائل ہیں ان دلیل قرآن کریم میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اپنے باپ کو ’سلام علیک‘ کہنا ہے۔ اسی طرح فرمانِ باری ہے: ’’اے نبی! ان سے در گزر کریں اور انہیں سلام کہیں۔‘‘
بعض علماء کی رائے یہ ہے کہ کفار کو کسی ضرورت کی بناء پر سلام کرنا جائز ہے۔
آپ کے مندرجہ بالا جملے،( أن السلام يجوز بغير اللغة العربية ) کا مطلب شاید ، یعنی ہائے ، ھیلو، ویلکم،،وغیرہ ہے ؛
دور حاضر کے ایک ممتاز دینی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی رائے ہے کہ غیر مسلم کو سلام کرنا جائز ہے۔
ہر دور کے لیے اللہ کی طرف سے بھیجے گئے اسکالر نے جو ممانعت فرمائی ہے ، اس کی کیا توجیہ کرتے ہیں ؟
اس وقت مجھے تفصیل تو یاد نہیں، بس ان کا قول یاد رہا
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
میں حیران و پریشان ہوں!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
کیا آپ میری حیرانی اور پریشانی کو سمجھ رہے ہیں؟؟؟
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
 
Top