• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا غیر محرم عورت کو بہن نہیں کہہ سکتے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فیس بک پر "غیر محرم کا آپس میں بھائی بہن کہہ کر مخاطب کرنا" اور "غیر محرم عورت کو بہن کہہ کر گفتگو کرنے" سے متعلق بہت بحثیں ہوتی ہیں، میرا موقف ہے کہ غیر محرم عورت کو بہن کہہ کر مخاطب کیا جا سکتا ہے لیکن اس بہن کے رشتے کے پردے میں اس سے تعلق استوار کرنا اور کھلم کھلا باتیں کرنا درست نہیں، میرے ایک دوست نے کہا کہ آپ کا یہ موقف درست نہیں کہ غیر محرم عورت کو بہن کہہ کر مخاطب کیا جائے بلکہ اسے محترمہ کہہ کر مخاطب کیا جانا چاہئے اور کسی صحابی نے کسی صحابیہ کو بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا، اس بات پر کوئی دلیل نہیں ہے؟

لہذا مجھے اس موضوع پر شرعی رہنمائی چاہئے کہ آیا واقعتا کسی غیر محرم خاتون کو بہن کہہ کر مخاطب کرنا درست نہیں؟ اس موضوع پر میری کتاب و سنت کی روشنی میں رہنمائی کیجئے۔ جزاکم اللہ خیرا
@خضر حیات بھائی
@اسحاق سلفی بھائی
@محمد عامر یونس بھائی
@محمد نعیم یونس انکل
@قاھر الارجاء و الخوارج بھائی
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
میرے خیال میں ہمارا موضوع بہن جیسے لفظ کو استعمال کر کے تعلقات استوار کرنے کے بارے میں ہے ناکہ اس لفظ پر
نہیں بھائی، اس بھائی نے ابھی اس پوائنٹ کی طرف توجہ دلائی ہے، میں نے آپ کی مذکورہ بات کے حوالے سے ان کو کہا ہے کہ اصل مسئلہ بہن کہ کر آزادانہ گفتگو کرنے کا ہے، ناکہ مطلقا کسی غیر محرم عورت کو بہن کہہ کر مخاطب کرنے کا تو انہوں نے کہا کہ بہن کہنا ہی سرے سے درست نہیں، بہن کہنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں، اسی لئے میں نے یہاں شرعی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے تھریڈ لگایا ہے۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پیارے بھتیجے!
جہاں پر آپ علماء کو ٹیگ کریں وہاں پر ساتھ مجھے ٹیگ مت کیا کریں۔ جزاک اللہ خیرا
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پیارے بھتیجے!
جہاں پر آپ علماء کو ٹیگ کریں وہاں پر ساتھ مجھے ٹیگ مت کیا کریں۔ جزاک اللہ خیرا
انکل! دراصل میرا آپ کو اور عامر بھائی کو ٹیگ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ دونوں نے کثیر تعداد میں علمی موضوعات کی پوسٹنگ کی ہے، ہو سکتا ہے آپ دونوں میں سے اس موضوع سے متعلقہ مواد ہو اور آپ یہاں لگا دیں۔ جزاکم اللہ خیرا
خیر برا لگا ہو تو معذرت انکل جان۔
 
وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
محترم ، ایک بہت ہی چھوٹے سوال کے لئے انتہائی مطالعہ کی بعد ہم اُسی لیول کے جواب کی تلاش میں ہوتے ہیں جو لیول ہماری معلومات کے لیول سے کم از کم اوپر ہو ، ورنہ مختصر مگر جامع جواب ملنے پر بھی دل یہی کہتا ہے کہ یہ بات تو ہمیں بھی پتا ہے جواب ذرا تگڑا ہونا چاہئے
------------
غیر محرم کو بہن ، باجی ، آپی یا جو مرضی عزت والا لفظ لے کر پکارا جائے مگر یہ خوب طرح جانتے ہوئے کہ اس طرح کہنے سے سے غیر محرمات والے احکمات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ،
یہ ہوا آپ کے سب زاویوں اور سوالوں کا دو لائینی جواب ،
باقی نیت بھی کسی چیز کا نام ہے جس پر بہت ساری چیزوں کا دارومدار رکھا گیا ہے ،
ہر رائج چیز کو حرام و حلال یا جائز و ناجائز کے واضح و مکمل ترین حکم میں داخل کرنے کی تمنا و آرزو ، غلو و شدت کی طرف دھکیلتی ہے ،
 
چونکہ مقصد شرعی رہنمائی کا حصول ہے لہذا علماء سے ہی جواب دینے کی گزارش ہے، آپ نے اپنا موقف بیان کر دیا، لیکن ہماری تسلی نہیں ہوئی۔
 
Top