السلام علیکم
عموما غیر مقلدین کی طرف سے یہ اعتراض سامنے آتا ہے کہ فقہ حنفی گندی فقہ ہے اس لئے مناسب سمجھا کہ محدث فورم پر اس موضوع کو زیر بحث لایا جائے
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن وسنت کے سنجیدہ فہم کو ’ فقہ‘ کا نام دیا جائے، تو فقہ ایک عظیم اور مقدس لفظ ہے۔
جبکہ اس فقاہت کو جب مختلف دائروں میں تقسیم کردیا جائے، تو ان دائروں اور نسبتوں کی وجہ سے یہ لفظ فقہ بھی متاثر ہوگا۔
فقہ کا ایک اطلاق بطور علَم کے بھی ہے، یعنی احکام و مسائل کے مجموعہ کو فقہ کہا جاتا ہے۔ اور ان مسائل پر مشتمل کتابوں کو فقہ کی کتابیں کہا جاتا ہے۔
بعض کتابوں میں عجیب و غریب قسم کے مسائل لکھے ہوتے ہیں، بعض لوگ ان غلط مسائل کو دیکھ کر فقہ کو ہی غلط یا برا کہنا شروع کردیتے ہیں۔
مراد اگر مطلقا فقہ ہو، یا مطلقا کسی بھی فقہ کی کتابیں ہوں تو یہ اطلاق درست نہیں۔
لیکن اگر بعض حیاباختہ فرضیات کے لیے یہ لفظ بولا جائے، تو کسی حد تک درست ہے۔
یہ بالکل ایسے ہی ، جیسے کہتے ہیں کہ فلاں فقہ میں بہت وسعت ہے، فلاں فقہ بہت سخت ہے وغیرہ۔
واللہ اعلم۔