• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قرآن کو ہم اپنے عقل سے سمجھ سکتے ہے؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم محترم!
ہمارے ایک بھائی ہے جسکا کہنا ہے ہم اپنے عقل سے قرآن سمجھ سکتے ہیں۔ کیا انکی یہ بات درس ہے۔۔

@خضر حیات @اسحاق سلفی حفظه الله
عقل اللہ تعالی کی عطا کردہ بہت بڑی نعمت ہے ، اور انسان کے امتیازی اوصاف میں سے ممتاز حیثیت و اہمیت رکھتی ہے
عقل ہی حضرتِ انسان کا جوہر اور اس کا انمول اور تابناک خزانہ ہے۔ عقل ہی کے زور پر شاندار تہذیبوں نے جنم لیا، پیچیدہ آلات وجود میں آئے اور اسی نعمت کے بل بوتے پر انسان نت نئی ایجادات اور دور دراز کہکشائوں تک پہنچ پایا۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:
’’عقل ہی سب سے بڑی شے اور سب سے نفع مند حس ہے، اسی سے آدمی جوابدہ ٹھہرتا ہے اور یہی ہے جو معاملات کی صحت اور عبادات کی ادائیگی کیلئے شرط ہے۔‘‘

اللہ کافر مان ہے:
’’ کَذَلِکَ نُفَصِّلُ الْآیَاتِ لِقَوْمٍ یَعْقِلُونَ‘‘ (الروم: ۲۸)
’’اس طرح ہم آیات کھول کر پیش کرتے ہیں اْن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔‘‘
رہے وہ لوگ جنہوں نے عقلوں سے اعراض کیا، حصولِ بصیرت اور معرفت حق کیلئے انہیں استعمال نہ کیا اور یوں گمراہی کے دشت میں بھٹکنے لگے تو اللہ تعالیٰ نے ان کی حالت زار کا نقشہ یوں بیان کیا ہے کہ:
’’ وَقَالُوا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا کُنَّا فِیْ أَصْحَابِ السَّعِیْرِ‘‘ (الملک: ۱۰)
’’اور وہ کہیں گے کاش ہم سنتے یا سمجھتے (عقل سے کام لیتے ) تو آج اِس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں نہ شامل ہوتے۔‘‘
اسی طرح دیگر کئی آیات قرآنیہ میں عقل کی اہمیت و افادیت بتائی گئی ہے ،
لیکن اس کا استعمال کہاں اور کیسے کرنا ہے ، یہ مجرد و تنہا ہی منزل مقصود تک پہنچاتی ہے یا ایصال حق کے دیگر ذرائع کے معاون کے طور پر کام آتی ہے ،
شاعر مشرق کا کہنا ہے :
گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نور
چراغِ راہ ہے منزل نہیں ہے ؛


قرآن فہمی ، اور کلام الہی کے معانی کے تعین میں عقل کا مقام سمجھنے کیلئے آپ درج ذیل کتاب کا (تفسیر بالرای کا باب ص 211 سے آخر تک) توجہ کے ساتھ پڑھیں :
تفسیر قرآن کے اصول وقواعد
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسلام میں عقل کا مقام !


شیخ محترم ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ

ویڈیو

لنک




 
Top