• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مناظرہ کرنا جائز ہے؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
کیا مناظرہ کرنا جائز ہے؟
میرے کئی دوست کہتے ہے کی ہمارے یہاں جس طرح سے مناظرے ہوتے ہے یعنی آمنے سامنے دو مسلک کے لوگ بیٹھ جاتے ہے اور دونوں ہی طرف سے طنز اور بدزبانی وغیرہ ہوتی ہے، اور بعد میں جو جیت جاتا ہے تو لوگ جشن مناتے ہے اور ہارنے والے کو انٹرنیٹ اور دوسرے طریقو سے بدنام کیا جاتا ہے.
We Are Muslims: Munazara

کیا پہلے زمانے میں ایسے یا دوسرے طریقے سے مناظرے ہوتے تھے؟؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
قرآن نے اہل کتاب کے ساتھ مجادلہ کی اجازت دی ہے لیکن اس جدال کو مجادلہ احسن کے ساتھ مشروط کیا ہے۔ پس مطلقا مناظرہ یا مجادلہ درست نہیں ہے۔ ہاں، اگر جدال احسن ہو تو مخصوص صورتوں میں اس کی اجازت ہے۔
ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚإِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ﴿١٢٥
اپنے رب کی راه کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلایئے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے، یقیناً آپ کا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو بھی بخوبی جانتا ہے اور وه راه یافتہ لوگوں سے بھی پورا واقف ہے
۱- پس اگر مناظرہ و مجادلہ میں پیش نظر دوسرے کو ہرانا یا رسوا کرنا نہ ہو بلکہ دعوت و اصلاح ہو۔
۲۔ مناظرہ و مجادلہ حکمت و اچھی وعظ و نصیحت پر مبنی ہو۔
۳۔ مناظرہ و مجادلہ احسن طریق پر ہو یعنی اس میں اخلاق حسنہ، عمدہ گفتگو، بہترین اسالیب کلام، سنجیدگی و وقار اور باہمی ادب و احترام کا لحاظ کیا گیا ہو۔
اگر تو اس مناظرہ میں فریق مخالف جہالت و جذباتی گفتگو کا مظاہرہ کرنا شروع کر دے تو سلام کہہ کر اس سے رخصت لے لینی چاہیے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا﴿الفرقان: ٦٣﴾
اور جب جاہل لوگ ان سے باتیں کرنے لگتے ہیں تو وه کہہ دیتے ہیں کہ سلام ہے
یوٹیوب پر جو مذہبی مناظرے دیکھنے کو ملتے ہیں، وہ ہمارے خیال میں شرعی تعلیمات اور نبوی منہج کے خلاف ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
پس جہلا اور جذباتی لوگوں سے مناظرہ اور مکالمہ کرنا اہل ایمان کی نشانی اور علامت نہیں ہے۔
کسی صاحب کا آپ سے مناظرہ جیت جانا صرف اتنا ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ ذہین ہے نہ کہ یہ کہ وہ حق پر ہے۔
 
Top