• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مولانا مفتی محمّد شفیع سچ کہتے ہیں

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
ہدایہ کو تشبیہ ما قبل کتب کے نسخ میں دی گئی ہے من کل الوجوہ تشبیہ مراد نہیں ہوا کرتی۔ یہ عربی بلاغت کا عام قاعدہ ہے۔ ہم کہتے ہیں زید کالاسد (زید شیر کی طرح ہے) تو مراد صرف بہادری ہوتی ہے نہ کہ اس کے پنجے وغیرہ بھی بتا رہے ہوتے ہیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
hidaya quran ki tarah hai -1.jpg
hidaya quran ki tarah hai -2.jpg
bohtan.jpg
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ہدایہ کو تشبیہ ما قبل کتب کے نسخ میں دی گئی ہے من کل الوجوہ تشبیہ مراد نہیں ہوا کرتی۔ یہ عربی بلاغت کا عام قاعدہ ہے۔ ہم کہتے ہیں زید کالاسد (زید شیر کی طرح ہے) تو مراد صرف بہادری ہوتی ہے نہ کہ اس کے پنجے وغیرہ بھی بتا رہے ہوتے ہیں؟
قرآن کی طرح کوئی کتاب بھی نہیں ہو سکتی، قرآن سے تشبیہ ما قبل کتب کے نسخ میں دی گئی ہو یا من کل الوجوہ تشبیہ، ہر طرح سے غلط ہے، لیکن یہ سب کچھ حنفیت کو پروان چڑھانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
ارسلان بھائی کسی غلط بات کے رد میں یا مخالفت میں غلو کرنا بھی غلط ہے ۔ چونکہ یہ ’’ إن الہدایۃ کالقرآن ‘‘ والی عبارت عربی عبارت ہے ۔ اس کو کسی عالم دین سے سمجھ لیں ۔ مجھے نہیں لگتا کہ اہلحدیث کے کسی جیدعالم دین سےاس سے وہ مرادلیاہوجوعوام میں مشہور ہے ۔میں نے بھی اپنے بعض اساتذہ سےاسکا وہی مفہوم سناہےجواشماریہ صاحب نے بیان کیاہے۔
بس چلتے جائیں جو آپ کے علماء فرماتے ہیں اس پر۔ کبھی عقل کو ہاتھ نہ مارئیے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔
اشماریہ صاحب یقیناآپ کے ذہن میں چند حوالہ جات ہوں گے ۔ ورنہ آپ کا یہ اعتراض بے محل ہے ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان بھائی کسی غلط بات کے رد میں یا مخالفت میں غلو کرنا بھی غلط ہے ۔ چونکہ یہ '' إن الہدایۃ کالقرآن '' والی عبارت عربی عبارت ہے ۔ اس کو کسی عالم دین سے سمجھ لیں ۔ مجھے نہیں لگتا کہ اہلحدیث کے کسی جیدعالم دین سےاس سے وہ مرادلیاہوجوعوام میں مشہور ہے
  1. بھائی! سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
  2. دوسری بات یہ ہے کہ ایسی مبہم اور غیر واضح جس کا ظاہری طور پر غلط مفہوم ہو اس کو عوام الناس کے سامنے اس طرح بیان کرنا کیا درست ہے؟ فتویٰ ظاہر پر لگتا ہے۔
  3. تیسری بات یہ ہے کہ کیا عوام میں رائج اس مفہوم کا رد کسی حنفی عالم نے آج تک کیا ہے۔ کیا کبھی کسی حنفی عالم نے براءت کا اظہار کیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ شاید یہ سارا کام اپنی حنفیت کو پھیلانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اللہ حنفیوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
  • آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ بات اگر خلفاء راشدین کے سامنے کہی جاتی تو ان کا کیا رد عمل ہوتا؟ صرف تورات کے ورق حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پڑھتے دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس قدر ناراض ہوئے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایسی بات کہی جاتی تو کیا ردِ عمل ہوتا؟ حضرت عمر نے اللہ کے رب ہونے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر رضامندی بھی ظاہر کی، پھر نبی نے کیا ارشاد فرمایا کہ (جس کا مفہوم ہے) اگر صاحبِ تورات بھی اگر آج زندہ ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کے بغیر کوئی چارہ نہ تھا۔اگر ایسی صورت حال میں قرآن و حدیث کی تعلیمات کے خلاف تعلیمات سے بھری ہدایہ کو کوئی قرآن جیسا قرار دیتا تو اس کے ساتھ کیا بنتی؟
  • جس صحابی نے دوسرے صحابی کو یہ کہہ دیا کہ "لگتا ہے تو باز نہیں آئے گا یہاں تک کہ تجھ پر اللہ کا عذاب نہ آ جائے میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتا ہوں اور تم مجھے کہتے ہو ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما نے یہ ایسا ایسا کیا" آپ سوچ سکتے ہیں اگر ان صحابی کے سامنے یہ بات کی جاتی تو کیا ردِ عمل ہوتا؟
بھائی جان! ہم گناہ گار سہی، عالم دین نہ سہی، لیکن کم از کم اس قدر غلط بات سن کر ہمارا ضمیر مطمئن نہیں کہ ہم چپ چاپ مفاہمت کر لیں، حنفیت کا یہ کہنا کہ ہدایہ قرآن کی طرح ہے، باطل ہے، اس پر حنفیت کو اللہ کی بارگاہ میں استغفار کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ اللہ کا عذاب نہ آ جائے۔ اللہ ہمیں محفوظ فرمائے آمین
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
بھائیوں : میں حیران ہو کہ یہ عبارت معرکۃ الآراء کیوں بنی ؟!!!!!!!!
حضرت انور شاہ کشمیری صاحب رحمہ اللہ نے عمر کی ضیاع کی جو علت بیان کی ہے اس سے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی عظمت ثابت ہورہی ہے نہ کہ خفت ۔مندرجہ ذیل صفحہ میں خط کشیدہ عبارت ملاحظہ ہو ۔
Wahdat-e-Ummat_14.jpg
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
بھائیوں : میں حیران ہو کہ یہ عبارت معرکۃ الآراء کیوں بنی ؟!!!!!!!!
حضرت انور شاہ کشمیری صاحب رحمہ اللہ نے عمر کی ضیاع کی جو علت بیان کی ہے اس سے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی عظمت ثابت ہورہی ہے نہ کہ خفت ۔مندرجہ ذیل صفحہ میں خط کشیدہ عبارت ملاحظہ ہو ۔
4994 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

بھائی : میں حیران ہُوں کہ۔۔۔

اگر بات ایسے ہی ہے تو آپ لوگ اپنے ایک بزرگ کی نصیحت کے مطابق امام صاحب کا دفاع کرنا چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟
آج تک کیوں فقی حنفی کی بے سروپا باتوں کو "عین اسلام" ثابت کرنے میں اپنی توانائیاں صَرف کر رہے ہیں؟
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
اگر بات ایسے ہی ہے تو آپ لوگ اپنے ایک بزرگ کی نصیحت کے مطابق امام صاحب کا دفاع کرنا چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟
میں الزاما یہ پوچھ سکتا ہوں ، کہ آپ لوگ امام صاحب کے بارے میں الزام تراشی کیوں نہیں چھوڑتے ؟
آج تک کیوں فقی حنفی کی بے سروپا باتوں کو "عین اسلام" ثابت کرنے میں اپنی توانائیاں صَرف کر رہے ہیں؟
ابھی تک کوئی ایسی بے سرو پا بات آپ ثابت نہیں کر پائے ۔
نہ ہم فقہ حنفی کو عین اسلام (بمعنی کل اسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ میری دانست میں آپ کا اعتراض اس پہلو پر ہے ) ہونے کا دعوی کررہے ہیں ۔
بلکہ آنجناب اپنے طرز ِ فکر کا تھوڑا سا جائزہ لیں ۔
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
میں الزاما یہ پوچھ سکتا ہوں ، کہ آپ لوگ امام صاحب کے بارے میں الزام تراشی کیوں نہیں چھوڑتے ؟
جناب یہ تو ایک غیر فطری سا مطالبہ ہے ہر شخص کا اپنا ایک نقطہ نظر ہوتا ہے لہٰذا اگر ہم ایک چیز کو غلط سمجھتے ہیں تو اُس کا رد کرتے ہیں اور یہ تو ایک فطری بات ہے۔
لیکن میں تو آپ سے یہ تقاضا کر رہا ہوں کہ آپ انور شاہ صاحب کی بات کا جو مطلب ہمیں سمجھانا چاہ رہے ہیں پہلے خود تو اس پر عمل کرلیں۔ اور سمجھائیں اپنے ہم مسلک لوگوں کو کہ چھوڑ دیں امام صاحب کا دفاع کرنا۔۔۔۔

ابھی تک کوئی ایسی بے سرو پا بات آپ ثابت نہیں کر پائے ۔
نہ ہم فقہ حنفی کو عین اسلام (بمعنی کل اسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ میری دانست میں آپ کا اعتراض اس پہلو پر ہے ) ہونے کا دعوی کررہے ہیں ۔
بلکہ آنجناب اپنے طرز ِ فکر کا تھوڑا سا جائزہ لیں ۔
ثابت تو جو کچھ ہو چکا وہ اسی فورم پر بکھرا پڑا ہے لیکن۔۔۔۔۔ آنجناب اپنے طرز ِ فکر کا تھوڑا سا جائزہ لیں۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
كم از كم میں صرف اس وجہ سے ابوحنیفہؒ کی بات کی وضاحت کرتا ہوں کہ شاید آپ حضرات جس غلط فہمی میں مبتلا ہیں وہاں سے نکل آئیں اور ہمارے اصل موقف کو سمجھ لیں۔ بسا اوقات سخت نا امید بھی ہو جاتا ہوں۔
باقی جن مقامات پر اہل علم احناف جا نہیں سکے یا وقت کی قلت کے باعث جواب نہ دے سکے وہی بکھرا پڑا ہے ورنہ باقی کو احناف آرام سے حل کرچکے ہیں۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ موقفات سب درست ہیں لیکن اپنی کوتاہ نظری کے باعث دوسرے پر طعن کرنا انتہائی برا فعل ہے۔ اس کے بجائے پوچھنے کا طرز اختیار کرنا چاہیے۔
 
Top